Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ٹپ دینا

زبردست سروس انعام کی مستحق ہوتی ہے۔ مسافروں کے پاس ہر ٹرپ کے بعد ایپ سے ہی ٹپ دینے کا آپشن ہوتا ہے۔

ڈرائیور ایپ سے براہ راست ٹپس موصول کرنا آسان ہے۔

کبھی بھی کوئی سروس فیس لاگو نہیں ہوتی۔

Instant Pay کے ذریعے کسی بھی وقت ٹپس اور کمائیاں کیش آؤٹ کریں۔

اس کا طریقہ کار کیا ہے

جیسے ہی ٹپ دینا آپ کے شہر میں دستیاب ہوگا، آپ کو ڈرائیور ایپ اور ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ مسافروں سے ٹپس قبول کرنا شروع کرنے کے لیے: 1) ڈرائیور ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ یا اسے ڈاؤن لوڈ کریں، 2) اپنی ایپ بند کر کے ری اسٹارٹ کریں، 3) ٹپس قبول کریں پر ٹیپ کریں۔

مسافروں کے پاس مکمل شدہ ٹرپ کی درجہ بندی کرتے وقت ٹپ شامل کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔

مسافر پہلے سے سیٹ ٹپ کی رقوم سے باآسانی انتخاب کر سکتے ہیں۔

یا پھر مسافر ٹپ کی حسب ضرورت رقم منتخب کر سکتے ہیں۔

آپ ٹرپ کی تفصیلات میں ہر ٹرپ کے لیے ٹپ کی بالکل درست رقم دیکھ سکتے ہیں۔

اپنی ٹرپ کی سرگزشت میں اپنی سبھی ٹرپس دیکھیں۔

آپ اپنے ہفتہ وار خلاصہ میں کُل ٹپس دیکھ سکتے ہیں۔ آپ کی دیگر کمائیوں کی طرح ہی ٹپس کو بھی کسی بھی وقت Instant Pay کے ذریعے کیش آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔

ٹرپ ختم ہونے کے بعد، مسافروں کے پاس ٹپ شامل کرنے کے لیے 30 دن ہوتے ہیں۔ جب آپ آن لائن ہوتے ہیں تو آپ کو آخری بار ڈرائیور ایپ کھولنے کے بعد سے اب تک موصول ہونے والی کوئی بھی نئی ٹپ دکھائی دے گی۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • جیسے ہی ٹپ دینا آپ کے شہر میں دستیاب ہوگا، آپ کو ایپ اور ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔ مسافروں سے ٹپس قبول کرنا شروع کرنے کے لیے: 1) ڈرائیور ایپ کا تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کریں، 2) اپنی ایپ بند اور ری اسٹارٹ کرنا یقینی بنائیں اور 3) ٹپس قبول کریں پر ٹیپ کریں۔

  • ٹپس آپ کی ہیں اور آپ کی کُل کمائیوں میں خود بخود شامل ہو جاتی ہیں۔ آپ کی ٹپس پر کوئی سروس فیس لاگو نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ نے پہلے ایکسچینج لیزنگ یا FuelCard جیسی سروسز کی ادائیگی کرنے کیلئے اپنی کمائیاں استعمال کرنے سے اتفاق کیا ہے تو یہ ادائیگیاں کرنے کیلئے ٹپس آپ کی کُل کمائیوں کے حصے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔

  • آپ Uber ٹرپس بشمول UberX، UberPool، Uber Black، Uber SUV، uberTAXI، Uber Select، UberXL، WAV، Assist، Uber Hop اور Uber Commute پر ٹپس قبول کر سکتے ہیں۔

  • درجہ بندیوں سے ٹپس متاثر نہیں' ہوتی ہیں اور ٹپس کا 5 اسٹار درجہ بندیوں سے کوئی تعلق نہیں' ہے۔ تاہم، Uber مسافروں کو ٹپ شامل کرنے سے پہلے اپنے ٹرپ کی درجہ بندی کرنا ضروری ہے۔

  • آپ ڈرائیور ایپ کی ہوم فیڈ میں موجود نوٹیفکیشن سے آپٹ ان کر سکتے ہیں۔

  • آپ کی ٹپس پر کوئی سروس فیس لاگو نہیں کی جاتی ہے۔

  • ڈرائیور ایپ کے کمائیوں کے سیکشن اور drivers.uber.com میں اپنی ٹپس ٹریک کریں۔ ٹپس آپ کی ہفتہ وار اسٹیٹمنٹ، ٹرانزیکشن کی سرگرمی اور یومیہ/ہفتہ وار کمائی کے خلاصوں میں بھی دکھائی دیں گی۔ مسافر ٹرپ مکمل ہونے کے 30 دن بعد تک ٹپس شامل کر سکتے ہیں۔ Uber Eats میں، کسٹمرز ٹرپ مکمل ہونے کے 7 دن بعد تک ٹرپ شامل کر سکتے ہیں۔

  • ٹپس آپ کو موصول ہونے کے فورا بعد دستیاب ہوں گی۔

  • ایپ میں ٹپس دینا شروع کرنے کے لیے مسافروں کو ایپ کے تازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ کرنا ہوگا۔ سبھی مسافروں کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ ٹپس دینا شروع کرنے کے لیے انہیں ایپ کو اپ گریڈ کرنا ہوگا۔

  • Uber ایپ کے ساتھ ڈرائیو کرنے والے کچھ لوگوں نے Uber کے کاروباری پارٹنرز کی جانب سے آفر کردہ پروڈکٹس اور سروسز کی ادائیگی کے لیے اپنی کمائیوں کو استعمال کرنے سے اتفاق کیا ہوا ہے۔ اگر آپ ایکسچینج لیزنگ، Enterprise یا FuelCard جیسے پارٹنرز کو ادائیگیاں کرنے سے متفق ہیں تو یہ ادائیگیاں کرنے کیلئے ٹپس آپ کی کُل کمائیوں سے منہا کی جا سکتی ہیں۔ آپٹ ان کرنے سے ڈرائیورز کو یہ آپشن ملتا ہے کہ وہ ٹپس قبول کرنے اور یہ ادائیگیاں کرنے کیلئے اس خصوصیت کو فعال کریں یا پھر ٹپس صرف نقدی کی صورت میں قبول کرنا جاری رکھیں۔

  • نہیں ، مسافروں کیلئے ڈرائیورز کو ٹپ دینا ضروری نہیں' ہے۔

  • آپ کے مسافر ٹرپ مکمل ہونے کے 30 دن بعد تک ٹپ فراہم کر سکتے ہیں۔ مسافر سفر مکمل ہونے کے بعد اپنی ٹرپ کی سرگزشت، help.uber.com، riders.uber.com یا اپنی ای میل رسیدوں کے ذریعے گزشتہ ڈرائیورز کو ٹپ فراہم کر سکتے ہیں۔

  • اپنے مسافر کی رازداری کی حفاظت کے لیے، آپ موصول ہونے والی ٹپ ٹرپ کی رسید پر دیکھ پائیں گے لیکن انفرادی نام یا تصویر نظر نہیں آئے گی۔

  • اگر آپ فلیٹ کے لیے ڈرائیو کرتے ہیں تو فلیٹ کا مالک آپ کی کمائیوں کی اسٹیٹمنٹس دیکھنے کے بعد واجب الادا کسی بھی ٹپ کی ادائیگی کرنے کیلئے ذمہ دار ہے۔

  • help.uber.com ملاحظہ کریں۔