جو درست ہو وہ کرنا۔ مدت۔
“یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہیے کہ صرف یہ اہم نہیں کہ ہم کیا حاصل کریں گے، بلکہ ہم کیسے حاصل کریں گے اور اس سفر میں ہمارا ذاتی اور اخلاقی رویہ کیسا ہوگا یہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ ہم Uber کے سبھی ملازمین سے توقع کرتے ہیں کہ وہ مخصوص ذمہ داریاں قبول کریں اور ہمہ وقت اعلیٰ راستبازی کا مظاہرہ کریں۔”
Tony West، چیف لیگل آفیسر، Uber
اخلاقیات اور راستبازی
Uber کی اخلاقیات اور تعمیل (E&C) کی ٹیم کا مشن Uber کی کامیابی کیلئے سہولت پیدا کرنے والے اور سبھی ملازمین کے رویے کی رہنمائی کرنے والے قابل اعتماد کاروباری پارٹنر کے طور پر خدمات پیش کرنا ہے۔ ہم یہ اس طرح کرتے ہیں:
- اخلاقی فیصلہ سازی کا کلچر تشکیل دے کر اور ممکن بنا کر
- سبھی قابل اطلاق قوانین، پالیسیوں اور ضوابط کی تعمیل کرنے کیلئے Uber کی افرادی قوت کی رہنمائی کر کے
Scott Schools، چیف ایتھکس & کمپلائنس آفیسر، Uber
Independently verified
Under Scott's leadership, Uber has earned the coveted Compliance Leader Verification.
بامقصد پروگرامز
ہماری E&C ٹیم Uber Legal کے ساتھ مل کر پالیسیوں، پراسیسز اور کنٹرولز کا ایک تفصیلی اور مسلسل جاری پروگرام بنانے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے کام کرتی ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی، غیر اخلاقی یا Uber کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے رویے کو روکا جا سکے، اس کا پتہ لگایا جا سکے یا جواب دیا جا سکے۔
تصادم مفادات
ایسی صورتوں سے گریز کریں جن میں ذاتی مفادات پیشہ ورانہ فرائض کے آڑے آ سکتے ہوں۔
Interaction with Public Officials
Comply with rules of engagement while interacting with public officials.
سپلائی چین کی تعمیل
سپلائرز اور تیسرے فریقوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی سالمیت کی جانچ کرنا۔
مسابقتی ذہانت
نمایاں مارکیٹ کی انسائٹس اخلاقی دائرے میں رہتے ہوئے حاصل کرنا۔
آپریشنز کی تعمیل
آپریٹ کرنے کے معیاری طریقوں کی پیروی ممکن بنا کر۔
ملازمین کی مشغولیت
Uber میں اخلاقیات اور تعمیل (E&C) کے پروگرام کا ایک بنیادی جزو سبھی ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ‘اٹھ کھڑے ہوں اور بولیں’:
ایک دوسرے سے اور ایک دوسرے کیلئے۔ ہم ایک کمیونٹی ہیں اور مل کر ایک ہدف کو پانے کیلئے کام کرنا ہی ہم سب کیلئے فائدہ مند ہے: Uber کی کامیابی۔ اس کمیونٹی کے ممبرز کی حیثیت سے، ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور جب کسی ٹیم ممبر کو ضرورت پیش آئے تو اس کیلئے اٹھ کھڑے ہو جانا چاہیے۔ Uber کے ملازمین کو ممکنہ تماشائی کے طور پر ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاتا ہے اور یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ کسی تفتیش میں مداخلت کرنے، رپورٹ کرنے یا تائید کرنے پر انتقامی کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔
داخلی Uber ٹیمز کے نام۔ ہم ایک اخلاقی دائرہ کار کے تحت اپنی سبھی ٹیمز کو ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں سے تعامل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
انٹیگریٹی ہیلپ لائن کے نام۔ Uber کی انٹیگریٹی ہیلپ لائن زیادہ تر زبانوں میں دن کے 24 گھنٹے، سال کے 365 دن دستیاب ہے۔ رپورٹس فون کے ذریعے یا آن لائن درج کروائی جا سکتی ہیں اور انہیں گمنام رکھا جا سکتا ہے۔
