Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Uber Movement سے ملیں

ڈیٹا کی مدد سے بہترین منصوبہ بندی، بہترین انداز میں کام اور ٹریفک جام سے بچنے کا انتظام کرنا

شاندار شہروں کی منصوبہ بندی کیلئے بہترین ڈیٹا درکار ہوتا ہے۔ Uber دنیا بھر کے 10,000 سے زائد شہروں میں ٹرپ کا ڈیٹا اکٹھا کرتی ہے۔ تو کیوں نہ اسے شیئر بھی کرے؟ Uber Movement میں داخل ہوں جو شہری منصوبہ سازوں کو Uber کے اکٹھا کردہ ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ہمارے شہروں کے بارے میں باخبر فیصلے لے سکیں۔

ہمارا تعاون

Uber Movement شہری منصوبہ سازوں کو نئے وسائل فراہم کرتی ہے

“Uber Movement is an important first step that demonstrates our commitment to the cities we serve, so that they can better plan and manage their streets and infrastructure.”

Shin-pei Tsay، ڈائریکٹر برائے پالیسی، شہر اور ٹرانسپورٹیشن، Uber

اپ ڈیٹ شدہ سفر کے ڈیٹا کا سلسلہ

شہری منصوبہ سازوں کیلئے ڈیٹا قابل رسائی بنانا انہیں جدید شہر ڈیزائن کرنے میں مدد کیلئے پہلے سے کئی زیادہ وسائل فراہم کرتا ہے۔ اور اس کا مطلب ہے ہم سبھی کیلئے زیادہ اسمارٹ، مؤثر اور لطف انگیز شہر۔

Uber Movement میدان عمل میں

غیر متوقع واقعات کے لیے کارآمد پلان

ہمارا ڈیٹا شہروں کو ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات اور ایمرجنسیز کے حوالے سے شہروں کی بہتر منصوبہ بندی کرنے اور ان کا انتظام کرنے میں مدد کر سکتا ہے تاکہ روزمرہ کا سفر کرنے والے DC Metro بند ہو جانے کے واقعات جیسی صورتحال میں ذرا آسانی سے نقل و حرکت کر پائیں۔

شہروں کی نقل و حرکت کے طریقہ کار سے متعلق انسائٹس آفر کرنا

اکتوبر 2016 میں، Uber اور Infrastructure Partnerships Australia (IPA) نے IPA Transport Metric کو لانچ کرنے کیلئے مل کر کام کیا جو اس حوالے سے معلومات فراہم کرتی ہے کہ اہم شہر کس طرح حرکت کرتے ہیں۔ اس کا حساب مکمل طور پر Uber Movement کے ڈیٹا سے لگایا گیا۔

صحت بخش کھانے تک رسائی ٹریک کرنا

Cincinnati Mobility Lab خطے میں صحت بخش غذا تک رسائی کی جانچ کرتی ہے۔ صحت بخش غذا تک رسائی کے بارے میں تحقیق کرتے وقت، سفر کے اوقات کی پیمائش کر کے، جو کہ ایک اہم اشارہ ہے، ہمارا ڈیٹا غذا کی قلت والی جگہوں اور صحت بخش کھانے کے آپشنز سے متعلق گفتگوؤں میں تعاون کر سکتا ہے۔