Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber کے طریقہ استعمال کے سلسلے میں گائیڈ

چاہے آپ شہر میں کسی ضروری کام سے جا رہے ہوں یا گھر سے دور کسی شہر کو دریافت کر رہے ہوں، کہیں پر بھی پہنچنا آسان ہونا چاہیے۔ Uber ایپ کے ساتھ سفر کرنے کا طریقہ سیکھیں۔

Uber ایپ استعمال کرنے کا طریقہ

نیا اکاؤنٹ بنائیں

All you need is an email address and phone number. You can request a ride from your browser or from the Uber app. To download the app, go to the App Store or Google Play.

اپنی منزل درج کریں

ایپ کھولیں اور کہاں جانا ہے؟ خانے میں اپنی منزل درج کریں۔ اپنے پک اپ کے مقام کی توثیق کرنے کے لیے ٹیپ کریں اور قریبی ڈرائیور سے میچ ہونے کے لیے دوبارہ توثیق کریں پر ٹیپ کریں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

آپ نقشے پر ان کی آمد کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ جب وہ چند منٹ دور ہوں تو اپنے پک اپ کے مقام پر ان کا انتظار کریں۔

اپنے سفر کو چیک کریں

جب بھی آپ Uber کے ساتھ ٹرپ لیں تو براہ کرم لائسنس پلیٹ، کار میک اور ماڈل اور ڈرائیور کی تصویر کو اپنی ایپ میں فراہم کردہ معلومات سے میچ کر کے یقینی بنا لیں کہ آپ درست کار میں درست ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔

Uber ٹرپس صرف ایپ کے ذریعے درخواست کیے جا سکتے ہیں لہذا کبھی بھی کسی ایسی کار میں نہ بیٹھیں جس میں گاڑی یا ڈرائیور کی شناخت آپ کی ایپ میں دکھائی گئی معلومات سے میچ نہ' کرتی ہو۔

آرام سے بیٹھیں اور سکون کریں

پہنچنے کے بعد، ادائیگی بھی آسان ہے۔ علاقے کے لحاظ سے آپ کے پاس آپشنز ہوتے ہیں۔ نقدی استعمال کریں یا پھر ادائیگی کا طریقہ جیسے کہ کریڈٹ کارڈ یا Uber کیش بیلنس۔

اپنے ٹرپ کی درجہ بندی کریں

ہمیں بتائیں کہ آپ کا ٹرپ کیسا رہا۔ آپ ایپ میں اپنے ڈرائیور کو ستائش بھی دے سکتے ہیں یا ٹپ شامل کر سکتے ہیں۔

آغاز سے اختتام تک بلا جھنجھٹ سفر

پیشگی قیمت بندی ریئل ٹائم میں

ٹرپ کی توثیق کرنے سے پہلے، قیمت کے اندازے دیکھیں تاکہ آپ کو قیاس آرائی نہ کرنی پڑے اور آپ ہر بار درست سفر تلاش کرنے کے لیے اخراجات کا موازنہ کر سکیں۔

اپنے پک اپ کو مکمل کریں

جب آپ سفر کی درخواست کرتے ہیں تو ایپ خودکار طور پر ڈرائیور سے ملنے کی مناسب جگہ تجویز کرتی ہے۔ اپنا مقام ایڈجسٹ کرنے کے لیے، نیا پتہ ٹائپ کریں یا اپنی پن کو نقشہ پر خاکستری دائرے کے اندر کھینچ کر لائیں۔

ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص کو جانیں

اپنے ڈرائیور سے متعلق مزیدار حقائق بشمول درجہ بندیاں اور ستائشیں دیکھنے کے لیے ایپ میں ڈرائیور پروفائلز چیک کریں۔

درجہ بندیاں اور ٹپس

ٹرپس کی درجہ بندی کر کے اپنا تجربہ بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں۔ اگر آپ کو کسی شاندار ڈرائیور سے بہترین سروس ملی ہو تو آپ ٹپ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

ہر سفر ذہنی سکون کے ساتھ

ڈرائیور اسکریننگ اور بیمہ سے لے کر آپ کو اپنا ٹرپ ٹریک کرنے اور منسلک رہنے کے قابل بنانے والی ایپ کی خصوصیات تک، آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

لوگوں کا دنیا میں سفر کرنے کا طریقہ

Uber ایپ 10,000 سے زائد شہروں میں مختلف قسم کے سفر تک رسائی فراہم کر کے آپ کو اپنی مرضی کی جگہ تک پہنچنے کی صلاحیت دیتی ہے۔

