Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

لندن سٹی ائیرپورٹ (LCY)

روایتی لندن سٹی ائیرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ لندن سٹی ایئرپورٹ سے لندن طرف جا رہے ہوں یا شہر کے مرکز سے ایئرپورٹ کی طرف، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ LCY آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

E16 2PX
+44 20-7646-0000

search
Where from?
Navigate right up
search
Where to?

دنیا بھر میں کہیں سے بھی سفر کی درخواست کریں

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

اس جگہ پہنچنے کے طریقے

لندن سٹی ائیرپورٹ پر پک اپ (LCY)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ LCY ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

آپ کو براہ راست ایپ میں لندن سٹی ائیرپورٹ پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ لندن سٹی ائیرپورٹ پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ LCY پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

مسافروں کے اہم ترین سوالات

  • LCY ائیرپورٹ پر Uber دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے، سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔

  • چاہے ٹرپ زیادہ طویل نہ بھی ہو، لندن سٹی ائیرپورٹ آنے اور جانے کے Uber کے ریٹس پھر بھی وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ پارکنگ چارجز اور ائیرپورٹ فیس بھی آپ کے ٹرپ کی حتمی قیمت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

  • پک اپ کی ٹائمنگ دن کے اوقات، روڈ پر موجود ڈرائیورز کی تعداد وغیرہ کی بنیاد پر متغیر ہو سکتی ہے۔ اپنے سفر کی درخواست کرنے کے بعد، وقت انتظار کے اندازے کے لیے ایپ چیک کریں۔

مزید معلومات

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

لندن سٹی ائیرپورٹ ٹرمینلز: وزٹر کی معلومات

لندن سٹی ائیرپورٹ (LCY) پہنچنے یا وہاں سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے Uber بہترین چوائس ہے۔ یورپ اور نیویارک سٹی تک کاروباری سفر پر زیادہ توجہ کے ساتھ، LCY ائیرپورٹ ہر سال تقریباً 5 ملین مسافروں کو سنبھالتا ہے۔

LCY ٹرمینل

لندن سٹی ائیرپورٹ لند میں موجود دیگر زیادہ مشہور ائیرپورٹس جیسے کہ ہیتھرو، گیٹ وک اور اسٹینسٹیڈ کے مقابلے میں نسبتاً چھوٹا ہے۔ اس کا بس ایک مسافر کا ٹرمینل ہے جو 2 فلورز میں منقسم ہے۔ گراؤنڈ فلور پر چیک ان ڈیسکس اور متعدد سروس کی سہولیات موجود ہیں جبکہ بالائی لیول پر دکانیں، انتظار کی جگہیں، لاؤنجز اور ڈھیروں ریسٹورنٹ کی سہولیات موجود ہیں۔ LCY ائیرپورٹ سے باہر مندرجہ ذیل ائیر لائنز پرواز کرتی ہیں:

  • Alitalia
  • British Airways
  • SUN-AIR کی جانب سے آپریٹ کردہ British Airways
  • CityJet
  • Flybe
  • KLM
  • Lufthansa
  • Luxair
  • SWISS
  • TAP Air Portugal

LCY کے ریسٹورنٹس

لندن سٹی ائیرپورٹ میں بہت سے مختلف قسم کے ریسٹورنٹس، کیفے اور بارز آپ کے سیکورٹی سے گزرنے سے پہلے اور بعد میں بھی دستیاب ہیں۔ لہذا چاہے آپ تازہ بنے ہوئے کھانوں کی تلاش میں ہوں یا پھر چلتے پھرتے کھائے جانے والے فاسٹ فوڈ کی، پرواز سے پہلے زبردست کھانا حاصل کرنا آسان ہے۔

