Uber کے ذریعے رسائی
ہماری ٹیکنالوجی اور ڈرائیورز کی فراہم کردہ ٹرانسپورٹیشن نے بہت سے معذور لوگوں کی نقل و حرکت کو تبدیل کر دیا ہے اور ہم ایسی ٹیکنالوجیز بنانا جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں جو ہر ایک کی اپنی کمیونٹیز میں آسانی سے نقل و حرکت کرنے کی صلاحیت کو سپورٹ کریں۔
معذور مسافر
Uber کی ٹیکنالوجی اس طرح کی خصوصیات کی مدد سے معذور مسافروں کے لیے حرکت پذیری اور خود مختاری بڑھانے میں مدد کر رہی ہے:
بلا نقدی ادائیگیاں
Uber کا بلا نقدی ادائیگی کا آپشن ادائیگی کے عمل کو آسان بناتا ہے جس سے مسافروں کو نقدی گننے یا ڈرائیور کے ساتھ نوٹوں کی لین دین کرنے کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں رہتی۔
مطالبہ کرنے پر دستیاب ٹرانسپورٹیشن
Uber ایپ معذور مسافروں کے لیے بس ایک بٹن دبا کر A سے B تک جانا آسان بناتی ہے۔ انہیں ڈسپیچر کے ذریعے سفر کا بندوبست کرنے یا پھر سفر تلاش کرنے کے لیے کوئی اور، کم سہل طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
پیشگی قیمت بندی
Uber اپ فرنٹ کرایہ کے ذریعے مسافروں کو سفر کی درخواست کرنے سے پہلے ان کے ٹرپ کی قیمت سے آگاہ کرتی ہے۔ اس سے انہیں ذہنی سکون ملتا ہے اور فراڈ کا خطرہ ختم ہونے میں مدد ملتی ہے۔
امتیاز مخالف پالیسیاں
Uber ایپ مسافروں کی سبھی ٹرپ کی درخواستیں کسی قریب موجود ڈرائیور سے خود بخود میچ کر دیتی ہے جس کی وجہ سے قابل اعتبار، مناسب قیمت پر ٹرانسپورٹیشن حاصل کرنے کے عمل میں غیر قانونی امتیاز کی مداخلت کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔
تربیت یافتہ جانوروں کی پالیسیاں
جو مسافر نابینا ہوں یا جن کی بصارت کمزور ہو اور ممکنہ طور پر تربیت یافتہ جانوروں کے ساتھ سفر کر رہے ہوں ان کے لیے Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز اور تربیت یافتہ جانوروں کی پالیسی واضح طور پر ڈرائیورز سے تربیت یافتہ جانوروں کی ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے سبھی قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔
اپنا ETA اور مقام شیئر کریں
مسافر اپنے پیاروں کے ساتھ اضافی ذہنی سکون کے لیے بآسانی اپنے سفر کی تفصیلات شیئر کر سکتے ہیں بشمول مخصوص راستہ اور آمد کے وقت کا اندازہ۔ دوستوں یا فیملی ممبرز کو لنک موصول ہوگا جس کے ذریعے وہ ڈرائیور کا نام، تصویر اور گاڑی کی معلومات دیکھ سکتے ہیں اور رئیل ٹائم میں ٹریک کر سکتے ہیں کہ مسافر نقشہ پر کہاں موجود ہے، جب تک کہ وہ اپنی منزل تک پہنچ نہ جائے، نیز یہ سب وہ Uber ایپ ڈاؤن لوڈ کیے بغیر کر سکتے ہیں۔