مرکزی مشمول پر جائیں

ہمیں اپنا مقام بتائیں

براہ کرم اپنے قریب ترین شہر کا نام درج کریں تاکہ آپ کے علاقے کے لیے درست معلومات ڈسپلے کرنے میں ہمیں مدد ملے

اپنی زبان منتخب کریں

اعتماد کے ساتھ گاڑی چلائیں

آپ کو حق ہے کہ جہاں بھی موقع ملے آپ جا سکیں۔ سڑک پر اس ٹیکنالوجی کی سپورٹ کے ساتھ جائیں جو آپ کو اور آپ کے ارد گرد موجود لوگوں کو تحفظ دینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

محفوظ تجربہ کی تشکیل

آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرنے کیلئے خصوصیات

آپ کو اپنے پیاروں، ہماری ٹیم اور ایمرجنسی حکام کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایپ کو ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، تا کہ آپ مزید آگے بڑھ سکیں۔

مدد اگر آپ کو ضرورت پڑے

حادثہ کی صورت میں جواب دینے والی خصوصی طور پر تربیت یافتہ ٹیمیں ایپ کے ذریعے ہر وقت دستیاب ہوتی ہیں۔

ایک جامع کمیونٹی

شہروں اور تحفظ کے ماہرین کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشوں اور باہم مل جل کر کام کرنے کے ذریعے، ہم ہر کسی کے لیے محفوظ سفر تشکیل دینے میں مدد کر رہے ہیں۔

ذہنی سکون، جہاں بھی آپ جائیں

تحفظ کو عملی شکل دی گئی ہے۔ تاکہ آپ رات کے وقت گاڑی چلاتے ہوئے پرسکون محسوس کریں۔ تاکہ آپ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔ اور تاکہ آپ جانیں کہ اگر کچھ ہو جاتا ہے تو آپ کے پاس کوئی ہے جس کے پاس لوٹ کر جا سکتے ہیں۔

ہنگامی مدد کا بٹن

بوقت ضرورت حکام سے مدد حاصل کرنے کے لیے آپ ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپ آپ کا مقام اور ٹرپ کی تفصیلات ڈسپلے کرتی ہے تا کہ آپ انہیں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

24/7 حادثہ کی صورت میں سپورٹ

حادثہ کی صورت میں جواب دینے کے حوالے سے تربیت یافتہ Uber کے کسٹمر ایسوسی ایٹس چوبیس گھنٹے دستیاب ہوتے ہیں۔

میرا ٹرپ شیئر کریں

دوست اور اہل خانہ آپ کے راستہ پر نگاہ رکھ سکتے ہیں اور جب آپ پہنچیں گے تو انہیں علم ہو گا۔

دو جہتی درجہ بندیاں

آپ کے تاثرات اہم ہیں۔ کم درجہ کے ٹرپس کا اندراج کیا گیا ہے، اور Uber کمیونٹی کے تحفظ کے لیے صارفین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

GPS ٹریکنگ

Uber کے تمام سفر شروع سے آخر تک ٹریک کیے جاتے ہیں، لہذا اگر کچھ ہوتا ہے تو آپ کے ٹرپ کا ریکارڈ موجود ہوگا۔

وہ کوریج جسے آپ شمار کر سکتے ہیں

Uber ہر ٹرپ کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے بیمہ فراہم کرنے والے سرکردہ اداروں کے ساتھ شراکت کرتا ہے۔

ہر کسی کے لیے محفوظ تر سڑکیں، آپ کا شکریہ

آپ شہروں کو محفوظ بنانے اور رستوں کو سفر کے لیے دوستانہ بنانے میں مدد کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گاڑی چلاتے وقت توجہ مرکوز رکھنا

ایپ آپ کو پوسٹ کردہ رفتار کی حد کے اندر گاڑی چلانے اور محفوظ وقفے لینے کی یاد دہانی کرواتی ہے، تا کہ آپ گاڑی چلاتے وقت چوکنے رہ سکیں۔

حفاظت کے متعلق ٹپس

مسافروں کو پک کرنے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرنے سے لے کر انہیں بیلٹ باندھنے کی یاد دہانی کرانے تک، آپ اپنے اور اپنے ارد گرد لوگوں کے تحفظ میں بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہماری کمیونٹی کو مستحکم بنانا

ہمارے کمیونٹی کے رہنما خطوط مسافر اور ڈرائیو کو محفوظ اور پرسکون سفر سے لطف اندوز ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جو رہنما خطوط کی تعمیل نہیں کرتا تو پوری Uber کمیونٹی کے تحفظ کی غرض سے اسے پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