Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

اعلی تعلیم آپ کی دسترس میں ہے

ٹیوشن کے بغیر اعلی تعلیم

انڈر گریجویٹ ڈگریز

80 سے زائد انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز سے انتخاب کریں۔

انگریزی زبان کے کورسز

اپنی پڑھنے، لکھنے، سننے اور بولنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔

انٹرپرینیورشپ پروگرام

کامیاب کاروبار شروع کرنے، بنانے اور چلانے کا طریقہ سیکھیں۔

ان ڈرائیورز سے ملیں جنہوں نے ASU آن لائن میں داخلہ لیا ہے

  • "یہ میرے لیے موقع ہے کہ میں وہ سفر مکمل کروں جو میں نے شروع کیا تھا۔"

    —Paul، ڈرائیور، بوسٹن

    Paul امریکہ میں سائیکالوجی پڑھنے کا خواب لیے کینیا سے روانہ ہوا۔ جب اس نے اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سکول جانا عارضی طور پر بند کیا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ اسے کبھی تعلیم مکمل کرنے کا موقع مل سکے گا۔ وہ اب سائیکالوجی پڑھ رہا ہے۔

    Youtube
  • "میں واقعی یہ ڈگری حاصل کر سکتا ہوں جس کا میں نے صرف خواب دیکھا تھا۔"

    —Emily، ڈرائیور، ڈینور

    Emily دوسری جماعت کی ٹیچر تھی اور وہ ٹیکنالوجی انڈسٹری میں ملازمت حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اسے اس فیلڈ میں داخل ہونے کیلئے ڈگری حاصل کرنے کے طریقے کی تلاش تھی۔ اب وہ UX ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

    Youtube
  • "جب مجھے معلوم ہوا کہ میں اپنی اہلیہ کو کالج کی تعلیم دلا سکتا ہوں تو مجھے یقین ہی نہیں آیا۔"

    —Darryn، ڈرائیور، Phoenix

    Shannon کو کالج کی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہیں ملا۔ جب ان کے شوہر Darryn جو کہ ایک ڈرائیور ہیں، ٹیوشن کوریج کیلئے اہل قرار پائے تو انہوں نے یہ کوریج فوراً انہیں منتقل کر دی۔ اب وہ اپنی ڈگری مکمل کر رہی ہیں۔

    Youtube
1/3

فیملی ممبرز کو خوش آمدید کہا جاتا ہے

آپ یہ موقع اپنے لیے استعمال کر سکتے ہیں یا اسے کسی اہل شریک حیات، گھریلو پارٹنر، اولاد، بہن یا بھائی، والدین، قانونی سرپرست یا زیر کفالت کو منتقل کر سکتے ہیں۔

اہل قرار پانے کا طریقہ

3,000 ٹرپس مکمل کرنے اور Uber Pro Gold، Diamond یا Platinum اسٹیٹس حاصل کرنے پر یہ موقع ان لاک کریں۔

روڈ آپ کا ہے

بکثرت پوچھے جانے والے سوالات

  • وہ ڈرائیورز جنہوں نے امریکہ میں Uber Pro پروگرام کے ذریعے Gold، Platinum یا Diamond اسٹیٹس حاصل کیا ہے اور کل 3,000 یا اس سے زائد سفر مکمل کر چکے ہیں وہ Arizona State University (ASU) میں آن لائن کورسز کیلئے مکمل ٹیوشن کوریج حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

    اہل قرار پانے والے ڈرائیورز کے پاس اس انعام کو کسی اہل فیملی ممبر کو منتقل کرنے کا آپشن ہے، بشمول شریک حیات یا گھریلو پارٹنر، بچہ یا زیر کفالت، بھائی/بہن یا والدین یا قانونی سرپرست۔

  • اپنے عزیز ترین لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرنے کیلئے، اہل ڈرائیورز اپنا انعام اپنے فیملی ممبر کو منتقل کر سکتے ہیں۔ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اس فیملی ممبر کے لیے ٹیوشن کی کوئی قیمت ادا نہیں کرنی ہو گی۔ فیملی ممبرز میں شامل ہیں:

    • شریک حیات یا گھریلو پارٹنر

    • اولاد

    • بہن/بھائی

    • زیر کفالت

    • والدین یا قانونی سرپرست

  • یہ طلبا کیلئے قرضہ یا باز ادائیگی نہیں ہے؛ آپ کا ٹیوشن Uber کی جانب سے مکمل طور پر پیشگی کور ہے۔

    اہل ڈرائیورز یا ان کے اہل فیملی ممبرز اضافی اخراجات جیسے کہ نصابی کتب اور ٹیوشن کوریج کی قدر پر سالانہ ٹیکسز کی ادائیگی کے ذمہ دار خود ہیں۔ ٹیکسز اور نصابی کتب کے اخراجات ان کورسز کے لحاظ سے مختلف ہوں گے جن میں آپ یا آپ کا فیملی ممبر شرکت کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

    اگر آپ ASU آن لائن کے ذریعے انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو انرولمنٹ کے عمل کے دوران وفاقی طلبا کی امداد کیلئے مفت درخواست (FAFSA) مکمل کرنی ہو گی۔ یہ طلبا کیلئے قرضہ یا باز ادائیگی کی درخواست نہیں ہے بلکہ یہ درخواست دکھاتی ہے کہ آیا آپ وفاقی مراعات اور اسکالرشپس کیلئے اہل ہیں جنہیں مفت عنایت کی جانے والی امداد مانا جاتا ہے نیز ان کیلئے واپس ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ FAFSA مکمل کرتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ آپ طلبا کیلئے قرضوں کے اہل ہیں تو آپ انہیں ایسی اضافی فیس کی ادائیگی کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جو کور نہیں ہیں جیسے کہ نصابی کتب یا دیگر سپلائز (تقریباً $650 فی سیمسٹر)۔

