Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

سیئٹل ٹیکوما بین الاقوامی ائیرپورٹ (SEA)

روایتی سیئٹل ہوائی اڈہ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ سی ٹیک ایئر پورٹ سے اسپیس نیڈل یا پائیک پلیس مارکیٹ سے سی ٹیک تک جا رہے ہوں، اپنی منزل تک Uber ایپ کے ذریعے جائیں جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں۔ SEA آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

سیئٹل, WA 98158
+1 206-787-5388

search
کہاں سے؟
Navigate right up
search
کہاں؟

دنیا بھر میں سفر کی درخواست کریں

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

علاقے میں سواری کرنے کے طریقے

پک اپ پر سیئٹل ٹیکوما بین الاقوامی ائیرپورٹ (SEA)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ SEA ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

اگر آپ Uber Black یا Black SUV کی درخواست کر رہے ہیں، تو SEA (سامان کے دعوے سے باہر) آمد کی سطح پر اپنے منتخب دروازے پر اپنے ڈرائیور سے ملیں۔

سواری کے دیگر اختیارات کے لیے، پارکنگ گیراج تک جانے کے لیے اسکائی برج کا استعمال کریں اور تیسری منزل پر اپنے رائیڈ شیئر ڈرائیور سے ملیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ کر لیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنی سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

سیئٹل ہوائی اڈہ نقشہ

سیئٹل-ٹیکوما بین الاقوامی ائیرپورٹ میں ایک مرکزی ٹرمینل عمارت اور 2 سیٹلائٹ ٹرمینلز، شمالی سیٹلائٹ ٹرمینل اور جنوبی سیٹلائٹ ٹرمینل ہیں۔

سی ٹیک ائیرپورٹ کا نقشہ

مسافروں کے اہم ترین سوالات

  • جی ہاں۔ دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی اس فہرست پر جائیں جہاں آپ Uber کے ذریعے سفر کی درخواست کر سکتے ہیں۔

  • SEA تک (یا سے) Uber ٹرپ کی لاگت کا انحصار آپ کے درخواست کردہ سفر کی قسم، ٹرپ کی طوالت اور دورانیے کے اندازے، ٹولز اور سفر کے لیے موجودہ مطالبے پر مشتمل عوامل پر ہوتا ہے۔

    آپ درخواست کرنے سے پہلے یہاں جا کراور اپنا پک اپ کا مقام اور منزل درج کر کے قیمت کا اندازہ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد جب آپ سفر کی درخواست کرتے ہیں تو آپ کو ایپ میں رئیل ٹائم عوامل کے لحاظ سے اپنی اصل قیمت نظر آئے گی۔

  • پک اپ کے مقامات آپ کے درخواست کردہ سفر کی قسم اور ائیرپورٹ کے سائز پر منحصر ہو سکتے ہیں۔ ایپ میں اپنے ڈرائیور سے ملنے کی جگہ کے حوالے سے موجود ہدایات پر عمل کریں۔ آپ مقررہ ایئرپورٹ رائیڈ شیئر زونز کی طرف اشارہ کرنے والی علامات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

مزید معلومات

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

سی ٹیک وزٹر کی معلومات

سیئٹل-ٹیکوما بین الاقوامی ائیرپورٹ مسافروں کے ٹریفک کے لحاظ سے دنیا کا اکتیسواں مصروف ترین ائیرپورٹ ہے اور یہ سالانہ 46 ملین سے زائد مسافروں کو سروس فراہم کرتا ہے۔ ڈاؤن ٹاؤن سیئٹل کے جنوب سے 14 میل (23 کلو میٹر) اور ڈاؤن ٹاؤن ٹیکوما کے جنوبی مشرقی جانب 18 میل (29 کلو میٹر) کے فاصلے پر واقع یہ ائیرپورٹ دونوں مقامات سے تقریباً آدھے گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔

Sea-Tac ائیرپورٹ کے ٹرمینلز

SEA ائیرپورٹ میں 3 ٹرمینل عمارتیں ہیں: مرکزی ٹرمینل اور 2 سیٹلائٹ ٹرمینلز (نارتھ اور ساؤتھ)، مرکزی ٹرمینل 4 کنکورسز (A، B، C اور D) میں منقسم ہے۔ سیئٹل ائیرپورٹ کے لاؤنجز تمام ٹرمینل میں موجود ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل معلومات کے ذریعے اپنے ٹرپ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

SEA مرکزی ٹرمینل

  • Aer Lingus
  • Air Canada
  • Alaska
  • American
  • Delta
  • Frontier
  • JetBlue
  • Southwest
  • Spirit
  • Sun Country
  • United
  • Alaska Lounge
  • Delta Sky Club
  • The Club at SEA
  • United Club
  • USO Lounge

