اپنے دوستوں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کریں
دوستوں کے ساتھ سفر کرنا اب اور آسان ہو گیا ہے: Uber ایپ میں ایک گروپ رائیڈ سیٹ اپ کریں، اپنے دوستوں کو مدعو کریں اور اپنی منزل پر پہنچیں۔ ایک ساتھ سفر کرنے والے دوست ایک ساتھ بچت کرتے ہیں۔
اپنے دوستوں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کریں
دوست وں کے ساتھ سفر کرنا اب اور آسان ہو گیا ہے: Uber ایپ میں ایک گروپ رائیڈ سیٹ اپ کریں، اپنے دوستوں کو مدعو کریں اور اپنی منزل پر پہنچیں۔ ایک ساتھ سفر کرنے والے دوست ایک ساتھ بچت کرتے ہیں۔
چند ٹیپس میں اپنے دوستوں کو مدعو کریں
ایک گروپ سفر سیٹ کریں اور اپنے دوستوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔ Uber ایپ ایک ٹیکسٹ پیغام بنائے گی جسے آپ باآسانی شیئر کر سکتے ہیں۔
اپنی منزل پر ایک ساتھ پہنچیں
آپ جس شخص کو بھی مدعو کریں گے وہ اپنا پک اپ یا ڈراپ آف کا مقام شامل کرے گا اور آپ کا ڈرائیور آپ کی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے انہیں راستے سے پک کرے گا۔
گروپ کے طور پر محفوظ کریں
اپنا سفر شروع کرنے کے بعد آپ کا گروپ جملہ اخراجات کو یکساں طور پر تقسیم کر سکتا ہے لہذا ایک ساتھ منزل پر پہنچنے کے علاوہ، آپ انفرادی سفر پر خرچ کرنے کی نسبت کم خرچ کریں گے۔ ہر مسافر اپنے لیے الگ سے سفر کی درخواست کرنے کے بجائے سفر شیئر کرکے اوسطاً %30 کی بچت کر سکتا ہے۔*
اکثر پوچھے گئے سوالات
- میں کتنے دوستوں کے ساتھ سفر کر سکتا ہوں؟
آپ 3 دوستوں کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں، لہذا آپ کو ملا کر کُل 4 مسافر سفر کر سکتے ہیں۔
- میں کتنے اسٹاپس شامل کر سکتا ہوں؟
Down Small آپ کسی بھی سفر پر کل 5 اسٹاپس (آخری منزل سمیت) شامل کر سکتے ہیں، چاہے وہ UberX ٹرپ ہو یا UberXL ٹرپ۔
- میں اپنے دوستوں کو کیسے مدعو کروں؟
Down Small جب آپ ایک گروپ رائیڈ شروع کرتے ہیں تو ایپ ایک دعوتی لنک بنائے گی جسے آپ اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔ جیسے ہی وہ اپنے دعوت نامہ میں مو جود لنک پر ٹیپ کریں گے انہیں آپ کے سفر میں شامل کر لیا جائے گا۔
- میں اخراجات کو کیسے تقسیم کروں؟
Down Small Uber ایپ کے ساتھ اپنا ٹرپ شروع کرنے کے بعد، آپ اُن دوستوں کے ساتھ اپنے سفر کے اخراجات برابر تقسیم کرنے کے لیے ایک خصوصیت کا استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ سفر شیئر کر رہے ہیں۔ جب آپ کو ڈرائیور سے میچ کیا جائے گا تو ایپ میں ایک بٹن دکھائی دے گا۔ یہ خصوصیت ٹرپ کے درمیان استعمال کی جا سکتی ہے اور اس کے لیے فی مسافر ایک معمولی فیس عائد ہوتی ہے۔
- کیا کرایے کو تقسیم کرتے وق ت میں ہر فرد کے وقت اور فاصلہ کو مدنظر رکھا جاتا ہے؟
Down Small ابھی دستیاب نہیں ہے لیکن ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ اس وقت یہ خصوصیت کل اخراجات کو تمام مسافروں کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کرتی ہے۔
- مجھے گروپ رائیڈز کا آپشن کہاں مل سکتا ہے؟
Down Small یہ خصوصیت فی الحال بعض مخصوص شہروں میں محدود صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے۔ اسے جلد ہی مزید مقامات پر متعارف کرایا جائے گا۔ جب یہ آپ کے شہر میں دستیاب ہوگی تو یہ آپشن ایپ میں نظر آ جائے گا۔
*فی مسافر %30 کی اوسط بچت ایک UberX سفر کی اوسط فی مسافر قیمت کے مقابلے میں 2 مسافروں کے درمیان تقسیم ہونے والی گروپ رائیڈ کی اوسط فی مسافر قیمت پر مبنی ہے۔ بچت کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