ڈرائیو کریں

How to pay your service fee (FAQ)

فروری 17، 2021 / پاکستان

آپکو اوبر ڈرائیورایپلیکیشن میں نوٹیفیکیشن کے ذریعے سروس فیس واجبات کی ادائیگی سے متعلق اطلاع موصول ہوگی جس میں کہا گیا ہوگا کہ آپ کے ذِمؔہ سروس فیس
واجب الادا ہے۔ اس پیغام کو کھولیں ، پیغام کے اندر “ادائیگی کیجیے” کا لنک موجود ہو گا۔

اس لنک پر کلک کریں ، وہ آپ کو ادائیگی کی اسکرین پر لے جائے گا ،اس سکرین پر آپکو مکمل واجب الادا رقم، کم از کم واجب الادا رقم، ادائیگی کا طریقہِ کار، ادائیگی کی آخری تاریخ اورموجودہ بیلینس کی تفصیلات نظر آئیں گی۔

جو رقم آپ ادا کرنا چاہتے ہیں وو درج کریں اور جاری رکھیں کے بٹن کو کلک کریں۔ اب ایزی پیسہ پورٹل ایک نئی ونڈو میں کھل جائے گا ، ضروری معلومات جیسے ایزی پیسہ اکاؤنٹ نمبر اور ای میل ایڈریس فراہم کرنے کے بعد(Next) کے بٹن کو کلک کریں میسیج کے زریعے سے موصول ہونے والا او۔ ٹی۔ پی یعنی ون ٹائم پاسورڈ (OTP) درج کریں اور ادائیگی کریں(Pay Now) پر کلک کریں۔ 

اسکے بعد آپکو سکرین پر پاپ اپ ونڈونظر آئے گی اس میں اپنا 5 ہندسوں پر مشتمل ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا پاسورڈ درج کریں اور بھیج دیں(Send) پر کلک کریں۔ ایک مرتبہ پھربھیج دیں (Send) پر کلک کریں۔ کچھ ہی لمحوں میں اپکو ادائیگی تصدیق سکرین پراور ایزی پیسہ(3737) سے SMS کی صورت میں موصول ہو گی اور آپ اپنے اوبر ڈرائیور ایپ ان باکس میں بھی ادائیگی کی کامیابی کا پیغام دیکھ سکیں گے۔

 کچھ معاملات میں ، آپ کو ایزی پیسہ سے آپ کی اسکرین پر ادائیگی کی تصدیق پاپ اپ نہیں ملے گی۔ اس معاملے میں آپ ایزی پیسہ ایپ کے اندر سے ادائیگی کی منظوری کر سکتے ہیں جسکا طریقہ آگے آرہا ہے۔


ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنا

آپ اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ مختلف طریقوں سے کھول سکتے ہیں۔ اکاوٴنٹ کھولنے کے بعد کوئی بھی ٹرانزیکشن کرنے کے لیے آپکے ایزی پیسہ اکاوٴنٹ کی بائیومیٹرک تصدیق ضروری ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق آپ کسی بھی ایزی پیسہ شاپ پر تشریف لے جا کر کروا سکتے ہیں، اس کے کوئی چارجز نہیں۔

1: موبائل فون کے زریعہ سے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنا۔

اگر آپ ٹیلی نار سم صارف ہیں تو آپ کو نیچے دیئے گئے اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔

اپنا موبائل فون ڈائل پیڈ کھولیں اور#786* ڈائل کریں۔

اس کے بعد ، آپ سے پانچ ہندسوں کا پن کوڈ بنانے کو کہا جائے گا۔ پن کوڈ بنانے کے بعد آپکو دوبارہ پن کوڈ داخل کرنے کو کہا جائے گا۔ اپنا بنایا ہوا پن کوڈ داخل کریں۔ آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بن گیا ہے۔

صرف #786* ڈائل کریں یا تمام خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے ملک میں کوئی بھی ایزی پیسہ شاپ یا ٹیلی نار فرنچائز پر تشریف لے جائیں۔