SEA نارتھ سیٹلائٹ ٹرمینل

  • Alaska
  • Alaska Lounge

SEA ساؤتھ سیٹلائٹ ٹرمینل

  • Aeroméxico
  • Air France
  • All Nippon
  • Asiana
  • British Airways
  • Condor
  • Emirates
  • Eurowings
  • EVA Air
  • Hainan
  • Hawaiian
  • Icelandair
  • Korean Air
  • Lufthansa
  • Norwegian
  • Thomas Cook
  • Virgin Atlantic
  • Volaris
  • Xiamen
  • British Airways Club Lounge
  • Delta Sky Club
  • The Club at SEA

Sea-Tac کا بین الاقوامی ٹرمینل

سیئٹل ائیرپورٹ کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے بورڈنگ نارتھ سیٹلائٹ ٹرمینل پر ہوتی ہے جس کے 14 گیٹ ہیں (S1-S12، S15-S16)۔ SEA 28 بین الاقوامی منزلوں تک نان اسٹاپ پروازیں آفر کرتا ہے۔

Sea-Tac ائیرپورٹ میں ڈائننگ

سیئٹل ائیرپورٹ میں 40 سے زائد ڈائننگ کے آپشنز ہیں جو مختلف قسم کے کھانے اور مشروبات پیش کرتے ہیں۔ مسافر فاسٹ فوڈ چینز اور ٹیبل سروس والے خود مختار ریسٹورنٹس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر سیئٹل ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹس مرکزی ٹرمینل میں موجود ہیں۔

Sea-Tac ائیرپورٹ میں گھومنا پھرنا

SEA ائیرپورٹ میں مسافروں کے لیے ٹرانسپورٹیشن 3 لائن خود کار مسافروں کو سفر کروانے والے سسٹم کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے جسے Satellite Transit System (STS) کہا جاتا ہے۔ زیر زمین سسٹم لوگوں کو مرکزی ٹرمینل کے 4 کنکورسز اور 2 سیٹلائٹ ٹرمینلز کے بیچ سفر کرواتا ہے۔ STS کے 6 اسٹیشنز ہیں جو مندرجہ ذیل جگہوں پر موجود ہیں:

  • مرکزی ٹرمینل کے جنوبی کونے پر (کنکورس A کے قریب)
  • کنکورس B
  • کنکورس C
  • ؐمرکزی ٹرمینل کے شمالی کونے پر (کنکورس D کے قریب)
  • نارتھ سیٹلائٹ ٹرمینل (N گیٹ)
  • ساؤتھ سیٹلائٹ ٹرمینل (S گیٹ)

Sea-Tac ائیرپورٹ میں کرنے لائق کام

سیئٹل ائیرپورٹ روزانہ لائیو موسیقی کے پروگرام کی میزبانی کرتا ہے جس میں پورے امریکہ سے فنکار حصہ لیتے ہیں۔ بصری آرٹ Sea-Tac ائیرپورٹ واک میں موجود ہے، یہ ایک نصف میل کی گزرگاہ ہے جس میں 16 سے زائد مستقل آرٹ انسٹالیشنز ہیں۔ ائیرپورٹ پر کچھ سرگرمی کے متلاشی مسافر مساج کروا سکتے ہیں یا پھر کنکورس C میں نیل سیلون جا سکتے ہیں۔ ائیرپورٹ کی دکانوں کی رینج اخبارات کے اسٹینڈز سے لے کر ملبوسات کے اسٹورز تک ہے۔

Sea-Tac ائیرپورٹ میں کرنسی ایکسچینج

مسافروں کے لیے سیئٹل ائیرپورٹ کرنسی ایکسچینج کی آفسز سیکورٹی سے پہلے، سامان وصول کرنے کی جگہ پر اور ساؤٹھ سیٹلائٹ ٹرمینل میں موجود ہیں۔

Sea-Tac ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز

چاہے آپ کا عارضی قیام ہو یا پرواز میں پوری رات کی تاخیر ہو یا پھر آپ کو وزٹ کے لیے Sea-Tac کے قریب کوئی جگہ قیام کرنے کے لیے چاہیے ہو، قریب میں ہی 35 سے زائد ہوٹلز اور رہائش کی جگہیں ہیں۔

SEA کے قریب دلچسپی مقامات

  • کیپٹل ہل
  • پائیک پلیس مارکیٹ
  • اسنوقولمی فالز، اسنوقولمی
  • اسپیس نیڈل

Sea-Tac کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں۔

Facebook
Instagram
Twitter

اس صفحے پر فریق ثالث کی ویب سائٹس کی ایسی معلومات موجود ہیں جو Uber کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور یہ معلومات وقتاً فوقتاً تبدیل یا اپ ڈیٹ ہو سکتی ہیں۔ اس صفحے میں شامل ایسی تمام معلومات جن کا Uber یا اس کے آپریشنز سے براہ راست تعلق نہیں ہے صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور کسی بھی صورت ان پر انحصار کرنا یا پھر یہاں موجود معلومات سے کسی بھی قسم کی ضمانتیں بنانے کے لیے ان کی تشریح کرنا یا ان سے اس طرح کی تاویل نکالنا درست نہیں ہوگا۔ کچھ مخصوص شرائط اور خصوصیات ملک، خطے اور شہر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