ہم ان ملازمین اور مینیجرز کو سراہتے ہیں جنہوں نے اپنی اخلاقی دانشمندی اور قانونی معلومات میں اضافہ کیا اور اسے برقرار رکھا ہے۔ جب وہ تعمیل کا لازمی نصاب مکمل کرتے ہیں تو ہم اخلاقیات کے ان شہ سواروں کو تمغوں سے نوازتے ہیں، انہیں سراہنے کیلئے خصوصی ایونٹس منعقد کرتے ہیں اور کارکردگی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
انٹیگریٹی ہیلپ لائن
Uber' کی انٹیگریٹی ہیلپ لائن کمپنی میں قانون یا داخلی پالیسیوں کی خلاف ورزی کیلئے ایک خفیہ رپورٹنگ سروس ہے۔ انٹیگریٹی ہیلپ لائن ایک آزاد فریق ثالث ہوسٹ کرتا ہے اور گمنام طور پر رپورٹس کی جا سکتی ہیں۔ درج کروائی جانے والی رپورٹس کی اہمیت کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا ہے اور پھر تفتیش کیلئے انہیں مناسب ٹیم کو بھیج دیا جاتا ہے۔ Uber اچھی نیت کے ساتھ کی گئی رپورٹس پر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی اجازت نہیں دیتی۔
انٹیگریٹی ہیلپ لائن کب استعمال کی جائے
- بدعنوانی یا رشوت خوری
- غیر مسابقتی یا بھروسے کے برخلاف طور طریقے
- اکاؤنٹنگ یا آڈیٹنگ میں بے ضابطگیاں
- اخراجات کی رپورٹ میں دھوکہ دہی
- امتیازی سلوک، دباؤ ڈالنا یا انتقامی کارروائی
- کام کی جگہ پر ہراساں کرنا یا تشدد
- چوری یا دھوکہ دہی
- اخلاقی معیار یا پالیسی کی دیگر خلاف ورزیاں
انٹیگریٹی ہیلپ لائن کب یا کن چیزوں کیلئے استعمال نہیں کی جانی چاہیے
- کسٹمر سپورٹ چینل کے طور پر
- ڈرائیور/کورئیر کیلے سپورٹ چینل کے طور پر
- محتسب کے طور پر
- اگر آپ کوئی عوامی اتھارٹی ہیں جو Uber سے ڈیٹا کی درخواست کرنا چاہتے ہیں
- اگر آپ Uber پلیٹ فارم میں کمزوریاں رپورٹ کرنا چاہتے ہیں
نگہداشت صحت کی تعمیل
نگہداشت صحت کی تعمیل ٹیمز کو نگہداشت صحت اور رازداری کے قابل اطلاق قوانین اور ضوابط نیز وفاقی نگہداشت صحت پروگرام کے تقاضوں بشمول دھوکہ دہی، فضلا اور غلط استعمال کی مشتبہ عدم تعمیل کا پتہ لگانے، تفتیش کرنے، اس کے اثرات کو کم کرنے اور مناسب طور پر رپورٹ کرنے کی صلاحیت دینے کیلئے بے حد ضروری ہے۔ Uber Health تعمیل کا پروگرام پلان سبھی قابل اطلاق وفاقی اور ریاستی قوانین اور معاہدہ فرائض کو فر وغ دیتا ہے۔ یہ Uber کے نگہداشت صحت کی تعمیل کے پروگرام کے کلیدی جزئیات کی بھی خط کشی کرتا ہے۔
تجارتی تعمیل
Uber ہر اس ملک میں برآمدات، کسٹمز/درآمدات اور بائیکاٹ مخالف ضوابط کیلئے عالمی تجارتی کنٹرولز کی تعمیل کرنے کیلئے پُرعزم ہے جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں۔ ہم ایسا اپنی املاک دانش، سرحد پار آپریشنز، قومی سلامتی اور پروڈکٹ کے معیار کی حفاظت کیلئے کرتے ہیں۔
سپلائی چین کی تعمیل
Uber کے ساتھ کاروبار کرنے اور ہمارے مشن میں پارٹنر بننے کیلئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ ہم اپنے سپلائرز سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ بھی ہماری طرح جو درست ہو وہ کرنا، چاہے کچھ بھی ہو جائے کیلئے پُرعزم ہوں۔ درست سپلائرز منتخب کرنا یقینی بنانے کیلئے، ہم اپنے شمولیت کے پراسیس کے تحت سبھی امیدوار سپلائرز کی جانچ پڑتال کرتے ہیں تاکہ خطرے کی جانچ کی جا سکے اور تعمیل نیز قانون اور راستبازی کے دائرے میں رہتے ہوئے ان کے آپریٹ کرنے کا ریکارڈ جانچا جا سکے۔
کے بارے میں