Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں

محفوظ ماحول بنانے میں مدد کرنے کے لیے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اکاؤنٹ شیئرنگ، اکاؤنٹ ہولڈر کی عمر وغیرہ کے حوالے سے معیارات طے کیے ہوئے ہیں۔

اکاؤنٹ شیئرنگ

جب تک کہ ہماری گائیڈلائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں صریحاً اس کی اجازت نہ ہو، اکاؤنٹ شیئرنگ کی اجازت نہیں ہے۔ کوئی بھی Uber ایپ استعمال کرنے کے لیے آپ کو رجسٹر کرنا ہوگا اور اپنا فعال اکاؤنٹ برقرار رکھنا ہوگا۔ آپ کو کسی اور شخص کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور کبھی بھی کسی اور کے ساتھ اپنی لاگ ان کی معلومات شیئر نہیں کرنی چاہیے۔

  • اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کریں۔ کسی اور کو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہ کرنے دیں۔ کسی اور ایسے شخص کے لیے سفر یا ڈیلیوری کی درخواست کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں جو ہمارے عمر کے تقاضہ پر پورا اترتا ہو اور نہ ہی یہ ہماری Uber کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی ہے۔

  • اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کریں۔ کبھی بھی کسی اور کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے Uber ایپس کے ذریعہ درخواستیں قبول نہ کرنے دیں جب تک کہ ہماری گائیڈلائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں اس کی صریحاً اجازت نہ ہو۔

  • اپنے اکاؤنٹ کی حفاظت کریں۔ کبھی بھی کسی اور کو اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ سکوٹر، موپڈ یا بائیک کرایہ پر نہ لینے دیں جب تک کہ ہماری گائیڈلائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں اس کی صریحاً اجازت نہ ہو۔

18 سال سے کم عمر لوگ

مسافر، Uber Eats صارف یا JUMP صارف اکاؤنٹ کے لیے آپ کی عمر 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ اکاؤنٹ ہولڈرز 18 سال سے کم عمر کے ایسے کسی شخص کے لیے سفر یا ڈیلیوری کی درخواست نہیں کر سکتے ہیں جس کے ساتھ سفر کے دوران یا ڈیلیوری وصول کرتے وقت کوئی بالغ نہ ہو۔ اکاؤنٹ ہولڈرز 18 سال سے کم عمر کسی شخص کے استعمال کرنے کے لیے بائیک یا سکوٹر بھی کرایہ پر نہیں لے سکتے۔ یہ سیکشن لاگو ہوگا الؔا یہ کہ ہماری گائیڈلائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں صریحاً اس سے کوئی انحراف موجود ہو۔

  • اگر آپ پک اپ یا ڈیلیوری پر یہ نوٹس کرتے ہیں کہ آپ کا مسافر یا Uber Eats صارف 18 سال سے کم عمر کا معلوم ہوتا ہے تو آپ ٹرپ یا ڈیلیوری مسترد کر کے Uber کو اس کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ اس بنیاد پر ٹرپ مسترد یا منسوخ کرنے سے آپ کی ڈرائیور یا کوریئر درجہ بندی متاثر نہیں ہو گی۔ اپنے مسافر یا Uber Eats صارف کو یہ بتانا بھی اچھا رہے گا کہ آپ کیوں ٹرپ قبول یا ڈیلیوری مکمل نہیں کر سکتے تا کہ وہ یہ نہ سوچتے رہیں کہ کیا ہوا۔

  • بالغان 18 سال سے کم عمر کے ایسے کسی شخص کے لیے سفر کی درخواست نہیں کر سکتے جس کے ساتھ سفر کے دوران کوئی بالغ نہ ہو۔

  • بالغان 18 سال سے کم عمر کے ایسے کسی شخص کے لیے ڈیلیوری کی درخواست نہیں کر سکتے جس کے ساتھ ڈیلیوری وصول کرتے وقت کوئی بالغ نہ ہو۔