2: ایزی پیسہ موبائل ایپلیکیشن کے زریعہ سے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنا۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ، اپنے موبائل فون پرگوگل پلے سٹوریا ایپل ایپ سٹور سے ایزی پیسہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرِیں۔

موبائل ایپ لانچ کریں اور اپنا موبائل نمبر درج کریں۔

13 ہندسوں پر مشتمل اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر یعنی(CNIC)نمبراور کارڈ کی تاریخِ اجراء درج کریں اور اکاؤنٹ کے لئے 5 ہندسوں کا پن کوڈ بنائیں۔

اگر آپ ٹیلی نار سم کے صارف نہیں ہیں تو میسیج میں EP لکھیں اور سپیس کے بعد اپنا CNIC نمبر درج کرکے 1113737 -0345 پر بھیج کر ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔

آپ ایزی پیسہ ایپ دیئے گئے لنکس گوگل پلے سٹور  یا  ایپل ایپ سٹور پر کلک کر کے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں


3: ٹیلی نار فرنچائز یا ایزی پیسہ شاپ کے زریعہ سے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنا۔

اگر آپ ٹیلی نار سم صارف ہیں تو آپ ملک میں قریب ترین ٹیلی نار فرنچائز یا ایزی پیسہ شاپ پر جا کرکے اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

ایزی پیسہ اکاوٴنٹ کھولنے کے مختلف طریقے تفصیل سے دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Easyypaisa ایپ کے اندر سے ادائیگی کیسے منظور کریں؟

اپنے موباَئل پر ایزی پیسہ ایپلیکیشن کھولیں اور سائن ان کے بٹن کو دبائیں۔ 5 ہندسوں پر مشتمل اپنا خفیہ پاسورڈ داخل کریں، یا اگر آپ نے فنگر پرنٹ کی آپشن منتخب کی ہوئی ہے تو اسے استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔
ایزی پیسہ ایپلیکیشن میں سکرین میں اوپر کی طرف انتہائی بائیں جانب موجود مینیو کے بٹن کو جو تین لکیروں کی صورت میں موجود ہے دبائیں۔ ڈراپ ڈاؤن مینیو میں میری منظوری(My Approvals) کے بٹن کو دبائیں۔
ایک نئی سکرین کھلے گی اس میں زیرِالتواء (Pending Approvals)  کی ٹیب  میں  ڈیبٹ ریکوئیسٹ  کو    منظور(Approve) کریں۔

آپکی ٹرانزیکشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے کا پیغام سکرین پر نظر آئے گا جسکا مطلب یہ ہے کہ آپکی ادائیگی مکمل ہو گئی ہے۔


اکثر پوچھے گئے سوالات

کیش رقم کی لمٹ کیا ہے؟

مختلف ڈرائیوروں کے لئے کیش کی حد مختلف ہوتی ہے ، یہ آپ کی ڈرائیونگ کی عادات اور اوسط آمدنی پر منحصر ہے۔

میں نے ادائیگی کی ہے ، یہ ایپ میں ظاہر نہیں ہو رہی ہے؟

براہِ کرم انتظارفرمائیں. آپ کی سروس فیس کی ادائیگی کرنے کے بعد اُسے ایپ میں ظاہر ہونے میں 48 گھنٹے تک کا وقت درکارہوتا ہے اور زیادہ تراوقات میں یہ فوراً ظاہر ہوجاتا ہے ، لیکن اس میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اگر یہ 48 گھنٹوں میں ظاہر نہیں ہوتا تو ، اپنے مکمل ٹرانزیکشن ID اور اسکرین شاٹ کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں۔ 

