Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ

Chubb کی جانب سے حادثاتی انشورنس

کبھی کبھار حادثات پیش آ جاتے ہیں۔ لہذا یہ جاننا اچھا رہے گا کہ یکم جنوری 2019 سے آپ کو ہنگامی طبی علاج کے اخراجات اور کمائیوں کے مواقع ضائع ہونے پر تحفظ حاصل ہو گا۔

آپ کو تحفظ کب حاصل ہوتا ہے؟

اہم معلومات

لانچ ہونے کی تاریخ سے

ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ یکم جنوری 2020 سے شروع ہو رہی ہے۔

ٹرپ کے دوران تحفظ

آپ ٹرپ درخواست قبول کرنے کے لمحہ سے لے کر ٹرپ کے ختم ہونے تک محفوظ ہوں گے۔

تحفظ کس کو حاصل ہو گا؟

تمام Uber ڈرائیور پارٹنرز محفوظ ہیں، یہ حفاظت شرائط اور حدود کے تابع ہوتی ہے۔

اس کا طریقہ کار یہ ہے

آپ کے لیے اس کا کیا مطلب ہے

اگر آپ Uber ٹرپ دوران کسی حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں تو ہنگامی طبی علاج کے اخراجات میں مدد حاصل کریں۔ اگر آپ کی انجریز آپ کو ڈرائیونگ سے روکتی ہیں تو آپ ضائع ہونے والے کمائی کے مواقع کے لیے بھی مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

ہنگامی طبی علاج کے اخراجات اور ضائع ہونے والے کمائی کے مواقع کے لیے حفاظت۔

اگر آپ پاکستان میں Uber ڈرائیور پارٹنر ہیں تو ڈرائیور کا چوٹ سے تحفظ آپ کو ہنگامی طبی علاج کے اخراجات اور دیگر اخراجات کے حوالے سے مدد کر سکتی ہے۔

آپ کو کوئی ادائیگی نہیں کرنی

حفاظت کے لیے ہمارے عالمی عزم کے حصہ کے بطور ہم نے زیادہ سے زیادہ ڈرائیور پارٹنرز کو اس پروگرام کے تحت حفاظت فراہم کرنے کے لیے Chubb سے شراکت داری کی ہے۔ اسی لیے Uber اس پروگرام کے لیے ادائیگی کر رہی ہے۔

آپ کے کسٹمرز بھی محفوظ ہیں

پاکستان میں Uber ٹرپ کے دوران، آپ کے مسافر بھی انجری پروٹیکشن انشورنس کے ذریعہ خودبخود محفوظ ہیں۔

انجری کی صورت میں کلیم کا طریقہ

اگر آپ ٹرپ کے دوران حادثے میں انجری کا شکار ہو جائیں اور اپنے ہنگامی طبی علاج کے اخراجات کے حوالے سے مدد حاصل کرنا چاہتے ہوں تو براہ کرم ایپ کے اندر موجود کلیم فارم استعمال کریں یا Chubb سے رابطہ کریں (ذیل میں دیکھیں)۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

  • پارٹنر انجری پروٹیکشن پارٹنر کے ساتھ ٹرپ کے دوران پیش آنے والے مخصوص واقعات کا ازالہ فراہم کرتی ہے۔ کلیدی خصوصیات ذیل میں مندرج ہیں۔ مکمل تفصیلات کیلئے براہ کرم Chubb سے یہ معلومات پڑھیں۔

    1. طبی سہولت: اگر ٹرپ کے دوران کوئی حادثہ ہوتا ہے تو یہ ادائیگی محدود مجموعی رقم تک آپ کے ضروری طبی اخراجات کا ازآلہ کرتی ہے جو حادثے کے بعد آپ نے کیے ہوں (مثلاً ایکسرے، آپریشنز، ادویات)۔ اس کے علاوہ، یہ کور آپ کو طبی معالجے کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر ایک معمولی یک مشت رقم کی ادائیگی فراہم کرتا ہے۔ ایمبولینس سروس کے اخراجات کی باز ادائیگی بھی دستیاب ہے۔
    2. موت اور تدفین کی ادائیگیاں: اگر ٹرپ کے دوران کسی حادثے کے نتیجے میں خدانخواستہ آپ کی موت ہو جاتی ہے تو آپ پر انحصار کرنے والے یا وارثین ایک یک مشت ادائیگی سے مستفید ہوں گے۔ انہیں تدفین کے اخراجات کی مد میں بھی اضافی یک مشت رقم ملے گی۔
    3. مستقل معذوری کی ادائیگیاں: اگر آپ ٹرپ کے دوران کسی حادثے کے نتیجے میں خدانخواستہ مستقلاً معذور ہو جاتے ہیں تو آپ ایک یک مشت ادائیگی سے مستفید ہوں گے۔ رقم کتنی ہوگی اس کا انحصار معذوری کی سنگینی پر ہوتا ہے جس کا تعین Chubb کرتی ہے۔
    4. روزانہ کی ادائیگی کا فائدہ (انجری): اگر ٹرپ کے دوران ہونے والے کسی حادثے کی صورت میں آپ کو 24 گھنٹے سے زیادہ عرصہ کے لیے ہسپتال میں زیر علاج رہنا پڑتا ہے اور اس کے بعد آپ اپنی انجریز کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر ہو جاتے ہیں) تو آپ کو 30 دن تک یومیہ ادائیگی موصول ہو گی جب تک آپ ڈاکٹر کی جانب سے طبی طور پر کام کرنے کے لیے نااہل کے بطور سندیافتہ ہیں۔

