Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

Adolfo Suárez Madrid-Barajas Airport (MAD)

روایتی میڈرڈ ائیرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ میڈرڈ ایئرپورٹ سے شہر کے مرکز کی طرف جا رہے ہوں یا میوزیو ڈیل پراڈو سے میڈرڈ ایئرپورٹ، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ MAD آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

میڈرڈ, 28042
+34 913-21-10-00

search
Where from?
Navigate right up
search
Where to?

Request a ride around the world

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

Ways to ride in the area

Pickup at Adolfo Suárez Madrid-Barajas Airport (MAD)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ MAD ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

آپ کو براہ راست ایپ میں میڈرڈ ائیرپورٹ پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ Adolfo Suárez Madrid-Barajas Airport پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ MAD پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

Top questions from riders

  • Uber میڈرڈ ائیرپورٹ پر دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • ائیرپورٹس پر Uber کے پک اپ کے مقامات تبدیل ہو سکتے ہیں لہذا اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے ہمیشہ سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔

  • میڈرڈ ائیرپورٹ تک یا وہاں سے ریٹس وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل کے لحاظ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ Uber ایپ میں ٹرپ کی قیمتوں کے اندازے کے لیے Uber کا قیمت کا تخمینہ کار چیک کریں۔

  • جب آپ سفر کی درخواست کرتے ہیں تو ایپ یہ اندازہ فراہم کرے گی کہ ڈرائیور کو آپ کے پک اپ کے مقام تک پہنچنے کے لیے کتنا وقت لگے گا۔

More information

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

میڈرڈ ائیرپورٹ وزٹر کی معلومات

میڈرڈ ائیرپورٹ سے پہلی کمرشل فلائٹس نے 1933 میں پرواز کی۔ اس کے بعد سے، یہ اسپین آنے والے سیاحوں کے لیے داخلے کے اہم مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔ ہر سال، MAD 58 ملین مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے اور 400,000 سے زائد پروازوں کو ہینڈل کرتا ہے۔ میڈرڈ باراجاس ائیرپورٹ میڈرڈ کے شہری مرکز کے شمالی مشرقی جانب تقریباً 15 کلو میٹر (9 میل) کے فاصلے پر واقع ہے جو کہ تقریباً 20 منٹ کا سفر ہے اور یہ Uber کو آپ کے آنے اور جانے کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔

میڈرڈ ائیرپورٹ کے ٹرمینلز

میڈرڈ ائیرپورٹ کے 5 ٹرمینلز ہیں: T1، T2، T3، T4 اور T4S۔ تمام ٹرمینلز بین الاقوامی، ملکی، شینجن اور نان شینجن پروازیں ہینڈل کرتے ہیں۔ مفت شٹل بسیں مسافروں کو ٹرمینلز کے بیچ ٹرانسپورٹ کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

میڈرڈ ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹس

MAD ایک بڑا ائیرپورٹ ہے جو مسافروں کے لیے مختلف قسم کے کھانے پینے کے آپشنز آفر کرتا ہے چاہے آپ اپنی پرواز سے پہلے یا بعد میں ایک بھرپور کھانے کی تلاش میں ہوں، ایک فرحت بخش ڈرنک یا پھر ایک فوری سنیک کی تلاش میں۔ ائیرپورٹ میں انتخاب کے لیے کئی گورمے ریسٹورنٹس ہیں جو دنیا بھر کے مختلف پکوان آفر کرتے ہیں بشمول جاپانی، فرانسیسی اور ظاہر ہے کہ ٹاپاس اور دیگر ہسپانوی عمدہ کھانے۔ اگر آپ کے پاس بیٹھ کر کھانے کا وقت نہیں ہے تو کئی ساتھ لے جانے کے آپشنز بھی موجود ہیں بشمول سینڈوچز، پیسٹریاں، سلاد اور دیگر لذیذ کھانے کی چیزیں اور ساتھ ہی فاسٹ فوڈ آپشنز جیسے کہ برگرز اور فرائز۔ بیئرز، شراب، اسپرٹس اور کوک ٹیلز سرو کرنے والے بارز کا انتخاب بھی موجود ہے۔

