Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ (JNB)

روایتی جوہانسبرگ ایئرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ جوہانسبرگ ایئرپورٹ سے شہر کے مرکز کی طرف جا رہے ہوں یا شہر کے مرکز سے جوہانسبرگ ایئرپورٹ کی طرف، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ JNB آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

جوہانسبرگ, 1632
+27 11-921-6262

search
Where from?
Navigate right up
search
Where to?

Request a ride around the world

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

Ways to ride in the area

Pickup at او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ (JNB)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ JNB ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

آپ کو براہ راست ایپ میں جوہانسبرگ ایئرپورٹ پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ JNB پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

Top questions from riders

  • JNB ائیرپورٹ پر Uber دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے، سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔

  • چاہے ٹرپ زیادہ طویل نہ بھی ہو، او آر ٹیمبو ائیرپورٹ آنے اور جانے کے Uber کے ریٹس پھر بھی وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹرپ کی قیمتوں کے اندازے کے لیے Uber کا قیمت کا تخمینہ کار چیک کریں۔

  • پک اپ کی ٹائمنگ دن کے اوقات، روڈ پر موجود ڈرائیورز کی تعداد وغیرہ کی بنیاد پر متغیر ہو سکتی ہے۔

More information

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

جوہانسبرگ ائیرپورٹ وزٹر کی معلومات

JNB ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والوں کے لیے Uber بہترین چوائس ہے۔ او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ افریقہ کے براعظم کا مصروف ترین اور سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے کیونکہ یہ جوہانسبرگ، پریٹوریا اور اس سے آگے کے مسافروں کے لیے بین الاقوامی روانگیوں کا مرکزی پورٹ ہے۔ او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ کیمپٹن پارک، گوٹنگ میں جوہانسبرگ کے CBD سے تقریباً 30 منٹ کی ڈرائیو (27 کلو میٹر؛ 17 میل) اور پریٹوریا کے جنوب میں 80 کلو میٹر (50 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔

او آر ٹیمبو کے ٹرمینلز

او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ ٹرمینلز کی بجائے متعدد لیولز میں منقسم ہیں جس میں لیول 0 تمام بین الاقوامی اور ملکی ارائیولز اور ساتھ ہی سامان وصول کرنے کی جگہ کو سنبھالتا ہے۔ مسافر لیول 1 (بین الاقوامی روانگیاں) اور لیول 2 (ملکی روانگیاں) کے ذریعے گیٹس تک رسائی کر سکتے ہیں۔

لیول 1

  • British Airways
  • Emirates
  • Shongololo Premium Lounge

لیول 2

  • Mango Airlines
  • South African Airways

لیول 3

  • Bidvest Premier Lounge
  • Mashonzha Premium Lounge
  • دیگر پریمیم لاؤنجز

او آر ٹیمبو کے ریسٹورنٹس

او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ میں بہت سی کھانے اور پینے کی چوائسز آفر کی جاتی ہیں نیز کئی گورمے ایٹریز، فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس، بارز اور کیفے ائیرپورٹ کے ہر لیول پر، لینڈ سائیٹ اور ائیر سائیڈ دونوں میں اور سیکورٹی کے دونوں اطراف موجود ہیں۔

او آر ٹیمبو میں گھومنا پھرنا

چونکہ ائیرپورٹ میں ٹرمینلز کی بجائے متعدد لیولز ہیں، اس لیے ائیرپورٹ کے ہر حصے تک بآسانی پیدل رسائی کی جا سکتی ہے۔ او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ سے مرکزی جوہانسبرگ اور پریٹوریا میں براہ راست Gautrain ریل کنکشن بھی دستیاب ہے، ساتھ ہی ٹرمینل کے باہر ٹیکسی کی سروسز بھی موجود ہیں، لیکن صرف آفیشل ٹیکسی کی سروسز ہی استعمال کرنا یقینی بنائیں جو ACSA لوگو دکھائیں۔ Gautrain سروسز لیول 0 روانگیوں کے علاقے سے بآسانی قابل رسائی ہیں۔

او آر ٹیمبو میں کرنے لائق کام

30 سے زائد دکانوں میں قیمتی فیشن، جدید ترین ٹیکنالوجی، کھلونوں، کاسمیٹکس، پریمیم ڈیوٹی فری اور دیگر یادگار چیزوں اور خریداری کے مواقع شامل ہیں۔ مرکزی پریمیم لاؤنجز بھی او آر ٹیمبو کو پرواز سے قبل کچھ دیر آنکھیں موند کر آرام کرنے یا اپنی ای میلز چیک کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ بناتے ہیں۔ اگر آپ اس کی بجائے عارضی قیام کے دوران اپنا اضافی وقت جوبرگ میں لطف اندوز ہو کر گزارنا چاہتے ہیں تو Gautrain آپ کو پلک جھپکتے ہی شہر کے مرکز کے اندر لے جائے گی۔

او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ کے قریب ہوٹلز

ائیرپورٹ کے گردونواح میں رہائش کی جگہوں کے کئی آپشنز ہیں جن میں او آر ٹیمبو بین الاقوامی ائیرپورٹ کے 3 کلومیٹر (2 میل) کے اندر 10 سے زائد اور تھوڑے فاصلے پر کئی مزید ہوٹلز موجود ہیں۔ اس میں عارضی قیام کے لیے بجٹ آپشنز سے لے کر میٹنگ کے کمرے کی سہولیات اور کاروباری سینٹرز والے 5 اسٹار لگژری سوئیٹس سمیت ہر قسم کے آپشنز موجود ہیں، ساتھ ہی پُرسکون ہونے کے لیے ریسٹورنٹس اور بارز کا انتخاب بھی۔ بہت سے ہوٹلز شٹل سروسز بھی آپریٹ کرتے ہیں جس سے ائیرپورٹ آنے یا جانے کے لیے مؤثر ٹرانسپورٹ کا بندوبست ہو جاتا ہے۔

او آر ٹیمبو کے قریب دلچسپی کے مقامات

  • کونسٹیٹیوشن ہل، جوہانسبرگ
  • ایمپررز پیلس، کیمپٹن پارک
  • ہیکٹر پیٹرسن میموریل، جوہانسبرگ
  • کلپ ٹاؤن اوپن ائیر میوزیم، جوہانسبرگ
  • مابوننگ، جوہانسبرگ

او آر ٹیمبو ائیرپورٹ کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں۔

Facebook

This page contains information from third-party websites that are not under the control of Uber and that may be periodically changed or updated. Any information included on this page that is not directly related to Uber or its operations is for informational purposes only and in no way shall be relied upon, or interpreted or construed to create any warranties of any kind, either express or implied, regarding the information contained herein. Certain requirements and features vary by country, region, and city.