Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

قدم اٹھانے کا سال

Uberکے ابتدائی دنوں سے ہی، ’’بٹن پر ٹیپ کریں اور سواری حاصل کریں‘‘ کی باہمی کارروائی نے لوگوں کی زندگیاں بدل دیں ہیں۔ اور اب تو اس کا اثر مزید گہرا ہو چکا ہے۔ Uber میں، ہم دنیا کو نقل و حرکت کا بہتر طریقہ فراہم کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہر کوئی آزادی اور حفاظت کے ساتھ نقل و حرکت کرنے کے لیے بااختیار ہونا چاہئے—جسمانی، معاشی، اور سماجی طور پر۔ ایسا کرنے کے لیے، ہمیں نسل پرستی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اپنی کمپنی کے اندر اور باہر دونوں جگہ مساوات کا علمبردار بننا چاہیے۔ ایک محفوظ، زیادہ شمولی کمپنی بنانے میں مدد کرنے کے لیے اور اُن سبھی کمیونٹیز کے لیے ایک وفادار اتحادی بنے کے لیے جن میں ہم سروس فراہم کرتے ہیں—ہمیں اپنی عالمی رسائی، ہماری ٹیکنالوجی، اور ہمارے ڈیٹا کا—اور، خاص طور پر ہماری آواز کا استعمال کرنا چاہئے۔

سال 2020 بے حد مشکل تھا، جس میں Uber نے اور ہمارے معاشرے نے ایک عالمی وباء کے صحت سے متعلق اثرات اور معاشی اثرات اور نسل پرستی پر عالمی بیداری کا مزید کُھل کر سامنا کیا۔ ان تباہ کن اثرات کو سب نے ایک جیسا محسوس نہیں کیا، کیونکہ COVID نے ہمیں واضح طور پر یہ احساس کرایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں طویل عرصے سے عدم مساوات قائم ہے۔ ان سب کے دوران، Uber نے اپنے ملازمین، ہمارے شہروں، اور اُن مسافروں، ڈرائیورز، کوریئرز، ریسٹورنٹس، اور تاجروں کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیےکام کیا ہے جو اپنے کام اور کاروبار سے منسلک ہونے کے لیے ہمارے پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں۔

تنوع کے لئے قیادت کا عزم

2021 کے لیے زیادہ سے زیادہ مساوات پیدا کرنا ہمارے سی ای او، Dara Khosrowshahi کی جانب سے طے کردہ پوری کمپنی کی 6 ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اس کا مطلب ہے Uber میں آبادیاتی تنوع میں اضافہ کرنا اور جن کمیونٹیز کے لیے ہم کام کرتے ہیں ان کے لیے نسل پرستی کے خلاف زیادہ فعال کمپنی اور اتحادی بننا۔ ایگزیکٹو لیڈرشپ ٹیم کا ہر ممبر اسے حقیقت بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، بالخصوص یہ یقینی بنانا کہ اس میں پوری تنظیم ان کے ساتھ ہے۔ تنوع، مساوات اور شمولیت میں اضافہ کرنا کمپنی کی حکمت عملی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے لیے عزم سرفہرست ہے۔

Dara Khosrowshahi، چیف ایگزیکٹو آفیسر

’’نقل و حرکت کو تقویت دینے والی کمپنی کے بطور، ہمارا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر کوئی آزادی اور حفاظت کے ساتھ نقل و حرکت کر پائے، چاہے وہ جسمانی ہو، معاشی یا سماجی۔ ایسا کرنے کے لیے، ہمیں معاشرے میں موجود نسل پرستی کے خلاف لڑنے کے لیے مدد کرنی چاہیے اور اپنی کمپنی کے اندر اور باہر دونوں جگہ مساوات کا علمبردار بننا چاہیے ۔

’’ہمارے لیے ایک بات تو بالکل واضح ہے: ہم خالی یہ امید نہیں کر سکتے کہ صرف ہمارے پروڈکٹس ہی مساوات اور غیر جانبداری کو بہتر بنا دیں گے۔ ہمیں جلد از جلد تبدیلی لانے میں مدد کرنے کے لیے ہماری عالمی وسعت، ہماری ٹیکنالوجی، اور ہمارے ڈیٹا کا استعمال کرنا چاہئے—تاکہ ہم ایک زیادہ فعال طور پر نسل پرستی مخالف کمپنی؛ ایک محفوظ اور زیادہ شمولی کمپنی اور پلیٹ فارم بن جائیں؛ اور اُن سبھی کمیونٹیز کے لیے ایک وفادار اتحادی بن جائیں جن میں ہم سروس فراہم کرتے ہیں۔‘‘

Uber کے ملازمین کے ریسورس گروپس ممبرز کے لیے لیڈرشپ ڈیولپمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ شناخت اور انٹرسیکشنلٹی سے متعلق بیداری بھی فراہم کرتے ہیں۔

Able at Uber

نگہداشت کاروں اور معذوریوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ملازمین کے لیے Uber کی کمیونٹی