پیش خدمت ہے Uber Lite

آسان، نئی ایپ سے وہی قابل اعتماد سفر حاصل کریں۔ Uber Lite ہر قسم کے android فون پر کام کرتی ہے ساتھ ہی اسٹوریج کی جگہ اور ڈیٹا کی بچت بھی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسے استعمال کرنا آسان ہے اور اسے کم کنیکٹوٹی والے علاقوں میں کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

پیش خدمت ہے Uber Lite

آسان، نئی ایپ سے وہی قابل اعتماد سفر حاصل کریں۔ Uber Lite ہر قسم کے android فون پر کام کرتی ہے ساتھ ہی اسٹوریج کی جگہ اور ڈیٹا کی بچت بھی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اسے استعمال کرنا آسان ہے اور اسے کم کنیکٹوٹی والے علاقوں میں کام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

Lime کے ساتھ مزید آگے جائیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ Uber ایپ کا استعمال کر کے کچھ شہروں میں Lime ای بائیکس اور ای اسکوٹرز کرایے پر لے سکتے ہیں؟ اپنے قریب گاڑیاں تلاش کرنے کے لیے ایپ میں موجود ڈائریکشنز پر عمل کریں۔

مسافروں کے اہم سوالات

  • آپ 30 دن قبل بھی اپنا سفر شیڈول کر سکتے ہیں۔ ایپ کھولیں اور کہاں جانا ہے؟ منزل کے خانے کے ساتھ موجود کار اور گھڑی کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔

  • ایپ کھولیں اور کہاں جانا ہے؟ منزل کے خانے کو ٹیپ کریں۔ اس سے مسافر کو سوئچ کریں نیچے سکرال ہونے والا آپشن کھلے گا۔ اس پر ٹیپ کریں اور اپنے دوست کا انتخاب کریں۔ انہیں ٹرپ کی تفصیلات، بشمول کار کے ماڈل اور لائسنس پلیٹ، ڈرائیور کے نام اور رابطے کی معلومات اور ETA کے ساتھ ایک ٹیکسٹ پیغام موصول ہو گا۔

  • قیمتوں کا حساب وقت اور فاصلے کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ یہ سرچارجز آپ کے ٹرپ کے دوران آنے والے ٹولز، اوقات انتظار اگر قابل اطلاق ہوں، اور بکنگ فیس سے مشروط ہیں۔

    پیشگی قیمت بندی کا حساب لگانے میں سینکڑوں ڈیٹا پوائنٹس استعمال ہوتے ہیں۔ یہ اندازہ لگائے گئے ٹرپ کے وقت، آغاز سے منزل تک کے فاصلے، دن کے وقت، راستے اور مطالبے کے پیٹرنز پر مبنی ہوتا ہے۔ اس میں ٹولز، ٹیکسز، دیگر فیس اور سرچارجز بھی شامل ہوتے ہیں۔

  • درجہ بندی دو طرفہ ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے ڈرائیورز سے موصول ہونے والے زیادہ تر تاثرات گفتگو دوستانہ رکھنے، ان کی کار اور ملکیت کا احترام کرنے بشمول گاڑی میں بیٹھتے اور باہر نکلتے ہوئے دروازے زور سے نہ بند کرنے اور ڈرائیونگ سے ان کا دھیان نہ ہٹانے سے متعلق ہوتے ہیں۔ مزید مشوروں کے لیے ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز ملاحظہ کریں۔

  • آپ سفر سے پہلے یا اس کے دوران 2 تک اضافی سٹاپس شامل کر سکتے ہیں۔ اپنا پتہ درج کرنے کے لیے کہاں جانا ہے؟ منزل کے خانے کے ساتھ موجود + کو ٹیپ کریں۔ قیمت آپ کی منزل کے وقت اور فاصلے کے لحاظ سے ایڈجسٹ ہو سکتی ہے۔

٭خصوصیت Uber Lite ایپ میں دستیاب نہیں ہے۔ اس ویب صفحہ پر فراہم کردہ معلومات کا مقصد صرف معلومات دینا ہے اور ممکن ہے کہ یہ آپ کے ملک، خطے یا شہر میں قابل اطلاق نہ ہوں۔ یہ تبدیلی کے ساتھ مشروط ہے اور نوٹس کے بغیر اپ ڈيٹ ہو سکتا ہے۔