Please enable Javascript
مرکزی مواد پر جائیں

ڈیلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ائیرپورٹ (DFW)

روایتی DFW ائیرپورٹ شٹل یا ٹیکسی کے متبادل کی تلاش ہے؟ چاہے آپ DFW ایئرپورٹ سے ڈلاس ایکویریئم جا رہے ہوں یا پھر اربوریٹم کی طرف، جس منزل پر آپ جانا چاہتے ہیں وہاں Uber ایپ جسے آپ پہلے سے جانتے ہیں کے ذریعے پہنچیں۔ DFW آنے اور جانے کے لیے ایک بٹن پر ٹیپ کے ذریعے سفر کی درخواست کریں۔

DFW ائیرپورٹ, TX 75261
+1 972-973-3112

search
Where from?
Navigate right up
search
Where to?

Request a ride around the world

ابھی بٹن پر ٹیپ کریں اور 700 سے زائد اہم ہبز پر ائیرپورٹ ٹرانسپورٹیشن حاصل کریں۔

ایک مقامی باشندے کی طرح آس پاس گھومیں

تفصیلات سے ایپ اور اپنے ڈرائیور کو نمٹنے دیں تاکہ آپ کو ایک اجنبی شہر میں نیویگیٹ نہ کرنا پڑے۔

Uber کے ساتھ گھر جیسا سکون پائیں

جب آپ کسی نئی جگہ پر ہوں تو وہاں بھی رئیل ٹائم قیمت بندی اور بلا نقد ادائیگی سمیت اپنی پسندیدہ خصوصیات حاصل کریں۔

Ways to ride in the area

Pickup at ڈیلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ائیرپورٹ (DFW)

سفر کی درخواست کرنے کے لیے اپنی ایپ کھولیں

جب آپ تیار ہوں، اپنی منزل تک سفر کی درخواست کرنے کے لیے Uber ایپ کھولیں۔ DFW ٹرانسپورٹ کا ایک ایسا آپشن منتخب کریں جو آپ کے گروپ کے سائز اور سامان کی ضرورتوں کے مطابق ہو۔

ارائیولز کے لیول سے باہر نکلیں

آپ کو براہ راست ایپ میں DFW پک اپ کے پوائنٹس کے لیے ڈائریکشنز مل جائیں گی۔ پک اپ کے مقامات ٹرمینل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ ڈیلاس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر بھی رائیڈ شیئر پک اپ کی علامات دستیاب ہو سکتی ہیں۔

اپنے مقام کی توثیق کریں

اپنے مقرر کردہ DFW پک اپ کے مقام پر جائیں جیسا کہ ایپ نے بیان کیا ہے۔ براہ کرم نوٹ فرمائیں، ضروری نہیں کہ یہ مقام ہمیشہ آپ کے قریب ترین باہر نکلنے کی جگہ پر ہو۔ آپ کے ڈرائیور کا نام، لائسنس پلیٹ اور کار کا رنگ ایپ میں دکھایا جائے گا۔ داخل ہونے سے پہلے اپنے سفر کی تصدیق کریں۔ اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

DFW ائیرپورٹ Map

DFW ائیرپورٹ میں 5 مسافر کے ٹرمینلز ہیں اور ان سب کے ساتھ پارکنگ موجود ہے۔ ٹرمینل D تمام بین الاقوامی ارائیولز اور روانگیوں کو سنبھالتا ہے۔

DFW ائیرپورٹ کا نقشہ

Top questions from riders

  • جی ہاں۔ دنیا بھر کے ایئرپورٹس کی اس فہرست پر جائیں جہاں آپ Uber کے ذریعے سفر کی درخواست کر سکتے ہیں۔

  • The cost of an Uber trip to (or from) DFW depends on factors that include the type of ride you request, the estimated length and duration of the trip, tolls, and current demand for rides.

    You can see an estimate of the price before you request by going here and entering your pickup spot and destination. Then when you request a ride you’ll see your actual price in the app based on real-time factors.

