Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ہمارے وعدے

نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

ہم جانتے ہیں کہ صدیوں سے نقل و حرکت تک رسائی—محفوظ مقامات، بہتر انتخاب، صحت کی دیکھ بھال، کام کے مواقع، یکساں حقوق تک رسائی— غیر مساوی رہی ہے۔ آج کے زمانہ میں نقل و حرکت ابھی بھی ایک استحقاق ہے نہ کہ حق۔

لیکن یہ اس طرح سے نہیں ہونا چاہئے۔ ہمارا ماننا ہے کہ نقل و حرکت کی وجہ سے خلل پیدا ہوسکتا ہے۔ جب سے Uber کا آغاز ہوا ہے، ہم نے یہ بار بار ثابت کیا ہے۔ اب COVID اور دنیا بھر میں عدم مساوات کو بڑھاوا دینے کے اس کے اثر کو مدّنظر رکھتے ہوئے وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے درج ذیل عزم کا اظہار واضح طور پر کریں: نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانا۔

دراصل اس کی بنیاد ہمارے کلیدی مشن پر ہے: ہم لگاتار، مستقل طور پر دنیا کے بہتری کی جانب سفر کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ یہ سب کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نقل و حرکت کو ممکن بناتے ہیں۔ ہم لوگوں کو لچکدار اوقات پر مشتمل کام تلاش کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ ہم کاروباروں کو نئے کسٹمرز تک پہنچنے کے لئے بااختیار بناتے ہیں۔ ہم ٹرک پر لوڈ کر کے ضروری سامان کو منتقل کرتے ہیں۔

ایسا نہیں کہ ہم سے کبھی غلطی نہیں ہوئی۔ لیکن ہم لوگوں کے لئے اور کرّہ ارض کے لئے ایک بہتر سمت میں آگے بڑھنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ ہم ہمارے عالمی اثر کے نیٹ ورک کے ذریعے کمیونٹیز کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرتے ہوئے دنیا بھر کے 50 سے زیادہ ممالک میں مختلف پروگرام تیار کرتے ہیں اور ان کا نفاذ کرتے ہیں۔

اپنے بڑے عزم کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اور نقل و حرکت کو سب کے لئے یکساں بنانے کے لئے یہ ایسے 4 انفرادی، معاشرتی اور ماحولیاتی چیلنجز ہیں جن سے ہم نپٹنا چاہتے ہیں:

معاشی با اختیاری

ہم بہتر کام پر یقین رکھتے ہیں۔ امریکہ میں ہم پلیٹ فارم کے کام کے لئے ایک نئی حکمت عملیکی وکالت کرتے ہیں جس میں لچک پذيری کے بدلے اُن تحفظات کی قیمت ادا نہیں کرنی پڑے گی جو ڈرائیورز اور کوریئرز طلب کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کی عکاسی ہوتی ہے، جس میں یورپ میں ہماری بہتر ڈِیل شامل ہے۔ Uber ڈرائیورز اور کوریئرز کو اپنے عزائم کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اور ہم انہیں Everyday Giants کے اعزاز سے نوازتے ہیں۔

حفاظت

جب COVID-19 ظہور میں آیا تو ہم بھی اس کے مقابلے کے لئے سامنے آئے۔ ہم نے اہم اشیاء کی نقل و حرکت میں مدد کرکے حفاظت پر اپنی توجہ کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے لازمی کارکنان اور غیر محفوظ کمیونٹیوں کے لئے 10 ملین مفت سفر، کھانے، اور ڈیلیوریز فراہم کیں۔ اس میں اُن افراد کے لئے 50000 مفت سفروں کی فراہمی بھی شامل ہے جنہیں گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کا خطرہ لاحق ہے۔ اور پھر ہم نے ویکسین لگوانے کے لئے مزید 10 ملین مفت یا رعایتی سفروں کی پیش کش کی۔

استحکام

ہم صفر اخراج کے سفر پر گامزن ہیں۔ ہم نے یہ یقینی بنانے کا عہد کیا ہے کہ 2040 تک پوری دنیا میں %100 ٹرپس صفر اخراج والی گاڑیوں میں یا مائیکرو موبیلٹی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ہوں گے۔ ہم نے Uber Eats پر برتنوں کو آپشنل بنا کر ایک بار استعمال والے پلاسٹک میں کمی لانے کا بھی عہد کیا ہے۔ ہم نے کینیا میں الیکٹرک موٹر بائیک کی مصنوعات، فرانس میں پائیدار ریستوران کی کمپینز، اور یہاں تک کہ ٹیکساس میں ایک ونڈ فارم کے ساتھ قابل تجدید توانائی کی خریداری کے معاہدے کو لانچ کیا۔

مساوات

Uber ایک نسل پرستی مخالف کمپنی ہے۔ ہم نے 14 وعدے کئے تھے (اور تب سے اب تک کچھ مزید بھی) جو مختلف کارروائیوں کا احاطہ کرتے ہیں—ہمارے پلیٹ فارم کو نسل پرستی سے پاک کرنے سے لے کر کمیونٹی میں مساوات پیدا کرنے تک۔ مؤخر الذکر کے تحت، ہم نے دنیا بھر میں سیاہ فام افراد کے زیر ملکیت کاروباروں کی مدد کرنے کے لئے 10$ ملین ڈالر وقف کئے۔ ہم ایشیائی کمیونٹی کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم امتیاز مخالف تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات تیار کررہے ہیں۔ اور مزید۔

ہم کیا کر رہے ہیں، ہم نے کیا حاصل کیا ہے، اور ہم کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس کے بارے میں ان کہانیوں سے مزید معلومات حاصل کریں جنہیں ہم یہاں شیئر کرتے ہیں۔

ہمارے موثر کام کے بارے میں مزید پڑھیں

ہماری کارروائیاں

We focus on taking actions to have a positive 
impact in the world.

10 ملین مفت سفر، کھانے، اور ڈیلیوریز

جب وباء کی پہلی لہر کے دوران دنیا رک گئی تھی، تب ہم 10 ملین مفت سفر، کھانے اور ڈیلیوریز کے ساتھ سامنے آئے تھے۔

خواتین کی حفاظت

اُن افراد کو 50000 مفت سفر اور کھانے فراہم کرنا جنہیں اس وباء کے دوران تشدد اور حملے کا خطرہ ہے۔