Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

فرینکفرٹ ایم مین ائیرپورٹ (FRA)

روایتی فرینکفرٹ ائیرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے شہر کے مرکز کی طرف جا رہے ہوں یا کلائن مارک تھالے سے فرینکفرٹ ایئرپورٹ کی طرف، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ FRA آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

فرینکفرٹ, 60547
+49 180-6-3724636

search
Where from?
Navigate right up
search
Where to?

Request a ride around the world

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

Ways to ride in the area

Pickup at فرینکفرٹ ایم مین ائیرپورٹ (FRA)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ FRA ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ کا ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ایپ میں بتائی گئی سمتوں پر عمل کریں

آپ کو براہ راست ایپ میں فرینکفرٹ ائیرپورٹ پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ فرینکفرٹ ایم مین ائیرپورٹ پر رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات بھی دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے ڈرائیور سے ملیں

اپنے مقرر کردہ FRA پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

Top questions from riders

  • Uber ایپ فرینکفرٹ ائیرپورٹ پر دستیاب ہے لہذا آپ جہاں بھی جانا چاہتے ہوں وہاں کے لیے ایک پُرسکون اور باسہولت ٹرپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

  • ائیرپورٹس پر Uber کے پک اپ کے مقامات تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اپنا پک اپ کا مقام تلاش کرنے کے لیے، ہمیشہ سفر کی درخواست کرنے کے بعد Uber ایپ چیک کریں۔

  • فرینکفرٹ ائیرپورٹ تک یا وہاں سے ریٹس وقت، ٹریفک اور دیگر عوامل کی وجہ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ٹرپ کی قیمتوں کے لیے Uber ایپ چیک کریں۔

  • جب آپ سفر کی درخواست کرتے ہیں تو ایپ یہ اندازہ فراہم کرے گی کہ ڈرائیور کو آپ کے پک اپ کے مقام تک پہنچنے کے لیے کتنا وقت لگے گا۔

More information

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

فرینکفرٹ ائیرپورٹ وزٹر کی معلومات

فرینکفرٹ ایم مین ائیرپورٹ 1936 میں شروع ہوا اور اب یہ جرمنی کے سب سے بڑے ائیرپورٹس میں سے ایک بن چکا ہے جو ہر سال تقریباً 70 ملین مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ یورپ کے لیے ایک اہم ٹرانسپورٹ ہب ہے اور جرمنی کا ایک ہی مقام کے اندر ملازمتوں کا سب سے بڑا کمپلیکس ہے جس میں 450 کمپنیوں اور تنظیموں میں تقریباً 81,000 لوگ ملازمت کرتے ہیں۔ ائیرپورٹ فرینکفرٹ کے جنوبی مشرقی طرف 12 کلو میٹر (7 میل) کے فاصلے پر واقع ہے جو اسے شہر کے مرکز سے ائیرپورٹ کے ڈراپ آف پوائنٹ تک تقریباً 15 منٹ کا ٹرپ بناتا ہے۔

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے ٹرمینلز

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے 2 ٹرمینلز ہیں، ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 2۔ ان دونوں ٹرمینلز کے بیچ نیویگیٹ کرنے کے لیے شٹل بس یا SkyLine ٹرین سروس دستیاب ہے۔ بین الاقوامی اور ملکی پروازیں دونوں ٹرمینلز استعمال کرتی ہیں لہذا اپنی روانگی کا ٹرمینل دھیان سے چیک کریں۔ فرینکفرٹ ائیرپورٹ میں لفتھانسا فرسٹ کلاس ٹرمینل بھی موجود ہے جو بالخصوص لفتھانسا کے فرسٹ کلاس مسافروں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے ریسٹورنٹس

چاہے آپ گورمے ناشتے کے خواہش مند ہوں یا ہلکا پھلکا لنچ کرنا چاہتے ہوں یا پھر بیٹھ کر ڈنر، فرینکفرٹ ائیرپورٹ آپ کو اپنی پسند کا ذائقہ فراہم کر سکتا ہے۔ کھانے کے آؤٹ لیٹس کا ایک بڑا انتخاب فوری اسنیکس سے لے کر کافی اضافی وقت والے لوگوں کو لذیذ مکمل کھانوں تک سب کچھ آفر کرتا ہے۔ معیاری کھانے پینے کی چیزوں جیسے کہ سینڈوچز، سوپ، سلاد، گرم اور ٹھنڈے مشروبات، اسموتھیز، جوسز اور پیسٹریوں کے علاوہ، اطالوی، ایشیائی اور ظاہر ہے کہ روایتی جرمن ڈشز سمیت عالمی پکوانوں کے انتخاب سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ سبزی خوروں کے لیے آپشنز اور گلوٹین سے پاک کھانے بھی دستیاب ہیں۔