LCY تک پہنچنا

LCY ائیرپورٹ سینٹرل لندن کے مشرق کی جانب 10 کلومیٹرز (6 میل) کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ یہ کنیری ورف سے محض 5 کلومیٹر (3 میل) کے فاصلے پر ہے جو کہ اسے شہر کے سب سے قابل رسائی ائیرپورٹس میں سے ایک بناتا ہے۔ سینٹرل لندن سے محض 30 منٹ دور ہونے کی وجہ سے LCY ائیرپورٹ سے آنے اور جانے والے لوگوں کے لیے متعدد ٹرانسپورٹ کے آپشنز دستیاب ہیں۔ ڈوک لینڈز لائٹ ریلوے (DLR) بنیادی عوامی ٹرانسپورٹیشن کا آپشن ہے جبکہ متعدد بسیں بھی ائیرپورٹ کو سروس فراہم کرتی ہیں۔ کار کے ذریعے لندن LCY تک سفر کرنے والوں کے لیے پارکنگ کی سہولیات دستیاب ہیں اور Uber بھی ایک بہترین آپشن ہے۔ اگر آپ کا ائیرپورٹ پر اپنی کار پارک کرنے کا ارادہ ہے تو پیشگی بکنگ کروانا تجویز کیا جاتا ہے۔

LCY کی دکانیں

آخری منٹ میں یاد آنے والی سفری ضروریات سے لے کر لگژری یادگاروں تک، LCY میں آپشنز کی ایک وسیع رینج موجود ہے۔ اس کے علاوہ، لندن سٹی ائیرپورٹ کی ڈیوٹی فری دکانیں جو کہ سیکورٹی سے گزرنے کے بعد روانگیوں کے علاقے میں موجود ہیں، ایک طویل پرواز سے پہلے کچھ ریٹیل شوق پورا کرنے کے لیے بہترین ہیں، چاہے آپ لگژری گھڑیوں کی تلاش میں ہوں یا پھر قیمتی کاسمیٹکس کی۔

LCY پر کرنسی ایکسچینج

فی الحال ایکسچینج کی سہولیات LCY پر دستیاب ہیں اور آپ کرنسی یا پری پیڈ کارڈ پک اپ سے محض 4 گھنٹے پہلے بھی پیشگی آرڈر کر سکتے ہیں۔

LCY کے ہوٹلز

LCY کے قریبی علاقے میں 10 سے زائد ہوٹلز موجود ہیں جو قریبی ہوٹل حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے لوگوں کو رہائشی آپشنز کی شاندار رینج فراہم کرتے ہیں۔ سینٹرل لندن اتنا قریب ہونے کی وجہ سے انتخاب کے لیے بہت سے شاہانہ اور بجٹ ہوٹلز بھی موجود ہیں جو پیشہ ورانہ وابستگیوں والے مہمانوں کے لیے بہترین ہیں اور بہت سے ہوٹلز سفر کرنے والے پیشہ وروں کے لیے میٹنگ کے کمرے اور کاروباری سینٹرز بھی آفر کرتے ہیں۔

LCY کے قریب دلچسپی کے مقامات

لندن کے صدر مالیاتی ضلعے، کنیری ورف کے قریب واقع LCY ائیرپورٹ بقیہ لندن سے بھی قریب اور بآسانی قابل رسائی ہے لہذا اگر آپ کے پاس اپنی پرواز سے پہلے دلچسپی کے مقامات کو دیکھنے کے لیے کافی وقت ہو تو یہ بھی بآسانی ممکن ہے۔ صرف کچھ میل دور موجود گرین وچ کے بشمول، علاقے کی کچھ قابل توجہ جگہوں میں شامل ہیں:

  • دی کٹی سارک
  • گرین وچ پارک
  • دی نیشنل میری ٹائم میوزیم
  • دی رائل آبزرویٹری

LCY ائیرپورٹ کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں۔

Facebook
Instagram
Twitter

اس صفحے پر فریق ثالث کی ویب سائٹس کی ایسی معلومات موجود ہیں جو Uber کے کنٹرول میں نہیں ہیں اور یہ معلومات وقتاً فوقتاً تبدیل یا اپ ڈیٹ ہو سکتی ہیں۔ اس صفحے میں شامل ایسی تمام معلومات جن کا Uber یا اس کے آپریشنز سے براہ راست تعلق نہیں ہے صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہیں اور کسی بھی صورت ان پر انحصار کرنا یا پھر یہاں موجود معلومات سے کسی بھی قسم کی ضمانتیں بنانے کے لیے ان کی تشریح کرنا یا ان سے اس طرح کی تاویل نکالنا درست نہیں ہوگا۔ کچھ مخصوص شرائط اور خصوصیات ملک، خطے اور شہر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں۔