Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ایکسیسیبلٹی

سب کے لیے قابل اعتماد ٹرانسپورٹیشن کے آپشنز فراہم کرنا۔

ہماری ٹیکنالوجی کی طاقت اس تک رسائی رکھنے والے لوگوں کی طاقت میں پوشیدہ ہے۔ رکاوٹیں ہٹانا ہماری ترجیح ہے تاکہ ہر کوئی، اپنی صلاحیتوں سے قطع نظر آزادانہ طور پر سفر کر سکے۔

ہماری پروڈکٹس میں ایکسیسیبلٹی شامل کرنا

ایپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بہتر ٹرانسپورٹیشن کے آپشنز فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، بشمول ان لوگوں کے جنہیں کوئی معذوری ہو یا پھر اضافی مدد کی ضرورت ہو۔

WAV

WAV چلنے پھرنے سے معذور مسافروں کو وہیل چیئر کے لیے قابل رسائی ڈھلان یا لفٹوں والی گاڑیوں کے ڈرائیورز سے جوڑتی ہے۔ یہ سروس پورے امریکہ کے شہروں میں دستیاب ہے اور پھیل رہی ہے۔ شہروں کو وہیل چیئر سے مزید قابل رسائی بنانے کے لیے، WAV ٹیکنالوجی دنیا بھر میں ٹیکسی آپریٹرز کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔

Assist

Assist مسافروں کو ان اعلی درجہ بندی والے ڈرائیورز کے ساتھ میچ کرتی ہے جنہوں نے مدد کی ضرورت والے مسافروں کی معاونت کرنے کی تربیت حاصل کی ہوئی ہو۔ یہ سروس دنیا بھر کے 70 سے زائد شہروں میں دستیاب ہے۔

Uber Health

Uber Health ایک نان ایمرجنسی ٹرانسپورٹیشن سروس ہے جسے HIPAA کے ضوابط پر پورا اترنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ مریضوں اور ان کے نگہداشت کاروں کو نگہداشت تک یا وہاں سے سفر کرنے میں مدد کرتی ہے۔

تربیت یافتہ جانور

Uber ڈرائیور پارٹنرز کو تربیت یافتہ جانوروں والے مسافروں کا انتظام کرنے کے حوالے سے ان کے فرائض بہتر طور پر سمجھنے کے لیے معلومات فراہم کر دی گئی ہے۔

اسکرین ریڈرز

iOS کے لیے VoiceOver، ‏‎Android کے لیے TalkBack اور وائرلیس بریل ڈسپلے کی مطابقت کے ساتھ، ایپ نابینا مسافروں کے لیے ان کی مطلوبہ منازل تک پہنچنا آسان بنا رہی ہے۔ نیز، نقدی کے بغیر ادائیگی کے لیے رقم گننے اور نقدی کا تبادلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈرائیور ایپ

ڈرائیورز اپنی شناخت ڈرائیور ایپ میں سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے شخص کے بطور کروا کر ایسی خصوصیات ان لاک کر سکتے ہیں جو ڈرائیو کرنا آسان بناتی ہیں اور مسافروں کے ساتھ مواصلت کرنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔

سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز

Uber کے ہزاروں ڈرائیورز جو سماعت سے محروم ہیں یا کمزور سماعت رکھتے ہیں امریکہ میں اوسطاً دیگر ڈرائیورز کے مقابلے میں ماہانہ زیادہ سفر فراہم کرتے ہیں۔

ایکسیسیبلٹی لیڈرز کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا

کمیونیکیشن سروس فار دی ڈیف، نیشنل ایسوسی ایشن آف دی ڈیف اور ٹیلی کمیونیکیشنز فار دی ڈیف اینڈ ہارڈ آف ہیئرنگ انکارپوریشن (TDI) کے ساتھ ہماری پارٹنرشپس ہمیں مستقل ایسے نئے طریقہ کار اور خصوصیات بنانے میں مدد کر رہی ہیں جو سماعت سے محروم ڈرائیورز کے لیے ٹرپس کو بہتر بناتے ہیں۔

Uber کو Ruderman Best in Business 2016 میں نامزد کیا گیا

ستمبر 2016 میں، Ruderman Family Foundation نے Uber کو ان 18 نمایاں کمپنیوں میں سے ایک مانا جو معذور افراد کو سپورٹ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

گفتگو کا آغاز کریں

بہرے پن سے متعلق بیداری کے مہینے کے اعتراف میں، ہم نے ایک نیا ٹول لانچ کیا ہے جو مسافروں کو ان کے سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے ڈرائیورز کے ساتھ امریکی اشاروں کی زبان میں آسان فقرے سکھا کر مواصلت میں مدد کرے گا۔