  • 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کو Uber ایپ کے ذریعہ بائیک، موپڈ یا سکوٹر کرایہ پر لینے کی اجازت نہیں ہے الؔا یہ کہ ہماری گائیڈلائنز، شرائط یا دیگر پالیسیوں میں صریحاً اس سے کوئی انحراف موجود ہو۔

اضافی مسافر

Uber ایپ کے ذریعہ ڈرائیونگ کرتے وقت، درخواست کرنے والے مسافر اور مسافر' کے مہمانوں کے علاوہ کسی اور کو گاڑی میں آںے کی اجازت نہیں ہے۔ کار کے ذریعہ Uber Eats ایپ کے ساتھ ڈیلیور کرتے وقت، آرڈر ڈیلیوری کرنے کے دوران کار میں کوئی اور مسافر نہیں ہونا چاہیے۔ Uber کے ساتھ سفر کرتے وقت، اکاؤنٹ ہولڈر اپنے سبھی فریقین کے رویہ کے لیے ذمہ دار ہے۔ اگر آپ کسی اور بالغ کے لیے سفر یا ڈیلیوری کی درخواست کرتے ہیں یا بائیک، موپڈ یا سکوٹر کرایہ پر لیتے ہیں تو آپ ان کے ٹرپ یا ڈیلیوری کے دوران ان کے رویہ کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔

گاڑی کی معلومات

آسان پک اپ یا ڈیلیوری کے لیے، Uber ایپس مسافروں اور Uber Eats صارفین کو ڈرائیورز اور کوریئرز اور ان کی گاڑیوں کے بارے میں شناختی معلومات فراہم کرتی ہیں بشمول ان کے لائسنس پلیٹ نمبر، گاڑی کے میک اور ماڈل، پروفائل کی تصویر اور نام۔

  • ہمیشہ اپنے سفر کو ایپ میں فراہم کردہ معلومات سے ملا کر چیک کریں۔ ایسے کسی ڈرائیور کی کار میں نہ' بیٹھیں جس کے پاس درست شناختی معلومات نہ ہو۔

سیٹ بیلٹس

سیٹ بیلٹ استعمال کرنا زندگیوں کو بچانے اور کار حادثات کی وجہ سے لگنے والی چوٹوں کو کم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ گاڑی استعمال کرنے والے ہر کوریئر، ڈرائیور اور مسافر، بشمول پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے افراد کو ہمیشہ سیٹ بیلٹ استعمال کرنی چاہیے۔ مسافروں کو ایسی کار کی درخواست کرنی چاہیے جس میں ان کے لوگوں کے لیے کافی سیٹیں ہوں اور اگر کار کے ہر مسافر کے لیے سیٹ بیلٹس والی کافی سیٹیں نہ ہوں تو ڈرائیورز کو سفر مسترد کر دینا چاہیے۔

بائیکس،موپڈز اور سکوٹرز کے لیے ہیلمٹس

اپنی حفاظت کی خاطر، بائیک، موپڈ یا سکوٹر چلاتے وقت اپنے سائز کے لحاظ سے موزوں ہیلمٹ استعمال کریں۔ ہیلمٹس کو اگر مینوفیکچرر کی ہدایات کے مطابق پہنا جائے یعنی آپ کی پیشانی پر جھکا ہوا اور تھوڑی کے نیچے بندھا ہوا تو وہ آپ کی حفاظت میں مدد کر سکتا ہے۔ جہاں قابل اطلاق قانون تقاضا کرے وہاں ہیلمٹ پہننا ضروری ہے۔

کیمروں یا دیگر ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کے آلات کا استعمال

Uber ایپس استعمال کرنے والا کوئی بھی شخص قابل اطلاق قوانین کی جانب سے اجازت یافتہ حد تک ٹرپ یا ڈیلیوری مکمل یا جزوی طور پر ریکارڈ کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے بشمول کسی ایسے مسئلہ کو ریکارڈ کرنے کے لیے جسے وہ Uber یا کسی متعلقہ حکام کو رپورٹ کرنا چاہتا ہو۔ قابل اطلاق قوانین یا ضوابط ریکارڈنگ کے آلات استعمال کرنے والے کسی بھی فرد سے ریکارڈ کیے جانے والے کسی بھی شخص کو مطلع کرنے اور/یا اس کی رضامندی حاصل کرنے کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ براہ کرم قابل اطلاق قوانین اور ضوابط چیک کر کے معلوم کریں کہ آیا یہ لاگو ہوتے ہیں۔