  • پک اپ کے مقامات آپ کے درخواست کردہ سفر کی قسم اور ائیرپورٹ کے سائز پر منحصر ہو سکتے ہیں۔ ایپ میں اپنے ڈرائیور سے ملنے کی جگہ کے حوالے سے موجود ہدایات پر عمل کریں۔ آپ مقررہ ایئرپورٹ رائیڈ شیئر زونز کی طرف اشارہ کرنے والی علامات کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

    اگر آپ اپنے ڈرائیور کو تلاش نہیں کر پا رہے ہیں تو ایپ کے ذریعے اس سے رابطہ کریں۔

  • ائیرپورٹ کوڈ DFW ڈیلاس فورٹ ورتھ، ٹیکساس، امریکہ کا مخفف ہے۔

More information

  • کیا آپ Uber کے ساتھ ڈرائیو کر رہے ہیں؟

    مسافروں کو کہاں سے پک کرنا ہے، سے لے کر مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کرنے تک، اپنے ائیرپورٹ ٹرپس کو بہتر بنانے کا طریقہ جانیں۔

  • کیا آپ کسی اور ایئرپورٹ پر جا رہے ہیں؟

    دنیا بھر کے 700 سے زائد ائیرپورٹس پر ڈراپ آف اور پک اپ کی سروسز حاصل کریں۔

1/2

DFW وزٹر کی معلومات

ڈلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ائیرپورٹ ائیر کرافٹ کی نقل و حرکت کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا مصروف ترین ائیرپورٹ ہے۔ ڈلاس اور فورٹ ورتھ کے مشترکہ میٹروپولیٹن علاقوں کے لیے بنیادی بین الاقوامی ائیرپورٹ، یہ ڈاؤن ٹاؤن ڈلاس (20 میل؛ 32 کلو میٹر) اور فورٹ ورتھ (23 میل؛ 37 کلو میٹر) سے تقریباً ایک ہی فاصلے پر ہے اور عام ڈرائیونگ کے حالات میں ان دونوں مقامات سے ائیرپورٹ پہنچنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔

DFW ائیرپورٹ کے ٹرمینلز

DFW 5 ٹرمینلز میں منقسم ہے: A، B، C، D اور E۔ ٹرمینل D بین الاقوامی ٹرمینل ہے اور اس کے 28 گیٹ ہیں، اگرچہ کچھ بین الاقوامی پروازیں ٹرمینل A سے بھی روانہ ہوتی ہیں۔ DFW ائیرپورٹ کے لاؤنجز تمام ٹرمینلز میں مختلف جگہوں پر واقع ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل معلومات کے ذریعے اپنے ٹرپ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

DFW ٹرمینل A

  • American
  • American Airlines Admirals Club

DFW ٹرمینل B

  • American Eagle
  • American Airlines Admirals Club

DFW ٹرمینل C

  • American
  • American Airlines Admirals Club

DFW بین الاقوامی ٹرمینل (D)

ڈلاس بین الاقوامی پروازوں کے لیے بورڈنگ گیٹ D5 اور D40 کے بیچ ہوتی ہے۔ DFW 57 بین الاقوامی منازل تک نان اسٹاپ پروازیں آفر کرتی ہے۔ ٹرمینل D میں متعدد بین الاقوامی ائیرپورٹ لاؤنجز ہیں بشمول British Airways، Lufthansa اور Qantas کے لیے لاؤنجز۔ اس کے علاوہ، اس میں American Airlines Admirals Club بھی ہے۔ ٹرمینل مندرجہ ذیل ائیر لائنز کی میزبانی کرتا ہے:

  • Aeroméxico
  • American
  • Avianca
  • British Airways
  • Emirates
  • Icelandair
  • Interjet
  • Japan Airlines
  • Korean Air
  • Lufthansa
  • Qantas
  • Qatar Airways
  • Sun Country
  • Volaris
  • Wow

DFW ٹرمینل E

  • Air Canada
  • Alaska
  • American
  • Delta
  • Frontier
  • JetBlue
  • Spirit
  • United
  • WestJet
  • Delta Sky Club
  • United Club

DFW میں ڈائننگ

ڈلاس فورٹ ورتھ بین الاقوامی ائیرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں متعدد ڈائننگ کی جگہوں کا وسیع انتخاب موجود ہے۔ 100 سے زائد ڈائننگ کے آپشنز کے ساتھ، مسافر کھانا اور مشروبات حاصل کرنے کے لیے جگہوں کا انتخاب کر سکتے ہیں بشمول کافی کی دکانیں، فاسٹ فوڈ چینز اور DFW ائیرپورٹ کے بارز۔ ٹیبل کے سروس کے ساتھ کھانے کے متلاشی مسافر DFW ائیرپورٹ ریسٹورنٹس میں سے کسی ایک پر ڈائن کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