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کی شاپس

جو مسافر ریٹیل تھیراپی کی جگہوں کے ذریعے پُرسکون ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی FRA ائیرپورٹ میں بہت کچھ ہے۔ ائیرپورٹ میں ڈیوٹی فری سیکشن ہے جو کم قیمتوں پر عالمی معیار کے برانڈز فروخت کرتا ہے بشمول پرفیوم، آفٹر شیو، کنفیکشنری، دھوپ کے چشمے، کاسمیٹکس، فیشن ایکسسریز اور بیئرز، شرابیں اور اسپرٹس۔ لگژری فیشن برانڈز، جوتے، الیکٹرانکس، جیولری، اخبار، مگیزین، کتابیں، فارماسوٹیکل آئٹمز اور آخری منٹ میں یاد آنے والی سفری ضروریات فروخت کرنے والے اسٹورز بھی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، مسافر یادگاریں جیسے کہ اشپل اور روایتی جرمن کھانے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے لاؤنجز

فرینکفرٹ ائیرپورٹ میں لاؤنجز کا ایک بڑا انتخاب ہے جن میں سے کچھ صرف اکثر پرواز کرنے والوں یا کاروباری کلاس کے مسافروں کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ تاہم، کچھ لاؤنجز فیس کے عوض تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔ یہاں آپ پرواز سے پہلے پُرسکون ہو سکتے ہیں اور آرام دہ بیٹھنے کی جگہ، گرم اور ٹھنڈے کھانے اور ڈرنکس، Wifi، ٹیلی ویژن اور اخبار سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

FRA میں سروسز

تمام مسافروں کے لیے بلا جھنجھٹ سفر یقینی بنانے کی خاطر فرینکفرٹ ائیرپورٹ میں سروسز کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے۔ کاروباری مسافروں یا ائیرپورٹ میں ویب سرف کرتے ہوئے اپنا وقت گزارنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے کام کرنے کی جگہیں دستیاب ہیں۔ چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی فیملیز کے لیے دونوں ٹرمینلز میں کھیلنے کی جگہیں اور ڈائپر تبدیل کرنے اور دودھ پلانے کے لیے وقف بچوں کے کمرے موجود ہیں۔ طویل انتظار کرنے والے مسافروں کے لیے، ٹرمینل 1 میں کئی Movie Worlds موجود ہیں جو بلاک بسٹر موویز، ڈاکومینٹریز اور مقبول ٹیلی ویژن سیریز دکھاتے ہیں۔

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے ہوٹلز

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کی سائٹ کے اندر ہی کئی ہوٹلز موجود ہیں جو کئی بجٹس کے لیے موزوں رہائش کے آپشنز آفر کرتے ہیں۔ کچھ ہوٹلز سے ٹرمینلز تک براہ راست پیدل رسائی کی جا سکتی ہے۔ ائیرپورٹ کے بالکل باہر ہی قریبی علاقوں میں، بالخصوص روزلزائم اور لینگن ضلعوں میں کئی مزید رہائش کے آپشنز موجود ہیں۔ فرینکفرٹ کا مرکز بس ایک مختصر ٹرپ کی دوری پر ہونے کی وجہ سے، جن مسافروں کو اپنی پرواز پکڑنے کی جلدی نہ ہو وہ بھی یہاں موجود ہوٹلز اور کمروں کے ایک بڑے انتخاب کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

فرینکفرٹ ائیرپورٹ کے قریب دلچسپی کے مقامات

فرینکفرٹ ایک اہم مالی ہب ہے جو اسے کاروباری مسافروں کے لیے ایک مقبول منزل بناتا ہے تاہم یہاں سیاحوں کے لیے بھی آرٹ، آرکیٹیکچر اور میوزیمز کی صورت میں کافی کچھ موجود ہے۔ فرینکفرٹ میں کچھ دیکھنے لائق مقامات میں یہ شامل ہیں:

  • کائزر ڈوم (امپیریل کیتھیڈرل)
  • کلین مارک تھالے مارکیٹ
  • میوزیم آف نیچرل ہسٹری
  • رومربرگ سینٹرل اسکوائر
  • اسٹاڈل آرٹ میوزیم

FRA کے بارے میں مزید یہاں جانیں۔

Facebook
Instagram
Twitter
YouTube

This page contains information from third-party websites that are not under the control of Uber and that may be periodically changed or updated. Any information included on this page that is not directly related to Uber or its operations is for informational purposes only and in no way shall be relied upon, or interpreted or construed to create any warranties of any kind, either express or implied, regarding the information contained herein. Certain requirements and features vary by country, region, and city.