اوبر نے پہلے کبھی سروس فیس نہیں لی ، اب کیوں؟ مجھے ادائیگی کرنے کی کیا ضرورت ہے؟

رائڈ کے اختتام پرآپ کو صارف کی جانب سے جونقد رقم ادا کی جاتی ہے۔ اس رقم میں اوبر کی سروس فیس بھی شامل ہوتی ہے۔ اگر آپکو کارڈ کے ذریعے سے کی گئی ادائیگیوں کی کل رقم، سروس فیس کی کل رقم سے کم ہے توآپکا بیلنس منفی ہوگا اور اس سے آپکے ذمّے اوبر کی رقم واجب الادا ہوگی۔ اوبر آپکے لئے سروس کے معیار کی بہتری اور بہترسہولیات کی فراہمی کیلئے سروس فیس وصول کرتا ہے۔ سروس فیس کی ادائیگی نہ کرنے کیصورت میں آپکی راِئڈز ملنے کی سہولت عارضی طور پرمعطل ہو سکتی ہے جو آپکی آمدن پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

ماضی میں اوبر کی سروس فیس کی ادائیگی کا آسان طریقہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے آپ اوبر کو سروس فیس ادا نہیں کر پائے اور نہ ہی اوبر یہ سروس فیس آپ سے وصول کر سکا۔ اسی مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے اوبر نے آپکو ایک آسان آغاز دینے کے لیے آپکے ماضی کے منفی بیلینس کو معاف کردیا تھا۔ تاہم ایسا آخری مرتبہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں نہیں کیا جائے گا۔

سروس فیس کے ذریعے اوبر یقینی بناتا ہے کہ اوبر ایپ ٹھیک سے کام کرتی رہے اور آپکو ٹرپس ملتے رہیں۔ سروس فیس اصل میں اسی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی قیمت ہے۔

اوبر کی طرف سے بیلینس معاف کرنے کے بعد میرا بیلینس ابھی تک صفر نہیں ہے؟

بیلینس معاف کرنے کے لئے ایک آخری تاریخ تھی ، اگر آپ نے اس تاریخ کے بعد کوئی ٹرِپ کیے ہیں تو ، آپ کا بیلینس منفی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہے تو ، براہ کرم ہمیں ٹکٹ لکھ دیں۔

کم سے کم ادائیگی کا کیا مطلب ہے؟

کم از کم ادائیگی سے مراد وہ رقم ہے کہ جس سے کم رقم کی ادائیگی نا قابلِ قبول ہے اور اْسکی ادائیگی کیئےبغیر اپکی رائڈز حاصل کرنے کی سہولت دوبارہ بحال نہیں ہو سکتی۔

کیا میں زیادہ سے زیادہ رقم سے زیادہ ادائیگی کرسکتا ہوں؟

جی نہیں! آپ زیادہ سے زیادہ رقم کی حد سے زیادہ کی ادائیگی نہیں کرسکتے ہیں۔

میں ایک وقت میں کتنی رقم ادا کرسکتا ہوں؟

آپ ایک وقت میں سروس فیس کی کم ازکم ادائیگی اور موجودہ بیلینس کے درمیان کوئی بھی رقم ادا کرسکتے ہیں۔

ایزی پیسہ کو ادائیگی کے طریقے کے طور پر کیسے منتخب کریں؟

اوبر ڈرائیورایپلیکیشن میں ان باکس میں ادائیگی کے پیغام کو کھولیں ، آپ کو ایک لنک نظر آئے گا جس میں ادائیگی کا لنک موجود ہو گا۔ دوبارہ سٹارٹ کریں(Start Again) کے بٹن کو دباِئیں نئی ادائیگی شروع کریں کا پاپ اپ اپکی موبائل سکرین پر نمودار ہو گا۔ شروع کریں(START NOW) کے بٹن کو کلک کریں ادائیگی کے طریقے میں سے ایزی پیسہ کا انتخاب کریں۔ ایزی پیسہ کا ادائیگی کے طریقے کے طور پر انتخاب ہو گیا ہے۔ اب جاری رکھیں کے بٹن کو کلک کر کے ادائیگی کریں۔ عام طور پر ایزی پیسہ ادائیگی کے طریقے کے طور پر پہلے سے منتخب ہوا ہوتا ہے۔