میڈرڈ ائیرپورٹ کی شاپس

ریٹیل کے پرستار میڈرڈ ائیرپورٹ کی شاپس سے کافی متاثر ہوں گے بالخصوص ڈیوٹی فری واک تھرو جو کہ اسپین میں سب سے بڑا ہے اور شاندار قیمتوں پر عالمی معیار کے برانڈز کے ایک بڑے انتخاب سے پروڈکٹس آفر کرتا ہے۔ باقی پورے ائیرپورٹ میں فیشن ایکسیسریز، ملبوسات، جیولری، گھڑیاں، الیکٹرونکس، ٹیک، آخری لمحے کی سفری ایکسیسریز اور یادگاریں فروخت کرنے والے اسٹورز ہیں۔ فٹ بال کے شائقین آفیشل رئیل میڈرڈ مرچنڈائز کے لیے کھیلوں کی شاپس بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔

میڈرڈ ائیرپورٹ کا لاؤنج ایریا

اگر آپ کے پاس اپنی پرواز سے پہلے فارغ وقت ہو تو MAD میں لاؤنجز کا شاندار انتخاب ہے جہاں مسافر کام کر سکتے ہیں یا کچھ دیر پُرسکون ماحول میں آرام کر سکتے ہیں۔ تمام ٹرمینلز میں لاؤنج ہے جو فیس کے عوض تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہے، بشمول بچوں والی فیملیز کے لیے۔ سروسز میں گرم اور ٹھنڈے کھانے اور ڈرنکس، اخبار اور میگزینز، شاورز، آرام دہ کرسیاں اور مفت wifi شامل ہیں۔

MAD میں سروسز

میڈرڈ ائیرپورٹ میں مسافروں کے لیے کئی سروسز دستیاب ہیں جو بلا جھنجھٹ اور خوشگوار ٹرپ یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی فیملیز کو پلے ایریا، دودھ پلانے کے لیے لاؤنج، عارضی طور پر اسٹرولرز اور سیکورٹی چیکس تک ترجیحی رسائی مل سکتی ہے۔ محدود حرکت کر پانے والے لوگوں کے لیے مدد دستیاب ہے تاہم اسے آپ کے پرواز کے وقت سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے درخواست کرنا ضروری ہے۔ کاروباری مسافر کام کی جگہیں اور میٹنگ اور پریزینٹیشن کے کمرے استعمال کر سکتے ہیں۔

میڈرڈ ائیرپورٹ کے ہوٹلز

ائیرپورٹ کے قریب کئی رہائش کے آپشنز موجود ہیں۔ اگر آپ کو علی الصبح پرواز نہیں کرنی تو میڈرڈ میں، ائیرپورٹ سے ایک باسہولت Uber ٹرپ کے فاصلے پر سینکڑوں ہوٹلز موجود ہیں۔

میڈرڈ ائیرپورٹ کے قریب دلچسپی کے مقامات

میڈرڈ اسپین کا دارالحکومت ہے اور وزٹرز شہر کی مختلف گزرگاہیں، اسکوائرز اور پارکس دریافت کر سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ کہ میڈرڈ دنیا کے مقبول ترین فٹ بال کلبز میں سے ایک کا گھر ہے، یہ فنون لطیفہ، فن تعمیر اور ریسٹورنٹس کے حوالے سے بھی بے مثال ہے۔ علاقہ کی کچھ ہائی لائٹس میں شامل ہیں:

  • میوزیو ڈیل پراڈو
  • پارک ڈیل بوئین ریٹیرو
  • رئیل اکیڈمیا ڈی بیلاس آرٹیس ڈی سان فرنانڈو
  • ٹیٹرو رئیل اوپرا ہاؤس

MAD کے بارے میں مزید معلموات یہاں حاصل کریں۔

Facebook
Instagram
Twitter

This page contains information from third-party websites that are not under the control of Uber and that may be periodically changed or updated. Any information included on this page that is not directly related to Uber or its operations is for informational purposes only and in no way shall be relied upon, or interpreted or construed to create any warranties of any kind, either express or implied, regarding the information contained herein. Certain requirements and features vary by country, region, and city.