
گزشتہ سال سے دنیا بھر کے 7 شہروں میں 400 ڈرائیور اور ڈیلیوری پارٹنر ایک نئی ڈرائیور ایپ بنانے اور ٹیسٹ کرنے میں ہماری ٹیم کی مدد کے لیے ایک بی ٹا پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ وہ نئے خیالات فراہم کرنے، تاثرات کا اشتراک کرنے اور بگز رپورٹ کرنے کے لیے اوبر کے ڈیزائنروں اور انجینیئرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
اوبر کے ساتھ ڈرائیونگ کی تفصیلات آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ لہذا جب ہم نے ایپ کا ایک بہتر پہلو پیش کرنے کا سوچا تو ہم نے آپ سے مدد کی درخواست کی۔
حیدر،اوبر انجینیئر — “مگر ایک عام بی ٹا ہمارے لیے کافی نہیں تھی۔ ہمیں اس سے کچھ بہتر کرنا تھا۔ ہمیں واقعی یہ سمجھنا تھا کہ ایپ مختلف شہروں اور مختلف حالات میں الگ الگ ڈرائیوروں اور ڈیلیوری پارٹنروں کے لیے کیسے کام رہی ہے۔ ہم جاننا چاہتے تھے کہ یہ کب کام کرے گی اور توقعات پر پوری اترے گی اور کب پوری نہیں اترے گی۔ لہذا ہم نے سننے اور سمجھنے کے کچھ طریقے نکالے”۔
ایوہ، ڈرائیور—”صرف یہ کہ میری بات سنی گئی اور میری رائے کو اہمیت دی گئی میرے لئے بہت بڑی بات تھی۔ میں انہیں بتا سکی جو مجھے لگتا تھا کہ ٹھیک ہونا چاہئے اور یہ بھی کہ کیا بہتر کام کرتا ہے اور ہمیں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔۔۔ میں اس عمل کا حصہ بن کر خوش تھی”۔
سٹیف جنہوں نے لاس اینجلس میں بی ٹا پروگرام میں حصہ لیا، اوبر ملازمین اور ساتھی ڈرائیوروں سے منسلک ہو کر کافی خوش ہوئے۔
اسٹیف , ڈرائیور—”اس سے مجھے دوسرے ڈرائیوروں اور اوبر کے لیے کام کرنے والے لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ مجھے کچھ لوگوں کو سمجھنے کا موقع ملا۔ پہلے بی ٹا پروگرام پرسٹیف , ڈرائیور جانا خاص طور پر زبردست تھا”۔
ہمارے ڈرائیور اور ڈیلیوری پارٹنرز نقائص اور وہ جگہیں جہاں بہتری کی ضرورت تھی، ان کی نشاندہی کرنے میں بہت مفید ثابت ہوئے۔ 16 ہفتے کے دورانیے میں، انہوں نے مختلف چینلز بشمول سوشل ایپس کے توسط سے اوبر ملازمین سے اسکرین شاٹس کا اشتراک کر کے 2600 سے زائد بگز رپورٹ کیے۔ “اوبر ٹیم کے ساتھ واٹس ایپ کے توسط سے کام کرنا بہت زبردست تھا،”سٹیف نے کہا، “میں ایپ میں موجود تمام بگز کے متنی پیغامات اور تصاویر بھیج رہا تھا۔
مائیک، ڈرائیور—”ایک چیز جس کی نشاندہی بی ٹا ٹیسٹنگ کے دوران میں نے کی اس کا تعلق نقشے پر موجود رنگ کی پرتوں سے تھا جو سرج اور بوسٹ ظاہر کرتے ہیں۔ آپ کو یا تو بڑی گرڈز دکھتی تھیں یا کوئی گرڈ نہیں یا بہت کم تفاصیل۔ اب آپ ایک لمحہ میں دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی ہاٹ سپاٹ موجود ہے۔ پہلے آپ کو تھوڑا سا رنگ نظر آتا تھا اور پھر آپ کو بہت زیادہ زوم کر کے دیکھنا پڑتا تھا کہ وہ کیا ہے”۔
ملازمین نے ڈرائیوروں اور ڈیلیوری پارٹنروں کے ساتھ سفر کیا او انہوں نے نئی ایپ سے ٹرپس لئے اور ڈیلیوریاں کیں۔
گلوری، ڈیلیوری پارٹنر— “مجھے یہ اچھا لگا کہ اوبر حقیقی ڈرائیوروں تک پہنچ رہی تھی۔ وہ سروے کر سکتے تھے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے ذاتی سطح پر کر کے اور میرے ساتھ گاڑی میں موجود رہ کر وہ خود سے دیکھ سکتے تھے کہ چیزیں کیسے ہوتی ہیں اور ہم کیسے معاملات کو ہینڈل کرتے ہیں۔ یہ بہت خوشگوار تھا کہ میں ان سے اسی وقت بات کر سکتا تھا، بجائے اس کے کہ انہیں ای میل لکھتا اور ان کے جواب کا انتظار کرتا”۔
ان سبھی ڈرائیوروں اور ڈیلیوری پارٹنروں کا شکریہ جنہوں نے نئی ڈرائیور ایپ بنانے میں مدد کی۔ آپ کا اوبر تجربہ بہتر بنانے کا عمل جاری رکھتے ہوئے، ہم ساتھ کام کرنے کے مزید مواقع پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
آگے کیا ہے؟
اگلے کچھ ماہ میں نئی ڈرائیور ایپ آہستہ آہستہ دنیا بھر میں ڈرائیوروں اور ڈیلیوری پارٹنروں تک پہنچائی جائے گی۔ جب یہ آپ کے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہو گی تو آپ کو ہماری طرف سے ایک ای میل اور درون ایپ پیغامات موصول ہوں گے۔
شائع کردہ منجانب Uber Editor