کسی شخص کی تصویر، آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ بروڈکاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

الرٹ رہیں

روڈ پر ہونے کا مطلب ہے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا۔ اس کا مطلب ہے نظریں روڈ پر رکھنا، تازہ دم ہونا اور ایسی کسی بھی صورتحال کے لیے ہوشیار رہنا جس میں فوری کارروائی کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہو۔ ہم ممکنہ طور پر غیر محفوظ ڈرائیونگ اور رویہ کی رپورٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔

مناسب مینٹننس اور خبر گیری

ڈرائیورز اور کوریئرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو مینٹین رکھیں جس میں اس کی بریکس، سیٹ بیلٹس اور ٹائرز کو کارکردگی کی اچھی حالت میں رکھنا شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے اپنی گاڑی کو انڈسٹری کے حفاظتی اور مینٹننس کے معیارات کے مطابق برقرار رکھنا اور سبھی متعلقہ قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنا۔

روڈ شیئر کریں

محفوظ سڑکوں سے مراد محفوظ رویہ اختیار کرنا ہے جس میں تمام مسافروں کا خیال رکھنا شامل ہے چاہے وہ کسی طرح بھی روڈ استعمال کر رہے ہوں۔

  • گاڑی سے باہر نکلتے وقت ہمیشہ سائیکل سواروں، کاروں، پیدل چلنے والوں اور سکوٹرز کا دھیان رکھیں۔

  • بائیک، موپڈ یا سکوٹر کے ذریعہ سفر کرنے والوں یا پھر پیدل چلنے والوں کا دھیان رکھیں اور اپنے آگے روڈ کی حالت سے آگاہ رہیں۔

عوامی ہنگامی صورتحال

عوامی ہنگامی صورتحال کے دوران Uber اپنے پلیٹ فارم کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اضافی اقدامات اٹھا سکتی ہے، جس میں قدرتی آفات، عوامی صحت کے ہنگامی حالات اور عوامی بحران کے حالات شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں۔

مثال کے طور پر، اگر Uber کو عوامی صحت کی اتھارٹی سے نوٹس موصول ہوتا ہے کہ Uber پلیٹ فارم استعمال کرنے والا کوئی شخص ممکنہ طور پر عوامی نقصان کا باعث بن سکتا ہے تو ہم اس شخص کے اکاؤنٹ کو انتظار کی فہرست میں شامل کر سکتے ہیں جب تک کہ یہ مناسب طور پر محفوظ نہ ہو کہ اس فرد کو دوبارہ Uber پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ اسی طرح، صحت عامہ کی ایمرجنسی ، قدرتی آفات یا عوامی بحرانی صورتحال کے دوران یا جب Uber پلیٹ فارم کی مسلسل دستیابی واضح یا موجودہ خطرے کا باعث بن سکتا ہو تو ہم حکام کی جانب سے دی گئی رہنمائی کی تعمیل کرنے کے لیے کسی شہر یا علاقے کے لوگوں کو کلی یا جزوی طور پر Uber پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں۔

Uber Eats کے لیے اضافی گائیڈ لائنز

Uber کی تمام گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے علاوہ، Uber Eats آرڈرز اور ڈیلیوریز کے لیے ہمارے معیارات دیکھیں۔

مزید کمیونٹی گائیڈ لائنز دیکھیں

سب کے ساتھ احترام سے پیش آئیں

قانون پر عمل کریں

٭یہ ریسورس فریق ثالث کی جانب سے آپریٹ کی جاتی ہے نیز Uber اس کے مشمولات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