Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

سفر اور کھانے کے واؤچرز کے ساتھ کسی بھی تجربے کو بہتر بنائیں

واؤچرز کے ساتھ اپنے کاروبار کو منفرد بنائیں

واؤچرز ایک ایسا حل ہے جو تنظیموں کو Uber کے ساتھ سفر اور Uber Eats کے ساتھ آرڈر کرنے کے لیے مکمل یا جزوی طور پر ادائیگی کرنے کا آپشن دیتا ہے۔ واؤچرز کمپینز Uber for Business کے ڈیش بورڈ سے آسانی سے بنائی اور منظم کی جا سکتی ہیں۔

  • ایونٹس کو یادگار بنائیں

    چھٹیوں کی پارٹیوں، کسٹمر کی ملاقاتوں وغیرہ کیلئے کھانے یا سفر کور کر کے ایونٹس کی ورچوئل یا شخصی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں۔

  • ملازمین کی مشغولیت کو بڑھائیں

    ماہانہ سفر یا کھانے کے کریڈٹس کی پیشکش کر کے دکھائیں کہ آپ پروا کرتے ہیں یا انٹرویوز کیلئے سفر پر سبسڈی دے کر اپنے حریفوں سے ممتاز نظر آئیں۔

  • کسٹمرز کو بہتر طریقے سے مطمئن کریں

    سبسڈی والے سفر کی پیشکش کریں تاکہ لوگ واپس آتے رہیں، کسٹمر کی ترغیبات کے ساتھ ڈیمانڈ بڑھائیں وغیرہ۔

1/3

شروع کرنا آسان ہے

مرحلہ 1: فعال کریں

اپنے Uber for Business ڈیش بورڈ پر واؤچرز کمپینز فعال کریں اور لوگوں کو ایڈمن کی رسائی دینے کیلئے نامزد کریں۔

مرحلہ 2: بنائیں

اپنی پسند کے پیرامیٹرز کے ساتھ ڈالر کی رقم، مقامات اور تاریخ اور وقت کے دورانیے سمیت سنگل یا بلک واؤچرز کو حسب ضرورت بنائیں۔

مرحلہ 3: تقسیم کریں

واؤچرز بذریعہ ای میل، ٹیکسٹ میسج، URL یا براہ راست Uber ایپ میں بھیجیں۔ پھر مہمانوں کو ان کے واؤچرز کو ضرورت کے مطابق ریڈیم کروانے کے لیے یاددہانی بھیجیں۔

مرحلہ 4: ریڈیم کریں

اس کے بعد کسٹمرز یا ملازمین واؤچرز کو اپنی ذاتی Uber پروفائل میں شامل کر سکتے ہیں جہاں چیک آؤٹ پر واؤچرز کو لاگو کیا جائے گا۔

ایک جگہ سے واؤچرز کا نظم کریں

ہمارے نئے ڈیزائن کردہ ڈیش بورڈ میں استعمال میں آسان خصوصیات ہیں جو واؤچرز بنانے اور تقسیم کرنے کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بناتی ہیں۔ لوگ بعد میں آپ کا شکریہ ادا کریں گے۔

  • بغیر کسی رکاوٹ کے واؤچرز بھیجیں

    اپنے ملازمین کو براہ راست ڈیش بورڈ سے سفر یا کھانے کے واؤچرز دیں، اس سے آپ وقت اور پیسہ دونوں بچاتے ہیں۔

  • اپنی مواصلتوں کو شیڈول کریں

    اپنے واؤچرز بھیجنے کی تاریخ کو پہلے سے شیڈول کر کے اپنی کمپینز کو پیشگی طور پر تیار کریں۔

  • ادائیگی کے متعدد طریقے استعمال کریں

    آسان رپورٹنگ اور اخراجات بندی کیلئے واؤچر کمپینز کو اپنی مرضی کے کارپوریٹ کارڈز پر چارج کریں۔

  • ایونٹ میں حاضری بڑھائیں

    کھانے اور سفر کیلئے آفرز کی پیشکش کر کے ورچوئل اور شخصی ایونٹس کیلئے ترغیبات بنائیں۔

  • اپنے لیے موزوں طور پر حسب منشا بنائیں

    اپنی تنظیم کے لوگو کے ساتھ واؤچر بھیج کر ایک زیادہ حسب منشا، بہتر اور مؤثر ٹچ پوائنٹ فراہم کریں۔

  • وصول کنندگان کو آسانی سے ہٹائیں

    اگر آپ کے شرکت کنندہ کی فہرست منتقل ہو گئی ہے تو سب کیلئے مزہ خراب کیے بغیر کمپین سے انفرادی وصول کنندگان کو ہٹائیں۔

1/6

واؤچر مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

حسب ضرورت بنانے میں آسان

واؤچرز ریڈیم کرنے کے طریقہ کار کو کنٹرول کرنے کے لیے تاریخ اور وقت جیسے پیرامیٹرز سیٹ کریں۔ اس کے علاوہ صرف ایسے سفر اور کھانوں کیلئے ادائیگی کریں جنہیں آپ کے مہمان واقعی استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کو کبھی بھی زیادہ ادائیگی نہ کرنی پڑے۔

ڈھلنے میں آسان

چاہے ملازمین گھر سے کام کر رہے ہوں یا ملک بھر میں، واؤچرز کہیں بھی موجود صارفین تک پہنچتے ہیں۔ بس قیمت کی قسم درج کریں اور کرنسی کنورٹ کرنے کی پریشانی Uber کو ہینڈل کرنے دیں۔

بھیجنے میں آسان

تیزی کے ساتھ واؤچرز بنائیں اور ای میل، ٹیکسٹ اور دیگر چینلز کے ذریعے تقسیم کریں۔ اس کے بعد Uber for Business ڈیش بورڈ سے واؤچرز کی ریڈیمپشنز ٹریک کریں۔

Samsung reported an increase in Galaxy mobile device sales by 20% after giving customers $100 worth of Uber Eats credit.

