Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

استنبول صبیحہ گوکن بین الاقوامی ائیرپورٹ (SAW)

روایتی صبیحہ گوکن ائیرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ SAW ایئرپورٹ سے استنبول کی طرف جا رہے ہوں یا استنبول سے SAW ایئرپورٹ کی طرف، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ SAW آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

34906
+90 216-588-88-88

search
Where from?
Navigate right up
search
Where to?

دنیا بھر میں کہیں سے بھی سفر کی درخواست کریں

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

اس جگہ پہنچنے کے طریقے

استنبول صبیحہ گوکن بین الاقوامی ائیرپورٹ پر پک اپ (SAW)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ SAW ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

آپ کو براہ راست ایپ میں صبیحہ گوکن ائیرپورٹ پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ استنبول صبیحہ گوکن بین الاقوامی ائیرپورٹ پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ SAW پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

مسافروں کے اہم ترین سوالات

  • SAW ائیرپورٹ پر Uber دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے، سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔

  • چاہے ٹرپ زیادہ طویل نہ بھی ہو، صبیحہ گوکن ائیرپورٹ آنے اور جانے کے Uber کے ریٹس پھر بھی وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹرپ کی قیمتوں کے اندازے کے لیے Uber کا قیمت کا تخمینہ کار چیک کریں۔

  • پک اپ کی ٹائمنگ دن کے اوقات، روڈ پر موجود ڈرائیورز کی تعداد اور دیگر عوامل کے لحاظ سے متغیر ہو سکتی ہے۔

مزید معلومات

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

استنبول ائیرپورٹ ٹرمینل میں کرنے لائق کام

SAW ائیرپورٹ پہنچنے یا وہاں سے آنے والوں کے لیے Uber بہترین چوائس ہے۔ سالانہ 25 ملین سے زائد مسافروں کو خوش آمدید کہنے والا صبیحہ گوکن ائیرپورٹ استنبول کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک ہے جو کہ شہر کے مشرقی حصے کے مسافروں کے لحاظ سے بہترین جگہ پر موجود ہے۔ صبیحہ گوکن ائیرپورٹ استنبول کے ایشیائی حصے کی جانب ہے اور شہر کے مرکز سے تقریباً 50 کلو میٹر (31 میل) کے فاصلے پر ہے۔ شہر کے ایشیائی حصے تک سفر کرنے والے اور ڈیریکا ٹاؤن تک سفر کرنے والوں کے لیے بھی یہ اپنے 320,000 اسکوائر میٹر (3.4 ملین اسکوائر فٹ) کے جدید مسافر کے کمپلیکس کی وجہ سے ایک بہترین آپشن ہے۔

استنبول ائیرپورٹ کا ٹرمینل

صبیحہ گوکن ائیرپورٹ میں ایک ٹرمینل عمارت ہے جو بین الاقوامی اور ملکی دونوں قسم کی پروازوں کو سنبھالتی ہے اور اس میں 112 چیک ان کاؤنٹرز موجود ہیں۔ ائیرپورٹ کے اندر اور اس کی دور دراز عمارتوں میں، کانفرنس سینٹر اور ایک VIP عمارت بھی ہے نیز کار پارک، ہوٹل اور کھانے کا کورٹ بھی۔ صبیحہ گوکن ائیرپورٹ سے پرواز کرنے والی ائیر لائنز میں شامل ہیں:

  • Emirates
  • flydubai
  • Qatar
  • SunExpress
  • Turkish Airlines

SAW میں گھومنا پھرنا

چونکہ SAW ائیرپورٹ میں صرف ایک ہی ٹرمینل عمارت ہے لہذا ٹرمینلز کے بیچ شٹل حاصل کرنے کے لیے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں کو ائیرپورٹ سے لانے اور لے جانے کے لیے متعدد ٹرانسپورٹ کے آپشنز دستیاب ہیں بشمول ٹیکسیاں، بسیں، ٹرینیں اور Uber۔ TEM ہائی وے تک ایک براہ راست لنک بھی ہے جو استنبول صبیحہ گوکن ائیرپورٹ پر کار رینٹل استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے استنبول شہر کے مرکز تک آسان رسائی یقینی بناتا ہے۔ کار پارک 4 منزلہ ہے اور ایسے مسافروں کے لیے بہترین ہے جو اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر کے ائیرپورٹ تک آئے ہوں۔

