
سال 2017کے شروع ہونے میں چند ہی گھڑیاں باقی ہیں! اوراگر آپ اس نئے سال کی شام اپنے دوست کے گھر یا آتش بازی کرتے ہوئے گزارنا چاہتے ہیں تو Uberآپ کے وہاں پہنچنے کوباحفاظت اور باسہولت طریقے سے ممکن بنائے گا۔ نئے سال کی رات کسی بھی جھنجٹ سے بچنے کیلئےنیچے دی گئیں ٹپس پرعمل کریں۔
مناسب قیمت
جب نئے سال کی خوشیاں منانےبہت سے لوگ اپنے گھر سے باہر ہوں گےتو ممکن ہے کہ رات 10بجے سے1بجے کے درمیان سواریوں کی مانگ بڑھنے سے کرائے بھی بڑھ جائیں۔ لہٰذاکم قیمت می ں سواری حاصل کرنےکی ٹپس نیچے دی گئی ہیں۔
کہیں جانےسے پہلے جانیں
جیسے ہی سال2017 کا آغاز ہوگا، زیادہ تر شہروں میں آپ اَپ فرنٹ فیئرز(قابلِ ادا کرائے) کے ذریعے متوقع ادائیگی کو ایک نظر دیکھ سکیں گے تاکہ Uberکی درخواست کرنے سے پہلےآپ کو اپنی سواری کی قیمت معلوم ہواورنئے سال میں کسی بھی نا پسندیدہ اور حیران کُن صورتحال کاسامنابھی نہ کرنا پڑے۔ مانگ میں اضافےکے سبب کرائے میں کمی یا زیادتی ہوسکتی ہے، لہٰذا اگر آپ کوکرایہ زیادہ لگےتوآپ کم کرائےکا آپشن بھی چیک کرسکتے ہیں۔
مِل کےکرایہ دیں
اپنے دوستوں کے ساتھUberشیئر کریں اورپارٹی ذرا پہلےشروع کریں۔یہی نہیں بلکہ آپ ایپ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کرایہ تقسیم کر کے مل کر ادائیگی بھی کرسکتے ہیں۔ اور اگر آپ کے شہر میں uberPOOL دستیاب ہے تو اُسے منتخب کریں اور اپنی ہم سفرسواریوں کے ساتھ کرایہ بانٹیں۔
محفوظ
یہ چند طریقے ہیں جن پرعمل کر کےسب لوگ یقینی طور پرنئے سال کی شام حفاظت اورخوشی سے انجوائے کرسکیں گے۔
اپنے ڈرائیور کی تصدیق کریں
نئے سال کی شام بہت مصروف ہو گی لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ سہی کار میں سہی ڈرائیور کے ساتھ ہیں۔ اپنے ڈرائیور کی کار کے ماڈل کو دوبارہ چیک کریں اور سوار ہونے سے پہلے ایپ میں لائسنس پلیٹ بھی ضرور چیک کریں۔
اپنے ٹرپ کی تفصیلات شیئر کریں
چاہیں آپ کوجلدی ہو، دیر ہو رہی ہو یا سہی وقت ہو، اپنی فیملی اور دوستوں کو ایپ سے براہِ راست پیغامات بھیج کران سے اپنے ٹرپ کی تفصیلات شیئرکریں۔
رابطے کی سہولت
اگر آپ2017میں جاگیں اوریہ احساس ہو کہ2016 میں کوئی چیز کھو چکے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ گمشدہ چیز کو ٹریک کرنے کیلئےآپ ایپ میں (براہِ راست اپنے ڈرائیور سےرابطہ)کرسکتے ہیں۔ دیگرتمام مسائل کیلئے ہم سے رابطہ کریں یا ہمارا ہیلپ سینٹر وزٹ کریں۔
باسہولت
دیکھیںUberآپ کے نئے سال کی شام کوپُر سکون بنانے کیلئے کیوں ہےفوری اور آسان انتخاب۔
سواری اپنی مرضی کی،ملےکبھی بھی
آپ کی تقاریب کسی بھی وقت شروع یا ختم ہوں، آپ گھر گھر جانے کیلئے اپنی مرضی کے مطابقUberمنگوا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، اب پارکنگ کی فکر سے آپ ہیں آزاد!
آپ کیش کے بغیر بھی سفر کر سکتے ہیں
اب نئے سال کی پارٹی میں پہنچنے کیلئے اپنا والیٹ نکالنے کی بھی ضرورت نہیں۔ لیکن پاکستان کے مضافاتی علاقوں میں اپنی سہولت کے مطابق آپ کیش ادائیگی بھی کر سکتے ہیں۔
اب تک کیلئےبس اتنا ہی! اگلے سال آپ سے پھرملاقات ہوگی،نیا سال مُبارک ہو۔
شائع کردہ منجانب Sarah Haydu