Asian at Uber

Uber کی ایشیائی کمیونٹی

Black at Uber

سیاہ فام ملازمین اور معاونین کے لیے Uber کی کمیونٹی

Equal at Uber

سماجی معاشی شمولیت کے لیے Uber کی کمیونٹی

Immigrants at Uber

مہاجرین کے لیے Uber کی کمیونٹی

Interfaith at Uber

مختلف روحانی عقائد اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے Uber کی کمیونٹی

Los Ubers

ہسپانوی اور لاطینی ملازمین اور معاونین کے لیے Uber کی کمیونٹی

Parents at Uber

والدین اور نگہداشت کاروں کے لیے Uber کی کمیونٹی

Pride at Uber

+‎ LGBTQشمولیت اور تنوع کے لیے Uber کی کمیونٹی

Sages at Uber

سبھی نسلوں کے ملازمین کے لیے Uber کی کمیونٹی

Veterans at Uber

سابقہ فوجیوں کے لئے Uber کی کمیونٹی

Women at Uber

خواتین کے لیے Uber کی کمیونٹی

ہماری افرادی قوت کی ڈیموگرافکس

ذیل میں گزشتہ 3 سال کے عرصے میں ہماری افرادی قوت کی نمائندگی کا قریبی جائزہ ہے۔

چارٹس | عالمی جنس اور امریکی نسل/قومیت کی نمائندگی

افرادی قوت میں تنوع (عالمی)¹

%مرد%خواتین

افرادی قوت میں تنوع (امریکی)²

%سفید فام
%ایشیائی
%سیاہ فام یا افریقی امریکی
%ہسپانوی یا لاطینی
%کثیر نسلی
%مقامی ہوائی یا پیسفک جزائر کے دیگر باشندے
%امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی
%URM

افرادی قوت میں تنوع (علاقائی)

%مرد%خواتین

چارٹس | ہماری قیادت کی نمائندگی⁴

افرادی قوت میں تنوع (عالمی)¹

%مرد%خواتین

افرادی قوت میں تنوع (امریکی)²

%سفید فام
%ایشیائی
%سیاہ فام یا افریقی امریکی
%ہسپانوی یا لاطینی
%کثیر نسلی
%مقامی ہوائی یا پیسفک جزائر کے دیگر باشندے
%امریکی انڈین یا الاسکا کے مقامی
%URM

لوگوں اور ثقافت کی رپورٹ کے صفحہ نمبر 22 سے 25 پر امریکہ میں نسل کے لحاظ سے جنس کی نمائندگی کرنے والے چارٹس دیکھیں۔

2021 کی مکمل رپورٹ دیکھیں

چارٹس | ہماری نئی ہائرنگز کی نمائندگی⁵

نئی ہائرنگز کی نمائندگی

%مرد%خواتین

نئی ہائرنگز میں نسل کے لحاظ سے نمائندگی کی %

%White
%Asian
%Black or African American
%Hispanic or Latinx
%Multiracial
%Native Hawaiian or Other Pacific Islander
%American Indian or Alaska Native

لوگوں اور ثقافت کی رپورٹ کے صفحہ نمبر 27 پر جنس اور نسل کے لحاظ سے ہماری نئی امریکی ہائرنگز کی نمائندگی کرنے والے چارٹس دیکھیں۔

2021 کی مکمل رپورٹ دیکھیں

¹مارچ 2019، اگست 2020، اور مارچ 2021 تک کا افرادی قوت کی نمائندگی کا ڈیٹا۔ براہ کرم تفصیلی وضاحت کے لیے 2021 کی لوگوں اور ثقافت کی رپورٹ کا PDF ورژن دیکھیں۔

²نمائندگی کے فیصد میں ایسے ملازمین شامل نہیں ہیں جنہوں نے نسل/قومیت کی خود رپورٹ نہیں دی۔ ان اعداد و شمار کے لیے ذیلی "منتخب شدہ تنظیم میں کل مرد اور خواتین" ہیں۔

³اس گِنتی میں ہماری سپورٹ افرادی قوت (جنہیں عام طور پر انڈسٹری کی اصطلاح میں کسٹمر سروس ملازمین کہا جاتا ہے)، جو ہمارے سینٹرز آف ایکسیلینس اور گرین لائٹ ہبز میں کمیونٹی کے ماہرین پر مشتمل ہے۔

⁴اس گِنتی میں ایگزیکٹوز اور سطح 7 اور اس سے اُوپر کی سینئر مینجمنٹ شامل ہے۔

⁵سال 2020 کے لیے نئی ہائرنگ کی نمائندگی کا ڈیٹا اگست 2020 تک کا ہے، اور سال 2021 کے لیے نئی ہائرنگ کی نمائندگی کا ڈیٹا اپریل 2020 سے مارچ 2021 تک کا ہے۔

EEO-1 رپورٹس

ریاست ہائے متحدہ

تنوع اور شمولیت کی رپورٹس

1/3