Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

دوسرے مواقع کے لیے راستے

کیا مجرمانہ ریکارڈ آپ کے ہائر ہونے میں رکاوٹ بننا چاہیے؟

ہمارا ماننا ہے کہ اس کا جواب نہ ہے۔ 70 ملین سے زائد امریکیوں کے مجرمانہ ریکارڈز ہیں جو ان کے لیے ہائر ہونا اور روزگار حاصل کرنا مشکل بناتے ہیں۔ Uber ایسی کمپنیوں اور پالیسی سازوں کی ایک بڑھتی ہوئی تحریک کا حصہ ہے جو لوگوں کو دوسرا موقع دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

ہمارا تعاون

تکرار جرم کا چکر توڑنے والے سپورٹنگ پروگرامز

ہم ان اقدامات کو سپورٹ کرتے ہیں جو دوسرے موقع کی خواہش رکھنے والے اور اس کے مستحق ہر شخص کو مواقع فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Uber نے کبھی یہ باکس نہیں رکھا

بہت سے آجر اپنی ملازمت کی درخواستوں پر ایک چیک باکس رکھتے ہیں جس کا مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ آیا ممکنہ ملازم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ Uber کی کارپوریٹ ملازمت کی درخواستوں میں ایسا کوئی باکس نہیں ہوتا۔ بلکہ ہم دیگر کمپنیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ہائرنگ کے اپنے داخلی طریقوں کا جائزہ لیں تاکہ تعصب کو کم کیا جا سکے اور دفتر میں منصفانہ مواقع یقینی بنائے جا سکیں۔

ہم نے مدد کرنے کا عہد بھی کیا ہے

2016 میں، ہم نے ٹیکنیکل، ریٹیل، مالیاتی اور کھانے اور مشروبات کی انڈسٹریز کی 200 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ ‘وائٹ ہاؤس کے تجارت کے منصفانہ موقع کے عہد نامہ’ پر دستخط کر کے اوبامہ کی انتظامیہ میں شمولیت اختیار کی تاکہ مجرمانہ ریکارڈز والوں کے لیے رکاوٹوں کو ختم کیا جا سکے۔

کہانیاں

ایک غلطی زندگی بھر کی سزا کا سبب نہیں بننی چاہیے۔ Uber میں، ہم اپنی کمیونٹیز کے اندر ان لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کی خاطر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ چاہے شہر بھر میں قابل اعتبار سفر ہو یا مہینے کے آخر میں بلز بھرنے کی سہولت، سب کے لیے یکساں مواقع ہونے چاہئیں۔ ہم نے خود دیکھا ہے کہ موقع کسی کے لیے کیا معنی رکھ سکتا ہے اور کس طرح کسی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔

ماں، نانی، ایڈووکیٹ

Ingrid ایک ماں اور نانی ہیں۔ ایک غیر متشدد جرم کے لیے جیل جانے کے بعد انہیں وقت سے پہلے رہائی مل گئی اور اب وہ پوری تندہی سے سابقہ مرد اور عورت قیدیوں کو لاس اینجلس میں ایک نئی شروعات کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ وہ Uber کے ساتھ ڈرائیو بھی کرتی ہیں۔

"مجھے کام کرنا بے حد آسان لگا اور چونکہ میرے بچے ہیں اور مجھے بچوں کے لیے ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرنا ہوتا اور ساتھ ہی مجھے یہ اعتماد بھی ہے کہ میں ابھی بھی پیسے کما سکتی ہوں۔"

ایک ماڈرن اونٹراپرونور

Darrington رئیل اسٹیٹ کے سیلز مین کے طور پر کام کرتے ہیں اور Uber کے ساتھ ڈرائیو کرتے ہیں۔ وہ ہزاروں سفر فراہم کر چکے ہیں اور مسافروں سے مستقل بنیادوں پر اعلی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔ جیل میں وقت گزارنے کے بعد انہیں اپنا رئیل اسٹیٹ کا لائسنس حاصل کرنے میں کئی سال لگے۔ لیکن Darrington ایسے اکیلے شخص نہیں ہیں۔ پورے امریکہ میں لاکھوں ایسے لوگ ہیں جنہیں معاشرے کو اپنی ماضی کی غلطیوں کا قرض چکا دینے کے بعد بھی مشکلات سے لڑنا پڑتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق کسی بھی قسم کی سابقہ مجرمانہ سزایابی ملازمت کی آفر کے امکانات کو 50 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

"آپ کو لوگوں کو دوسرا موقع دینا چاہیئے تاکہ وہ خود کو ثابت کر سکیں۔"

کمیونٹیز کو سپورٹ کرنا

1/3