صبیحہ گوکن ائیرپورٹ پر کرنے لائق کام

SAW ائیرپورٹ دکانوں کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے جو پورے سال کھلی رہتی ہیں لہذا چاہے آپ کو اپنی پرواز سے پہلے سفری ضرورت کی چیزیں لینی ہوں یا پھر اپنے دوستوں اور فیملی کے لیے کوئی یادگار چیز لینا چاہتے ہوں، آپ کے لیے آپشن موجود ہے۔ اس کی ڈیوٹی فری سروسز 4,500 اسکوائر میٹرز (48,400 اسکوائر فیٹ) تک پھیلے ہوئے نہایت بڑے انتخاب کے ساتھ بے حد وسیع ہیں۔

صبیحہ گوکن ائیرپورٹ کے لاؤنجز

SAW ائیرپورٹ میں ملی ہال اور بین الاقوامی ہال دونوں کے اندر متعدد لاؤنجز دستیاب ہیں جو آپ کو آپ کو ائیرپورٹ کی چہل پہل اور شور و غل سے دور پُرسکون ہونے کے لیے بہترین جگہ فراہم کرتے ہیں۔

صبیحہ گوکن ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز

صبیحہ ائیرپورٹ کے اندر ایک ہوٹل ہے جو اسے کسی عارضی قیام کرنے والوں یا علی الصبح استنبول پہنچنے والوں کے لیے بہترین چوائس بناتا ہے۔ یہ ایک تین منزلہ، 128 کمروں والا ہوٹل ہے جو یقیناً مسافروں کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہے اور اسے ائیر اور لینڈ سائیڈز دونوں پر رسائی حاصل ہے۔ ائیرپورٹ کے 30 منٹ کے اندر، مسافروں کو متعد بجٹ قیام کے آپشنز مل سکتے ہیں اور ساتھ ہی زیادہ شاہانہ ہوٹلز بھی۔ میٹنگ کے کمرے کی سہولیات ان میں سے کئی ہوٹلز پر دستیاب ہیں، ساتھ ہی کاروباری مراکز کی بھی، جو کسی بھی محو سفر کاروباری شخص پر سے دباؤ ہٹا سکتے ہیں۔

SAW ائیرپورٹ کے قریب دلچسپی کے مقامات

اگر آپ صبیحہ ائیرپورٹ پر طویل قیام کر رہے ہوں تو آپ کے پاس دریافت کرنے کے لیے کئی پُرکشش چیزیں اور جگہیں ہوں گی، بالخصوص اگر آپ کے پاس استنبول کے تاریخی شہر کے مرکز میں جانے کا وقت ہو، بشمول:

  • بلیو موسک (مسجد)
  • گلاٹا ٹاور
  • گرینڈ بازار
  • ایا صوفیہ
  • ٹوپکپی پیلس

استنبول SAW ائیرپورٹ کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں۔

Facebook
Instagram
Twitter

اس صفحے پر فریق ثالث کی ویب سائٹس کی ایسی معلومات موجود ہیں جو Uber کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور یہ معلومات وقتاً فوقتاً تبدیل یا اپ ڈیٹ ہو سکتی ہیں۔ اس صفحے میں شامل ایسی تمام معلومات جن کا Uber یا اس کے آپریشنز سے براہ راست تعلق نہیں ہے صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور کسی بھی صورت ان پر انحصار کرنا یا پھر یہاں موجود معلومات سے کسی بھی قسم کی ضمانتیں بنانے کے لیے ان کی تشریح کرنا یا ان سے اس طرح کی تاویل نکالنا درست نہیں ہوگا۔ کچھ مخصوص شرائط اور خصوصیات ملک، خطے اور شہر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