
Uber میں، ہم ڈرائیور پارٹنروں اور مسافروں کے لیے دنیا بھر کے شہروں میں شاندار تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو چند مخصوص حالات میں ہم سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے: جیسے کار میں پرس چھوڑ دیا ہو؛ کرایہ غیر درست ہو؛ ایپ میں کوئی نقص ہو۔ اور جب آپ کو مدد کی ضرورت ہو، تو اسے آسان ترین بنانا ہمارا ہدف ہوتا ہے۔
ہم نے محض ایک بٹن کے دبانے پر آپ کو 24/7 سپورٹ فراہم کرنے کے لیے سپورٹ سنٹرس کا ایک عالمی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ ہمارے ایپ کے اندر سپورٹ کے ذریعہ آپ اپنے ٹرپ سے پہلے، اس کے دوران یا بعد میں پیغام ارسال کر سکتے ہیں۔ اپنی جیکیٹ کے بارے میں دریافت کرنا چاہتے ہیں جسے آپ نے کسی نائٹ آؤٹ کے دوران گُم کر دیا ہے؟ اپنی درجہ بندی دیکھنا چاہتے ہیں؟ کسی رسید کے بارے میں سوال جمع کرنا چاہتے ہیں جو غیر درست لگ رہی ہے؟اپنے ایپ مں “مدد” کو بس ٹیپ کریں اور ساری جانکاریاں جن کی آپ کو ضرورت ہے آپ کی انگیلوں کی رسائی میں ہوں گی۔
Uber ایپ میں مدد کہاں سے حاصل ک ریں:
- اپنا ایپ کھولیں اور بائیں طرف بالکل اوپر مینو کے نشان پر ٹیپ کریں
- ‘مدد’ پر ٹیپ کریں
- آپ کو جس نوعیت کی مدد کی ضرورت ہے وہ حاصل کرنے کے لیے اس اختیار کو منتخب کریں جو آپ کے مسئلے پر فٹ بیٹھتا ہو
ایپ کی بجائے اپنے کمپیوٹر سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ مدد یہاں حاصل کریں۔
شائع کردہ منجانب Sarah Haydu