قیمت بندی کے لیے ہماری حکمت عملی
آپ کے کاروبار کو سفر اور کھانے کی ڈیلیوری کیلئے ہمارے معیاری ریٹس ہی بل کیے جاتے ہیں۔
کیا آپ کوئی بڑا کاروبار ہیں جسے حسب ضرورت سلوشنز کی تلاش ہے؟ ہم سے رابطہ کریں۔
Uber for Business کے ساتھ قیمت بندی کس طرح کام کرتی ہے
کوئی سروس فیس نہیں ہے
وہ کسٹمرز جو براہ راست سائن اپ کرتے ہیں اور جنہیں حسب ضرورت سلوشنز کی ضرورت نہیں' ہوتی کبھی سروس فیس کی ادائیگی نہیں کرتے۔ اور یہ بات حتمی ہے۔
صرف معیاری ریٹس
کاروباری اور ذاتی استعمال کیلئے سفر اور کھانوں کی قیمتیں مماثل ہیں۔
بغیر کسی اضافی لاگت کے طاقتور خصوصیات تک رسائی پائیں
حسب ضرورت پروگرامز
دن، وقت، مقام اور بجٹ کے لحاظ سے باآسانی پابندیاں اور الاؤنسز سیٹ کریں۔ آپ مختلف ٹیمز یا ڈپارٹمنٹس کیلئے بھی حسب ضرورت بنا سکتے ہیں۔
اخراجات کی خودکار مصالحت
ہم خودکار بلنگ اور مصالحت فعال کرنے کیلئے SAP Concur اور اخراجات کے دیگر فراہم کنندگان کے ساتھ انضمام کرتے ہیں تاکہ سب کا وقت بچ سکے۔
بلنگ کے لچکدار آپشنز
آپ کا کاروبار فی ٹرپ یا کھانے کے آرڈر ادائیگی کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے یا پھر ماہانہ بل کی درخواست کر سکتا ہے۔ پیشگی اخراجات یا کم از کم خرچ کی کوئی شرط نہیں ہے۔
حسب ضرورت اخراجات کے کوڈز
حسب ضرورت اخراجات کے کوڈز کے ذریعے سب کا وقت بچائیں اور سر دردی ختم کریں۔ کوڈز یہ یقینی بناتے ہیں کہ سفر اور کھانے مصالحت کیلئے درست طریقے سے کوڈ ہیں۔
مرکزی ادائیگی
آپ کے پاس اپنی ٹیم کو ایک ہی کمپنی کریڈٹ کارڈ پر چارج کرنے کی سہولت دینے کا آپشن ہوتا ہے۔ باز ادائیگیاں یا مینیجر کی منظوریاں اب اور نہیں۔
رپورٹنگ اور انسائٹس
ماہانہ رپورٹس آپ کو خرچ اور استعمال کے حوالے سے بے مثل مرئیت فراہم کرتی ہیں تاکہ آپ اپنی پالیسیوں کی نوک پلک سنوار سکیں اور اپنے حتمی بیلنس کو بہتر بنا سکیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
- Uber for Business اخراجات کا انتظام کرنے والے کون سے سسٹمز کے ساتھ انتظام کر سکتی ہے؟
ہم Certify، Chrome River، Expensify، Expensya، Freedom، Happay، Rydooِ SAP Concur، Serko، Zeno اور Zoho Expense کے ساتھ انضمام کرتے ہیں۔
- بلنگ کے کون سے آپشنز دستیاب ہیں؟
بلنگ کا ڈیفالٹ آپشن فی ٹرپ ادائیگی ہے۔ ماہانہ بلنگ ان اکاؤنٹس کیلئے دستیاب ہے جو ماہانہ $2,500 سے زائد خرچ کرتے ہیں۔
- مجھے سفر یا کھانے کے لیے کب چارج کیا جاتا ہے؟
جب آپ اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے یا کھانے کی ڈیلیوری موصول ہو جائے گی تو حتمی قیمت کا حساب خودکار طور پر لگایا جائے گا اور آپ کے سیٹ کردہ ادائیگی کے طریقے پر چارج کیا جائے گا۔
- میں ایپ میں قیمت کا اندازہ کیسے حاصل کروں؟
ایپ کھولیں اور 'کہاں جانا ہے' باکس میں اپنی منزل درج کریں۔ سفر کے ہر آپشن کیلئے قیمت کا اندازہ ظاہر ہوگا۔
- قیمتوں کا اندازہ کیسے لگایا جاتا ہے؟
زیادہ تر شہروں میں، لاگت کا حساب پیشگی لگایا جاتا ہے، اس سے پہلے کہ آپ اپنے سفر کی توثیق کر سکیں۔ دیگر شہروں میں، آپ کو قیمت کی رینج کا اندازہ نظر آئے گا۔
آپ کا کاروبار کامیاب ہو رہا ہے۔ ہم مدد کے لیے موجود ہیں۔
اس کا طریقہ کار
مجموعی جائزہ
پروڈکٹس اور خصوصیات
سلوشنز
سفر
Eats
ڈیلیوری
انڈسٹریز اور ٹیمز
انڈسٹریاں
ٹیمز
وسائل
وسائل
کسٹمر سپورٹ