Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

تمام ڈرائیورز اور کوریئرز کا شکریہ ادا کرنا

عالمی وباء کے باوجود ہزاروں ڈرائیورز اور کوریئرز نے اپنا کام جاری رکھا۔

دنیا بھر میں مسافر اور کھانے کی ڈیلیوری کے کسٹمرز باقاعدگی سے اپنے ڈرائیورز اور کوریئرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم نے دنیا بھر میں تبدیلی لانے والے چند ڈرائیورز اور کوریئرز کی دیواروں پر تصویریں بنوا کر اِن کہانیوں کو حقیقت کا رنگ دے دیا۔

کرسٹِن، فلوریڈا، امریکہ

اینڈریو، جو فلوریڈا میں اپنی چھٹیاں گزار رہے مسافر تھے، کی ملاقات اُن کی بیوی سوزین کے نصف حمل میں پانی خارج ہونے کے فوری بعد کرسٹِن سے ہوئی۔

کرسٹِن اُن کے کچھ کپڑے دھونے کے لئے انہیں اپنی گاڑی میں دهوبی گهاٹ لے گئیں۔ اینڈریو نے اُسے اپنی کہانی سنائی، اور بجائے اس کے کہ یہ ایک معمولی یک طرفہ سفر ہوتا، کرسٹِن نے غیر معمولی طور پر ان کی مدد کی۔ جب سوزین اسپتال میں تھی تو اُس نے اس جوڑے کے سپورٹ سسٹم کی حیثیت سے کام کیا، یعنی گھر پر پکا کھانا لے کر آنا اور ہر وہ چیز مہیا کرنا جس کی اس جوڑے کو ضرورت تھی۔ ’’انہوں نے اسپتال میں ہمارے 10 ہفتوں کے قیام کے دوران مانو ہمیں گود لے لیا‘‘، اینڈریو کہتے ہیں۔

"مجھے لگتا ہے کہ کرسٹِن مجھے آج تک ملنے والی سب سے زیادہ غیر معمولی طور پر مہربان اور سخی انسان ہے"۔ —اینڈریو، مسافر

مِشیل، مانچسٹر، برطانیہ

مِشیل انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ایک کوریئر ہے۔ 5 بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک ماں اور رضاعی والدہ کی حیثیت سے، وہ گھر سے باہر نکلنے اور دوسرے لوگوں سے ملنے کے لئے ڈرائیور ایپ کو بطور "اپنے لئے وقت" استعمال کرنا پسند کرتی ہیں۔ ’’لاک ڈاؤن کے دوران مجھے بہت سارے بزرگ کسٹمرز ملے ہیں‘‘، وہ کہتی ہیں۔ ’’میں دروازے پر کھانا رکھ دیتی ہوں، اور پیچھے کھڑی ہو کر انتظار کرتی ہوں کہ وہ اسے اندر لے جائیں۔ اور وہ میرے ساتھ کچھ دیر گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں، شاید اس لئے کہ ان کی آج کل کسی سے ملاقات نہیں ہوتی۔ تو میں یہ کرتی ہوں: میں رُک جاتی ہوں اور گفتگو کرتی ہوں''۔

مانچسٹر بھر میں لوگوں کے دروازے پر کھانا ڈیلیور کرنے کے دوران مِشیل کی چنچل شخصیت اور باتونی طبیعت نے ان کو خوش کیا ہے۔ شکریہ، مِشیل۔

جسویندر، چندی گڑھ، بھارت

جسویندر اپنے خاندانی کھیت میں کام کرنے کے علاوہ Uber کے ساتھ ڈرائیو بھی کرتے ہیں۔ اور انہوں نے گزشتہ 5 سالوں میں جب سے وہ ڈرائیو کر رہے ہیں، تقریبا 32,000 ٹرپس مکمل کئے ہیں، جو کہ ہندوستان میں کسی بھی ڈرائیور کے ٹرپس کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ڈرائیور ایپ کا استعمال کرکے، وہ اپنے اخراجات کی ادائیگی کا انتظام کرنے اور اپنے خاندان کے لئے ایک زیادہ پُرسکون طرز زندگی بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ’’Uber کے ساتھ ڈرائیو کرکے مجھے فخر محسوس ہوتا ہے‘‘، وہ کہتے ہیں۔ "میں اپنی شرائط پر ڈرائیو کرتا ہوں اور اپنا کاروبار خود چلاتا ہوں"۔ شکریہ، جسویندر۔

’’Uber کے ساتھ ڈرائیو کرکے مجھے فخر محسوس ہوتا ہے‘‘، جیسویندر کہتے ہیں۔ "میں اپنی شرائط پر ڈرائیو کرتا ہوں اور اپنا کاروبار خود چلاتا ہوں"۔

کرسٹِن، مِشیل اور جسویندر ان لوگوں میں سے صرف چند لوگ ہیں جنہوں نے Uber کے ساتھ ڈرائیو اور ڈیلیور کرتے ہوئے دوسروں کے ساتھ اپنے روزمرہ کے رابطے کے دوران ان کو دیرپا یادیں عطا کی ہیں۔ کچھ وقت کے لئے، دیواروں پر اُن کی تصویروں نے نیویارک، لندن اور مانچسٹر کی عمارتوں کے اطراف کا احاطہ کیا۔ اس سے کہیں زیادہ وقت کے لئے، دنیا بھر میں ان کا شکریہ ادا کیا جاتا رہے گا۔

کیا کوئی ڈرائیور یا کوریئر ہے جس کا آپ شکریہ ادا کرنا چاہیں گے؟ اپنے Everyday Giant کو یہاں

نامزد کریں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

سیاہ فام لوگوں کے کاروبار اہمیت کے حامل ہیں

دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے کاروباروں کی مدد کرنا۔

کام کرنے کا ایک بہتر طریقہ

دنیا بھر میں ڈرائیورز اور کوریئرز کی اپنے عزائم پورے کرنے میں مدد کرنا۔