آپ اپنے ایزی پیسہ اکاوٴنٹ میں رقم کیسے جمع کروا سکتے ہیں؟

آپ کسی بھی ایزی پیسہ ریٹیل شاپ یا ٹیلی نار فرنچائز سے اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرواسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بینک اکاؤنٹ ہے اور آپ کے پاس ماسٹر یا ویزا کارڈ ہے تو آپ اپنے ATM یا اپنے بینک کی موبائل بینکنگ ایپلیکیشن کے زریعے سے بھی اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں رقم جمع کراسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنا کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ بھی ایزی پیسہ کی ایپ سے منسلک کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

میری ادائیگی کب واجب الادا ہوگی؟

آپ کو ہفتہ واررقم کی ادائیگی کا پیغام ملنے کے 48 گھنٹوں کے اندر سروس فیس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ بصورتِ دیگرآپکی راِئڈز ملنے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی جائے گی۔

مجھے کب کب اوبر کو ادائیگی کرنا پڑے گی؟

آپکی ادائیگی کا تعدد آپکی ڈرائیونگ کی عادات اور آمدنی پر منحصر ہے۔

اگر میں کم سے کم رقم ادا کروں تو کیا ہوگا؟

کم از کم رقم کی ادائیگی کیصورت میں آپکی راِئڈز ملنے کی سہولت  بحال کر دی جائے گی۔ تاہم، کم ادائیگی کی وجہ سے آپکو نیا ادائیگی کا نوٹیفیکیشن تھوڑے وقت میں دوبارہ آجائے گا۔

میری کم سے کم ادائیگی دوسروں سے کیوں مختلف ہے؟

آپکی ادائیگی کی رقم آپکی ہفتہ وارآمدنی ، آپ کی ڈرائیونگ کی عادات اور اوسط آمدنی پر منحصر ہے۔ ادائیگی کی کم سے کم مقدار اور حد کا تعین پارٹنر کے پلیٹ فارم پرگزارے گئے وقت کے لحاظ سے مرتّب کیا جاتا ہے۔ لہٰذا کم از کم ادائیگی کی حد تمام پارٹنر ڈرائیورزکے لیے مختلف ہوتی ہے۔

میں ایزی پیسہ استعمال نہیں کرنا چاہتا ، کیا میں پھر بھی ادائیگی کرسکتا ہوں؟

جی نہیں! فی الحال ایزی پیسہ ہی ادائیگی کا واحد دستیاب طریقہ ہے۔ ہم آپکے لئے ادائیگی کے مزید طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو آپ کریڈٹ کارڈ استعمال کرکے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

کیا بونس کے ذریعہ منفی بیلینس ایڈجسٹ کیا جائے گا؟

جی ہاں بونس کے ذریعہ منفی بیلینس ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر سروس فیس منفی ہے اوربونس مثبت ہے۔ اگر بونس سروس فیس سے کم ہے تو ، آپ کا بیلنس منفی ہوگا۔ اگر بونس سروس فیس سے زیادہ ہے تو ، آپ کا بیلنس مثبت ہوگا۔ ایسی صورت میں آپ کو ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کیا PD ایک موجودہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ استعمال کرسکتا ہے؟

جی ہاں! PD اپنے موجودہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیلات ادائیگی کے طریقہ میں درج کر کے اداِئیگی کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ جب آپ سے ادائیگی کریں(Pay Now) بٹن پر کلک کرنے کے بعد ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی تفصیلات درج کرنے کے لئے کہا جاتا ہے تو ، آپ ایسا کوئی بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ درج کرسکتے ہیں جس تک آپ کو رسائی حاصل ہواور جسے آپ استعمال کرنے کے مجاز ہوں۔

والٹ میں (نقدرقم سے کریڈٹ) کو کس طرح ایڈجسٹ کیا جائے گا؟

آپکے والٹ میں موجود نقد رقم سے آپکے زمّے واجب الادا رقم کی کی کٹوتی کرنے بعد موجود بقایا رقم آپکے والٹ میں ایڈجسٹ کر دی جائے گی۔ مثال کے طور پر ایک رائڈ کے اختتام پر 100 روپے کرایہ بنتا ہے اور رائڈر آپکو500 روپے ادا کرتا ہے۔ اس رائڈ کی سروس فیس 25 روپے ہے اور 400 روپے کی اضافی نقد رقم آپ رائڈر کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیتے ہیں تو آپکے زمّےاس ٹرپ سے اوبر کی کل واجب الادا رقم 425 روپے ہو گی۔ 