اپنا کاروبار بڑھانا شروع کریں

واؤچرز کے سب سے مقبول وسائل

ملازمین کی مشغولیت کو مضبوط بنانا

دیکھیں کہ کس طرح ملازمین کے لیے کھانے کے واؤچرز ان کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں اور ٹیمز کو سراہے جانے کا احساس دلا سکتے ہیں۔

ورچوئل ایونٹ کے شرکاء کو مشغول کرنا

گھر سے کام کرنے والے ملازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، دریافت کریں کہ واؤچرز ورچوئل ایونٹ کے شرکاء کو مشغول رکھنے میں کس طرح مدد کرتے ہیں۔

ٹاپ کمپنیوں میں Uber Eats کریڈٹ دینا

دیکھیں کہ کس طرح Coca-Cola جیسی کمپنیاں صارفین اور ملازمین کے ساتھ جڑے رہنے کیلئے Uber Eats کریڈٹ دیتی ہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  • واؤچرز کے ساتھ، آپ Uber کریڈٹ کو استعمال کرنے کے طریقے پر کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے اسے اپنی ٹیم یا کلائنٹس میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ میعاد ختم ہونے کی تاریخیں، مقام کی پابندیوں وغیرہ جیسے پیرامیٹرز کے ساتھ آپ صرف مخصوص کیسز جیسے مخصوص ایونٹ یا کام کے اوقات کے اندر سفر یا کھانے خریدنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

    گفٹ کارڈز ملازمین یا صارفین کے لیے ایک کہیں زیادہ آزاد تجربہ پیش کرتے ہیں جس سے انہیں یہ آزادی ملتی ہے کہ وہ Uber کریڈٹ کی فراہم کردہ رقم کو جیسے چاہیں استعمال کریں۔ آپ یہاں گفٹ کارڈز خرید سکتے ہیں۔

  • آپ واؤچر کی خریداریوں کے لیے صرف اس وقت ادائیگی کرتے ہیں جب آپ کا ملازم یا کسٹمر واؤچر کو سفر یا کھانے پر لاگو کر کے اسے ریڈیم کرتا ہے۔ اس وقت، آپ کو صارف کی خرچ کی گئی رقم کیلئے چارج کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ واؤچرز میں 100$ تقسیم کرتے ہیں اور صرف 50$ استعمال ہوتے ہیں تو آپ 50$ ادا کریں گے۔

    دوسری طرف گفٹ کارڈز کے ساتھ آپ کریڈٹ کی پوری رقم پیشگی طور پر خریدتے ہیں۔

  • کمپنیاں ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کیلئے واؤچرز استعمال کرتی ہیں، یہ ورچوئل یا شخصی ایونٹ کیلئے کھانے خریدنے کا ایک قابل توسیع طریقہ ہے، اپنے کاروبار کیلئے سفر کو سبسڈی دینے کا ایک سسٹم ہے یا یہاں تک کہ انعامات کے پروگرام کے حصے کے بطور کسٹمرز کیلئے ترغیب بھی ہے۔

    کمپنیاں اکثر ملازمین کے سال کے اختتام یا چھٹیوں کے گفٹ، کارپوریٹ گفٹس یا کسٹمرز کو شکریہ کہنے اور انعامات اور تحائف کے طور پر گفٹ کارڈز خریدتی ہیں۔

  • واؤچر کی رقم تنظیم کی کرنسی میں کمپنی کو چارج کی جائے گی، نہ کہ ٹرپ یا آرڈر کی کرنسی میں۔ آپ واؤچر بنانے کے پراسیس کے حصے کے طور پر کرنسی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ واؤچر کی قیمت کسی خاص کرنسی کے لیے سیٹ کی جائے گی لیکن صارفین اسے ہمیشہ اپنی مقامی کرنسی (یا اس جگہ کی کرنسی جہاں وہ ٹرپ یا کھانے کا آرڈر دے رہے ہیں) میں دیکھیں گے۔

  • اپنی مرضی کے پیرامیٹرز کے ساتھ سنگل یا بلک واؤچرز حسب منشا بنانے اور تخلیق کرنے کے بعد آپ ان واؤچرز کو بذریعہ ای میل، ٹیکسٹ پیغام یا URL یا اسے Uber ایپ میں درج کر کے تقسیم کر سکتے ہیں۔ آپ ضرورت کے مطابق وصول کنندگان کو ریڈیم کرنے کی یاد دہانیاں بھی بھیج سکتے ہیں۔

  • ملازمین یا کسٹمرز کو اپنا واؤچر بذریعہ ای میل، ٹیکسٹ پیغام یا URL یا اسے اپنی Uber ایپ میں درج کر کے موصول ہوگا۔ تنظیم کی طرف سے بھیجے گئے لنک پر کلک کرنے کے بعد وہ اپنا واؤچر اپنی ذاتی Uber پروفائل پر شامل کر سکتے ہیں۔ واؤچر چیک آؤٹ پر لاگو کیا جائے گا۔

  • ہمارا امدادی مرکز چیک کریں یا business-support@uber.com پر سپورٹ سے رابطہ کریں۔