  • اہل ڈرائیورز یا فیملی ممبر اپنی 100% ٹیوشن کوریج کو 2 طرح کی تعلیمی پیشکشوں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں:

    انڈر گریجویٹ ڈگری کے لیے کریڈٹس

    آپ کے پاس ASU آن لائن کی جانب سے آفر کیے جانے والے مکمل طور پر مسلمہ 80 ڈگری پروگرامز تک رسائی حاصل ہے۔ آن لائن حاصل کیے جانے والے ڈپلومہ اور ٹرانسکرپٹ کیمپس سے حاصل کیے جانے والے ڈپلومہ اور ٹرانسکرپٹ جیسے ہی ہیں، سبھی پر 'Arizona State University' لکھا ہوتا ہے۔ آن لائن کورسز وہی انعام یافتہ ASU فیکلٹی پڑھاتی ہے۔

    اگر آپ کو ابتدائی طور پر ASU آن لائن انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ نہیں ملتا تو اہل ڈرائیورز یا فیملی ممبرز کے پاس ASU کے 'ارنڈ کردہ ایڈمیشن' پروگرام تک رسائی حاصل ہے۔ یہ کورسز کی ایک سیریز ہے جو ممکنہ طلبا کو ASU میں داخلہ حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔

    انگریزی زبان میں مستقل بنیادوں پر فراہم کیے جانے والے تعلیمی کورسز &/یا انٹرپرینیورشپ

    ایسے اہل قرار پانے والے ڈرائیورز یا ان کے کسی فیملی ممبر کیلئے جنہیں ڈگری نہیں چاہیئے، ASU مستقل بنیادوں پر فراہم کیے جانے والے 2 طرح کے مکمل طور پر آن لائن تعلیمی پروگرامز آفر کرتی ہے۔ جو لوگ اپنی انگریزی زبان کی صلاحیتیں بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ اپنی پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیتیں بہتر بنانے کی خاطر انگریزی زبان کی تعلیم (ELL) کے کورس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ELL کورسز آپ کی مہارت کے لحاظ سے روانی کے 8 مختلف درجوں میں پیش کیے جاتے ہیں اور ہر کورس مکمل کرنے میں تقریباً 8 ہفتے لگتے ہیں۔ جو لوگ اپنی انٹرپرینیورشپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں ان کیلئے ASU نے خاص Uber کی خاطر 5 کورسز پر مشتمل پروگرام بنایا ہے جو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے، بڑھانے اور اس کا انتظام کرنے کیلئے ضروری بنیادی صلاحیتیں سکھاتا ہے۔

  • جب تک آپ Gold ،Platinum یا Diamond اسٹیٹس برقرار رکھتے ہیں ٹیوشن کوریج کے لیے اہل رہتے ہیں۔ اگر آپ کا Uber Pro اسٹیٹس 'Blue' میں تبدیل ہو جاتا ہے تو آپ کے پاس 3 ماہ کی مہلت ہوگی۔ آپ Gold، Platinum یا Diamond اسٹیٹس کیلئے دوبارہ اہل قرار پا کر ٹیوشن کوریج کیلئے اہلیت دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اہلیت کے دوران آپ کے شروع کیے جانے والے سبھی کورسز کیلئے ٹیوشن کور ہوگی چاہے آگے چل کر کلاس کی مدت کے دوران آپ کی اہلیت ختم ہو جائے۔

  • Uber Pro ڈرائیورز کے لیے انعامات کا ایک نیا پروگرام ہے جو سفر کے دوران اور سفر کے علاوہ بھی اپنے اہداف پورے کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ جب آپ ٹرپس لیتے ہیں اور مسافروں کو زبردست سروس فراہم کرتے ہیں تو آپ ایسے پوائنٹس کماتے ہیں جو آپ کے Uber Pro اسٹیٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ جب آپ اعلی اسٹیٹس پر پہنچتے ہیں، تو آپ کے پاس نئے انعامات، جیسا کہ ASU آن لائن پر 100% ٹیوشن کوریج، ان لاک کرنے کا موقع ہوتا ہے۔

  • اپنی ٹیوشن کوریج، انرولمنٹ کے عمل، کورس کی پیشکشوں وغیرہ کے بارے میں مزید جاننے کیلئے آپ ASU کی ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

    اگر آپ انڈر گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ ASU کو براہ راست ‎844-369-6587 پر کال کر کے کسی وقف انرولمنٹ کوچ سے بھی بات کر سکتے ہیں جو آپ کے سوالات کا جواب دیں گے۔ شروع کرنے کے لیے Uber کے ذریعے اپنی ٹیوشن کوریج کا ذکر کریں۔

شرائط و ضوابط لاگو ہیں

اعلان دستبرداری: 100% ٹیوشن کوریج حاصل کرنے کے لیے، آپ کے پاس Uber Pro Gold ،Platinum یا Diamond اسٹیٹس ہونا ضروری ہے اور یہ بھی کہ آپ نے 3,000 ٹرپس مکمل کیے ہوئے ہوں۔ صرف اہل فیملی ممبرز۔ ٹیکسز، ںصابی کتب اور ٹیکنالوجی کی ذمہ داری طلبہ پر ہوتی ہے۔ شرائط، ضوابط اور دیگر پابندیاں لاگو ہیں۔