Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber Eats کے آرڈرز بحفاظت ہینڈل کریں

یہ گائیڈ لائنز ہر آرڈر کو زبردست بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ کوریئرز، Uber Eats صارفین اور آپ کے علاقہ کے پسندیدہ مرچنٹس میں اعتماد پیدا کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

آرڈرز کی مناسب ہینڈلنگ

مرچنٹس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سبھی متعلقہ رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے تقاضوں اور کھانے کے دیگر سبھی قوانین اور ضوابط، بشمول کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کے حوالے سے انڈسٹری کے بہترین طرز عمل اور Uber کی پالیسیوں پر پورا اتریں گے۔ مرچنٹس کیلئے درست مرچنٹ رجسٹریشنز، لائسنسز اور/یا پرمٹس برقرار رکھنے ضروری ہیں۔

  • اگر مناسب طریقے سے ہینڈل نہ کیا جائے تو بہت سے تیار کھانے خراب ہو سکتے ہیں اور بیماری پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر پک اپ سے پہلے مناسب وقت اور درجہ حرارت کے کنٹرولز کے تحت برقرار نہ رکھا جائے تو ایسے کھانے ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ آرڈر کی تیاری کے پورے عمل کے دوران حفظان صحت کے اچھے طریقے برقرار رکھنا اہم ہے۔

    اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے کہ کھانا Uber Eats کے صارفین تک بحفاظت پہنچ رہا ہے، آپ کو ترغیب دی جاتی ہے کہ ڈیلیوری سے پہلے پیکجز کو چھیڑ چھاڑ عیاں کرنے والی پیکجنگ میں سیل کریں۔

    آپ سے توقع کی جاتی ہے کہ فوڈ الرجیز، عدم برداشت، یا غذا کی دیگر پابندیوں سے متعلق Uber Eats صارفین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر ذمہ داری کے ساتھ عمل کریں گے اور ایسے آرڈرز کی درخواستیں مسترد کر دیں گے جن کی تعمیل نہیں کر سکتے۔ آپ کو الرجن کی معلومات فراہم کرنی چاہئیں اور کھانے کے مخصوص الرجنز کے ساتھ آرڈر کردہ آئٹمز کو واضح طور پر لیبل کرنا چاہیے۔

آرڈرز کی مناسب ڈیلیوری

مرچنٹس کورئیرز کو پک اپ کے حوالے سے کچھ مخصوص ڈیلیوری گائیڈ لائنز بتا سکتے ہیں جن سے کھانے کی حفاظت، انضباطی رہنمائی پر عمل پیرا ہونے یا Uber Eats صارف کی غذائی پابندیوں کا انتظام کرنے میں مدد ملے۔ مثلاً، مرچنٹس حلال اور غیر حلال کھانے کو علیحدہ رکھنے کے لیے کوریئر کو مطلع کر سکتے ہیں۔ کورئیرز کو ہمیشہ مرچنٹس کی جانب سے ایسی گائیڈ لائنز پر عمل کرنا چاہیے۔

  • محفوظ اور حفظان صحت کے مطابق سروس فراہم کرنے کے لیے کوریئرز کو انسولیٹڈ بیگ استعمال کرنا چاہیئے۔ Uber Eats کے برانڈڈ آئٹمز استعمال کرنا کوریئرز کیلئے ضروری نہیں ہے۔ کھانے کو نقل و حرکت اور موسمی حالات سے محفوظ رکھنے کے لیے سائیکل کے ذریعہ کی جانے والی ڈیلیوریز زیادہ مہارت والے بیگ سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

    آپ کو ڈیلیوری کے دوران پیکیجنگ سے چھیڑ چھاڑ کرنا یا اسے کھولنا نہیں چاہیے۔ اس سے کھانے میں کوئی بیرونی مادہ جا سکتا ہے جو Uber Eats صارفین کے لیے کھانے کی حفاظت سے متعلق شدید خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

    کھانے کی حفاظت یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے براہ کرم اچھی ذاتی حفظان صحت برقرار رکھیں۔

پک اپس کے لیے محفوظ جگہ فراہم کریں

مرچنٹس کو آرڈر پک اپ کرنے کیلئے ایک ایسی محفوظ جگہ فراہم کرنی چاہیے جہاں کوریئرز کو خوشگوار محسوس ہو۔

الکحل کی ڈیلیوری

ان ممالک میں جہاں قابل اطلاق قوانین کے مطابق الکحل کی ڈیلیوری کی اجازت ہے، الکحل پر مشتمل سبھی آرڈرز کو تمام قابل اطلاق قوانین اور حدود سے باہر الکحل کی ڈیلیوری نیز کام کے اوقات سے متعلق پابندیوں کی تعمیل کرنی چاہیئے۔ صرف الکحل خریدنے کے لیے قانونی عمر رکھنے والے اور نشہ کی حالت میں نہ ہونے والے Uber Eats کسٹمرز ان جگہوں پر الکحل کی ڈیلیوریز آرڈر یا موصول کر سکتے ہیں جہاں دستیاب ہوں۔ کوریئرز الکحل کی ڈیلیوری کے لیے مقامی تقاضوں پر عمل کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں جن میں اکثر Uber Eats صارفین سے ان کا ID دکھانے کا کہنا اور اگر Uber Eats صارف کی عمر کم ہو یا وہ نشہ کی حالت میں ہو تو ڈیلیوری کرنے سے انکار کرنا شامل ہے۔

مزید کمیونٹی گائیڈ لائنز دیکھیں

سب کے ساتھ احترام سے پیش آئیں

محفوظ رہنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں

قانون پر عمل کریں