کیا آپ کو اوبر رجسٹرڈ نمبر کے ساتھ ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہے؟

جی نہیں!آپکو ادائیگی کیلئے اوبر رجسٹرڈ نمبر کے ساتھ ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم یقینی بنائیں کہ جو ایزی پیسہ اکاوٗنٹ آپ استعمال کر رہے ہیں آپ اسے استعمال کرنے کے مجاز ہیں اور اس نمبر پر ایزی پیسہ کا عارضی پاسورڈ وصول کر سکتے ہیں۔

عارضی طور پرغیرفعال پارٹنر ڈرائیور کو سروس فیس کی ادائیگی کے بعد فعال کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

عارضی طور پرغیرفعال پارٹنر ڈرائیور سروس فیس کی ادائیگی کے بعد چند منٹوں میں فعال ہوجاتے ہیں۔ تاہم، کچھ انتہائی صورتوں میں زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

پارٹنر ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں ادائیگی کتنی دیر تک ظاہر ہوتی ہے؟

پارٹنر ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے جب واجب الادا رقم کی ادائیگی کی جاتی ہے تو زیادہ تراوقات میں یہ فوراً ظاہر ہوجاتی ہے ، لیکن اس میں 48 گھنٹے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔اگر یہ 48 گھنٹوں میں ظاہر نہیں ہوتی تو ، اپنی مکمل ٹرانزیکشن ID اور اسکرین شاٹ کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں۔ 

میں نے ادائیگی نہیں کی ، اور ان باکس کا پیغام اب نظر نہیں آتا ہے۔ اب میں کس طرح ادائیگی کرسکتا ہوں؟

اگر آپ کو ان باکس میں ادائیگی کا پیغام نظر نہیں آتا ہے تو ، آپ ادائیگی کے لئے اپنے فون پر اس لنک کو استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرسکتے ہیں۔

میری واجب الادا رقم  اور آمدنی کی سٹیٹمنٹ کا بیلینس مختلف ہے۔ میں کیا کروں؟

ہم آپ کو مطلع کرنا چاہیں گے کہ جب آپ ادائیگی کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو آپ جس بیلینس کو دیکھتے ہیں وہ صحیح بیلینس ہوتا ہے۔ بعض اوقات آپکے اکاؤنٹ میں کی جانے والی ایڈجسٹمنٹ (کرایہ میں ایڈجسٹمنٹ ، متفرق اخراجات وغیرہ) کے نتیجے میں آپ کے بقایا بیلنس اور آپکی کمائی والے بیلینس میں فرق آجاتا ہے۔ اگر آپ واجب الادا رقم ادا کرتے ہیں تو یہ رقم آپ کے دونوں بقایاجات میں بھی شامل کردی جائے گی۔ آپ ایک مثبت آمدنی والی سٹیٹمنٹ کا اختتام کریں گے ، جو آپ کے مستقبل کے بقایاجات میں ایڈجسٹ یا آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگا۔ مثال کے طور پر ، آپکی ادائیگی کی رقم منفی 3،000 روپے ہے اور اپکی آمدنی کی سٹیٹمنٹ میں آپکا بیلینس منفی 1500 روپے ہے۔ اگر آپ 3،000 ادا کردینگے تو آپکا نیا بیلنس مندرجہ زیل ہوگا:

 آپکی ادائیگی کی رقم 0 روپے اپکی کمائی کی سٹیٹمنٹ کی رقم میں مثبت 1،500۔ یہ مثبت 1,500 روپے آپکے مستقبل کی قابل ادا سروس فیس میں ایڈجسٹ ہوجائے گا یا پھر ہفتے کے اختتام پر آپکے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا جائے گا۔