مرکزی مشمول پر جائیں

ہمیں اپنا مقام بتائیں

براہ کرم اپنے قریب ترین شہر کا نام درج کریں تاکہ آپ کے علاقے کے لیے درست معلومات ڈسپلے کرنے میں ہمیں مدد ملے

اعتماد کے ساتھ سفر کریں

Uber حفاظت کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیا گیا تھا۔ حادثے سے بچاؤ کے آلات، انشورنس کوریج اور آپ کو جوڑے رکھنے والی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم آپ کو بحفاظت سفر کرانے اور سب سے اہم چیزوں پر دھیان دینے میں مدد کے لیے پرعزم ہیں۔

محفوظ تجربہ کی تشکیل

ڈرائیور اسکریننگز

تمام ممکنہ Uber ڈرائیور پارٹنرز کے لیے جائزے کا عمل مکمل کرنا ضروری ہے جس میں تصویری ID کا جائزہ اور دیگر دستاویزات شامل ہیں جن کی مدد سے ایپ کے ذریعے ٹرپس لینے کی اجازت حاصل کرنے کی اہلیت کا تعین کیا جاتا ہے۔

آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کیلئے خصوصیات

ہر ٹرپ پر آپ کو جب بھی ضرورت ہو تو آپ ایک بٹن ٹیپ کرکے حفاظتی ٹولز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک جامع کمیونٹی

شہروں اور تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشوں اور باہم مل جل کر کام کرنے کے ذریعے، ہم ہر کسی کے لیے محفوظ سفر تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

آپ جہاں کہیں بھی جا رہے ہوں، سکون کے ساتھ جائیں

ایپ کے ڈیزائن میں ہی حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ مثلاً آپ رات باہر گزار کر گھر واپس آتے ہیں۔ تو آپ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کہاں ہیں۔ اور اگر کچھ غیر متوقع صورتحال پیش آ جائے تو مدد حاضر ہے۔٭

ہنگامی مدد کا بٹن

بوقت ضرورت مدد حاصل کرنے کے لیے آپ ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر حکام کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

24/7 حادثہ کی صورت میں سپورٹ

ہماری صارف سپورٹ ٹیم ہنگامی حالات میں مدد دینے کیلئے خاص طور پر تربیت یافتہ ہے۔

میرا ٹرپ شیئر کریں

اپنے قابل اعتماد رابطے سیٹ اپ کریں اور اپنے ٹرپ اسٹیٹس کا دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ رئیل ٹائم میں اشتراک کرنے کیلئے یاددہانیاں تخلیق کریں۔

حفاظتی سینٹر

جب آپ ہمارے ساتھ سفر کر رہے ہوں تو Uber کی تمام حفاظتی خصوصیات ایپ کے اندر ایک ہی جگہ دیکھیں۔

دو جہتی درجہ بندیاں

آپ کے تاثرات اہم ہیں۔ کم درجہ کے ٹرپس کا اندراج کیا گیا ہے، اور صارفین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

GPS ٹریکنگ

Uber کے تمام سفر شروع سے آخر تک GPS سے ٹریک کیے جاتے ہیں، لہذا اگر کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ٹرپ کا ریکارڈ موجود ہوگا۔

ہر سفر پر انشورنس

اگر آپ کے ساتھ کچھ ہو جائے تو Uber آپ کی حفاظت کیلئے ٹاپ کی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

جب بھی آپ نے جانا ہو تو اپنی سواری چیک کریں

کار کے ماڈل اور لائسنس پلیٹ کو اپنی ایپ میں موجود معلومات سے ملانا محفوظ سفر میں معاون ہوتا ہے۔ ان مراحل کی پیروی کر کے درست کار میں بیٹھنا یقینی بنائیں:

مرحلہ 1

کار میں بیٹھنے سے پہلے ایپ میں ڈرائیور کی معلومات چیک کریں۔

مرحلہ 2

ڈرائیور، کار کے ماڈل اور لائسنس پلیٹ نمبر کو ایپ میں موجود معلومات سے ملائیں۔

مرحلہ 3

چلنے سے پہلے ڈرائیور سے اپنے نام کی تصدیق کرالیں۔

ہماری کمیونٹی کو مستحکم بنانا

ہمارے کمیونٹی رہنما خطوط کو اس طرح سے بنایا گيا ہے کہ Uber سب کیلئے لطف اندوز ہو۔ جو ان خطوط کی پیروی نہیں کرتا اسے اس پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

سب کے لیے محفوظ سفر

حفاظت کا ہمارا عہد ایپ سے بڑھ کر ہے۔ ہم اعلی تنظمیوں کے ساتھ مل کر سڑکوں اور شہروں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

سلامتی مشاورتی بورڈ کو سننا

Uber حفاظت اور سیکورٹی، عورتوں کی حفاظت، شہری حقوق اور سڑکوں پر حفاظت جیسے شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر نئی خصوصیات اور پراسس بناتا رہتا ہے۔

حکام برائے عوامی تحفظ کے ساتھ شراکت کرنا

Uber کے پاس سابقہ پولیس اہلکاروں کی تفتیسی ٹیم ہے جو فعال مقدمات میں اہلکاروں کو فوری مدد فراہم کرتی ہے۔

آفات میں راحت رسانی کی کوششوں کو سپورٹ کرنا

ہماری ٹیم حکومتی عہدیداروں اور ریڈ کراس جیسی تنظیموں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیتی ہے۔