    *نوٹ: مذکورہ بالا سبھی سہولتیں طے شدہ شرائط اور پابندیوں کے تابع ہیں جن میں Uber اپنی صوابدید پر ترمیم کر سکتی ہے۔

  • کوریجکوریج کی مدتپابندیاں
    میڈیکل کورٹرپ کے دورانPKR 100,000 تک کی باز ادائیگی (PKR 500 سے زیادہ ہونے پر) + ایمبولینس کے اخراجات کے لیے PKR 15,000 تک کی باز ادائیگی۔ PKR 3,000 کی فوری یک مشت ادائیگی۔
    موت اور تدفین کی ادائیگیٹرپ کے دورانیک مشت PKR 270,000 + PKR 50,000 تدفین کے اخراجات کیلئے۔
    مستقل معذوری کی ادائیگیٹرپ کے دورانیک مشت PKR 270,000 تک۔
    یومیہ ادائیگی کا فائدہ (انجری) ٹرپ کے دورانصرف ڈرائیور پارٹنرز کے لیے: 30 دن تک PKR 500 یومیہ (ہسپتال میں 48 گھنٹے سے زیادہ زیر علاج رہنے کے بعد)۔
  • یہ انشورنس آپ کو مندرجہ ذیل شرائط کے تحت فراہم کی جائے گی:

    1. Uber کسی بھی وقت اپنی کلی صوابدید پر اس انشورنس کو واپس لے سکتی ہے، اپ ڈیٹ کر سکتی ہے یا اس میں ترمیم کر سکتی ہے۔
    2. یہ انشورنس Uber کی اپنی صوابدید اور خرچ پر حاصل کی جاتی ہے۔
    3. ڈرائیورز پارٹنرز اس انشورنس کے حوالے سے کسی بھی صورت میں کسی قسم کی ادائیگی یا پریمیم کے لیے ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہوں گے۔
    4. ڈرائیور پارٹنر اور Uber اعتراف اور اتفاق کرتے ہیں کہ ڈرائیور پارٹنر کسی بھی وقت نوٹس یا درخواست دے کر جس میں وہ اس کور کی حفاظت کو مسترد کرنے کا عندیہ دیں، اس انشورنس کے کور سے آپٹ آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کور کو مسترد کرنا Uber ایپ استعمال کرنے کی آپ کی اہلیت کو متاثر نہیں کرے گا۔
    5. ڈرائیور پارٹنرز آزاد کنٹریکٹرز ہیں۔ یہ انشورنس کسی بھی صورت میں Uber اور ڈرائیور پارٹنر کے درمیان ملازمت کا تعلق یا پھر ملازمت کی توقع پیدا نہیں کرتی (بشمول مزدور کے قانون، ٹیکس کے قانون یا سماجی سیکورٹی قانون کے تناظر سے)۔
  • بعض اوقات سڑک پر حادثات ہو جاتے ہیں۔ ہم آپ کو ٹرپ کے دوران ہونے والی حادثاتی انجریز کی وجہ سے درپیش غیر متوقع اخراجات اور ضائع شدہ کمائی کے مواقع کے حوالے سے محفوظ رہنے میں آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ روڈ پر آپ کے پارٹنر بننے میں ہم Chubb کے ساتھ انڈسٹری لیڈرز ہیں۔

  • ہم پاکستان میں نئی پروڈکٹس تیار کرنے کے لیے Chubb کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پروڈکٹس کی یہ پیشکشیں اب پاکستان میں ڈرائیور پارٹنرز اور مسافروں کیلئے بھی دستیاب ہیں۔ نیا پروگرام یکم جنوری، 2020 کو لانچ ہو رہا ہے۔ تحفظ تک رسائی اسی دن سے مؤثر ہو جائے گی۔

  • جی ہاں، تمام Uber ڈرائیورز پارٹنرز اب محفوظ ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو اسے مسترد کر سکتے ہیں (اس کا طریقہ جاننے کے لیے اگلا سوال دیکھیں)۔

