
پہلا تاثر بہت ضروری ہوتا ہے، اور آپ کسی سفر کے ابتدائی چند منٹوں میں ہی بعض سادہ سوالات پوچھ کر مسافروں پر ایک اچھا اور مثبت تاثر قائم کر سکتے ہیں۔ یہ سوالات پوچھنا لازمی نہیں ہے، لیکن اگر پوچھے جائیں تو لوگ ستائش کرتے ہیں کیونکہ اس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ آپ ان کے سفر کو ایک خوشگوار تجربہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اپنے Uber مسافروں سے کیا پوچھیں
کیا آپ کا کوئی ترجیحی راستہ ہے؟ خواہ یہ ممکنہ طور پر سب سے جلدی پہنچانے والا راستہ ہو، یا لمبا، قابل نظارہ راستہ ہو، بعض مسافر ممکن ہے اپنی منزل پر پہنچنے کے سلسلے میں بہت مخصوص نقطہ نظر رکھتے ہوں۔ چنانچہ ٹرپ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے مسافر سے پوچھ لیں کہ کیا راستے کے سلسلے میں ان کی کوئی ترجیح ہے، اور اپنا GPS اسی حساب سے سیٹ کریں۔ درجہ حرارت ٹھیک ہے؟ مسافر تبھی زیادہ آرام محسوس کرتے ہیں جب انہیں بہت زیادہ گرمی یا بہت زیادہ ٹھنڈ نہ لگے۔ آپ کار کے باہر کے درجہ حرارت کو تو کنٹرول نہیں کر سکتے، لیکن اپنے ایئر کنڈشنگ اور حرارت میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ گرمی ہو یا سردہ، اپنے مسافر سے ضرور پوچھیں کہ کیا وہ کار کی موجودہ درجہ حرارت سے متفق ہیں۔ آپ کیا سننا پسند کریں گے؟ کوئی آدمی اگر ملازمت کے لیے انٹرویو دینے جا رہا ہے، تو وہ اس سے بالکل مختلف موسیقی سننا پسند کرے گا جو دیر شب تفریح پر نکلنے والے لوگ سنا کرتے ہیں۔ موسیقی کسی بھی مسافر کے موڈ پر اثر انداز ہو سکتی ہے، چنانچہ ان سے ضرور پوچھیں کہ ان کا کوئی پسندیدہ ریڈیو اسٹیشن یا پلے لسٹ ہو جسے وہ سننا پسند کریں گے یا وہ خاموشی کے ساتھ آرام کرنے کو ترجیح دیں گے۔ اگر آپ کے پاس اڈاپٹر ہو، تو آپ انہیں ان کے فون سے براہ راست موسیقی کنٹرول کرنے کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔ کیا کچھ سنیک، گم، یا پانی وغیرہ لینا پسند کریں گے؟ گرچہ کار میں مسافروں کے لیے سنیکس، گم، یا پانی رکھنا بالکل لازمی نہیں ہے، لیکن بہت سے Uber ڈرائیور-پارٹنر مسافر کے تجربے کو زیادہ آرام دہ اور خوشگوار بنانے کے لیے یہ چیزیں بھی فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ مسافر کو گرمی کے دنوں میں پانی پیش کر رہے ہیں یا صبح کے وقت انہیں سنیکس پیش کر رہے ہیں، تو یہ چیز یقینا ایک قابل ستائش علامت ہوگی۔ آج آپ کے مزاج کیسے ہیں، ________ ؟ یہ بات صحیح ہے کہ بعض مسافر ای میل ان باکس لگاتار بھرتے رہنے اور تحریری پیغامات کی فراوانی کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگوں کو اضافی توجہ پسند ہوتی ہے۔ اگر یہ صاف ہو کہ مسافر بات نہیں کرے گا، تو اس کا اشارہ سجھتے ہوئے بات چیت سے اجتناب کریں۔ لوگوں کو اپنا نام سننا پسند ہوتا ہے، تو کیوں نہ مزاج پرسی کرتے وقت یہ سوال بھی پوچھ لیں؟ یہ سوالات مسافر کے ٹرپ کو شخصی رنگ دینے میں آپ کی مدد کریں گے اور شاید ان کی بدولت آپ کو مطلوبہ 5 ستارہ درجہ بندی مل جائے۔
شائع کردہ منجانب lexiperman