DFW میں گھومنا پھرنا

سیکورٹی سے گزرنے کے بعد، مسافر DFW میں Skylink استعمال کر سکتے ہیں جو کہ ایک مکمل طور پر خود کار، دو طرفہ ٹرین سسٹم ہے جو پانچوں ٹرمینلز کو منسلک کرتا ہے۔ ٹرین ہر 2 منٹ بعد چلتی ہے اور 35 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے۔ پانچوں ٹرمینلز میں 2 اسٹیشنز ہیں جو مندرجہ ذیل گیٹ کے علاقوں میں واقع ہیں:

  • ٹرمینل A: A13 اور A16 کے بیچ اور A28 اور A33 کے بیچ
  • ٹرمینل B: B10 اور B12 کے بیچ اور B28 اور B31 کے بیچ
  • ٹرمینل C: C8 اور C12 کے بیچ اور C27 اور C31 کے بیچ
  • ٹرمینل D: D11 اور D21 کے بیچ اور D24 اور D36 کے بیچ
  • ٹرمینل E: E8 اور E12 کے بیچ اور E31 اور E32 کے بیچ

اس کے علاوہ، سیکورٹی سے پہلے، ٹرمینل لنک DFW ائیرپورٹ شٹل بس سسٹم کو تمام ٹرمینلز سے منسلک کرتا ہے۔

DFW میں کرنے لائق کام

DFW ائیرپورٹ آرٹ پروگرام کی میزبانی کرتا ہے جو مقامی، قومی اور بین الاقوامی فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش کرتا ہے بشمول مجسمے، مصوری، پچی کاری وغیرہ۔ ان میں سے زیادہ تر فن پارے سیکورٹی کے بعد ٹرمینل D میں اور Skylink اسٹیشنز میں واقع ہیں۔ قریب میں ہی نو عمر بچوں کے کھیلنے کے لیے جگہ ہے؛ بڑوں کے لیے 2 گیمنگ کی جگہیں (ٹرمینل B میں گیٹ 42 اور ٹرمینل E میں گیٹ 16 کے ساتھ) مسافروں کو تازہ ترین ویڈیو گیمز آفر کرتی ہیں وہ بھی ہیڈ فونز اور چمڑے کی گیمنگ چیئرز کے ساتھ۔ ٹرمینل A اور ٹرمینل D میں دو ہیئر سیلونز واقع ہیں۔

DFW میں کرنسی ایکسچینج

ڈلاس ائیرپورٹ کرنسی ایکسچینج کی آفسز زیادہ تر ٹرمینل D (بین الاقوامی ٹرمینل) میں، گیٹ 11، 22 کے قریب (سیکورٹی سے باہر)، 24 اور 36 کے قریب موجود ہیں۔ ایک اور کرنسی ایکسچینج ٹرمینل A میں گیٹ 29 کے قریب واقع ہے۔

DFW کے قریب ہوٹلز

چاہے آپ عارضی قیام کر رہے ہوں یا رات بھر کے لیے پرواز میں تاخیر ہو یا آپ کو DFW کے قریب وزٹ کرنے کے لیے رکنے کی جگہ درکار ہو، قریب میں ہی کئی ہوٹلز اور رہائش کی جگہیں موجود ہیں۔

DFW کے قریب دلچسپی کے مقامات

  • فورٹ ورتھ بوٹینک گارڈ، فورٹ ورتھ
  • فورٹ ورتھ اسٹاک یارڈز، فورٹ ورتھ
  • پایونیر پلازہ، ڈلاس

DFW کے بارے میں مزید معلومات یہاں حاصل کریں۔

Facebook
Instagram
Twitter

This page contains information from third-party websites that are not under the control of Uber and that may be periodically changed or updated. Any information included on this page that is not directly related to Uber or its operations is for informational purposes only and in no way shall be relied upon, or interpreted or construed to create any warranties of any kind, either express or implied, regarding the information contained herein. Certain requirements and features vary by country, region, and city.