  • آپ یہ تحفظ چاہتے ہیں یا نہیں یہ آپ کا اپنا فیصلہ ہے۔ آپ بغیر کسی منفی اثرات کے کسی بھی وقت ‘نہیں’ کہہ سکتے ہیں۔ اگر آپ مسترد کرتے ہیں تو آپ کو پارٹنر انجری پروٹیکشن کوریج سے مزید تحفظ حاصل نہیں ہو گا، بشمول Uber ٹرپ کے دوران حادثے کا شکار ہونے پر ہنگامی طبی علاج اور ضائع ہونے والے کمائی کے موقعوں میں مدد کے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ پارٹنر انجری پروٹیکشن پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ تحفظ حاصل کرنا نہیں چاہتے تو مسترد کرنے کی درخواست جمع کرنے کے لیے ذیل میں کلک کر کے اپنی تفصیلات شامل کریں یا اپنے مقامی گرین لائٹ ہب میں ڈراپ کریں۔

  • انجری پروٹیکشن مندرجہ ذیل ممالک میں فراہم کی جاتی ہے جہاں Uber Rides کو آپریٹ کرتی ہے۔ یکم جنوری، 2020 سے اس میں پاکستان، جنوبی افریقہ، سعودی عرب اور مصر شامل ہو جائیں گے۔

  • جی نہیں، پارٹنر انجری پروٹیکشن کمرشل گاڑی کی انشورنس فراہم نہیں کرتی نہ ہی یہ لازمی گاڑی کی انشورنس کا نعم البدل ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی موٹر انشورنس سے متعلق کوئی سوالات ہوں تو براہ کرم اپنے انشورر، بروکر یا ایجنٹ سے رابطہ کریں۔

  • آپ ٹرپ کی درخواست قبول کرنے کے لمحے سے لے کر ٹرپ کے دوران اور پھر ٹرپ کے اختتام تک محفوظ ہوتے ہیں۔ پالیسی کی اہم تفصیلات دیکھنے کے لیے براہ کرم مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ کریں۔

  • آپ کو کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یکم جنوری، 2020 سے جب بھی آپ Uber ایپ استعمال کرتے ہوئے ٹرپ پر ہوں آپ محفوظ ہوں گے۔

  • زیادہ تر انشورنس کی پالیسیوں کی طرح انجری پروٹیکشن میں بھی کچھ عمومی اور کور کے لیے مخصوص مستثنیات موجود ہیں۔ براہ کرم ذیل میں پالیسی کی اہم تفصیلات اور مستثنیات پڑھیں۔

  • اگر آپ کسی حادثے کا شکار ہوتے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو کلیم کرنا چاہیے تو براہ کرم مندرجہ ذیل چینلز میں سے کسی ایک کے ذریعہ کلیم جمع کروائیں:

    • Uber کو Uber ایپ کے ذریعے؛ (آپ کی فراہم کردہ معلومات کا اشتراک Chubb کے ساتھ کیا جا سکتا ہے)
    • Chubb انشورنس کلیمز ڈپارٹمنٹ کو ٹیلی فون کے ذریعے 0800 54321 یا +92 (0) 21 111 789 789 (دفتری اوقات - صبح 08:30 سے شام 05:30 تک) کاروباری دن: پیر تا جمعہ)
    • بذریعہ میل/ پوسٹ کلیمز ڈپارٹمنٹ، N.I.C کے نام۔ Building, 6th Floor, Abbasi Shaheed Road, Off Shahrah e Faisal, Karachi, 74400 , Pakistan یا اس پر ای میل کریں: Pakistan@chubb.com

مزید دستاویز کاری

ڈرائیور پارٹنرز کے لیے

.مکمل پالیسی کی تفصیلات اور مستثنیات

انشورنس آپ کو مندرجہ ذیل شرائط کے تحت فراہم کی جائے گی:

  1. Uber کسی بھی وقت اپنی کلی صوابدید پر اس انشورنس کو واپس لے سکتی ہے، اپ ڈیٹ کر سکتی ہے یا اس میں ترمیم کر سکتی ہے۔
  2. ۔ یہ انشورنس Uber کی اپنی صوابدید اور خرچ پر حاصل کی جاتی ہے۔
  3. ۔ ڈرائیور پارٹنرز اس انشورنس کے حوالے سے کسی بھی صورت میں کسی قسم کی ادائیگی یا پریمیم کے لیے ذمہ دار یا جوابدہ نہیں ہوں گے۔
  4. ۔ ڈرائیور پارٹنر اور Uber اعتراف اور اتفاق کرتے ہیں کہ ڈرائیور پارٹنر کسی بھی وقت نوٹس یا درخواست دے کر جس میں وہ اس کور کی حفاظت کو مسترد کرنے کا عندیہ دیں، اس انشورنس کے کور سے آپٹ آؤٹ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ کور کو مسترد کرنا Uber ایپ استعمال کرنے کی آپ کی اہلیت کو متاثر نہیں کرے گا۔
  5. ڈرائیور پارٹنرز آزاد کنٹریکٹرز ہیں۔ یہ انشورنس کسی بھی صورت میں Uber اور ڈرائیور پارٹنر کے درمیان ملازمت کا تعلق یا پھر ملازمت کی توقع پیدا نہیں کرتی (بشمول مزدور کے قانون، ٹیکس کے قانون یا سماجی سیکورٹی قانون کے تناظر سے)۔